DailyNewsPothwar.comRawat

Rawat police raided a wedding party in village Pyal , arrested 8 men and women, including the groom, for aerial firing and drinking.

روات پولیس کا نواحی علاقہ پیال میں شادی کی تقریب پر دھاوا،ہوائی فائرنگ،رقص وسرور کی محفل سجانے اور شراب نوشی پر دولہا سمیت 8 مرد و زن گرفتار

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)— ماڈل تھانہ روات پولیس کا نواحی علاقہ پیال میں شادی کی تقریب پر دھاوا،ہوائی فائرنگ،رقص وسرور کی محفل سجانے اور شراب نوشی پر دولہا سمیت 8 مرد و زن گرفتار،تفصیلات کے مطابق اے ایس پی صدر سرکل سعود خان کی نگرانی میں ایس ایچ او روات انسپکٹر یاسر مطلوب کیانی،سب انسپکٹر نصیر الرحمان و دیگر نے نواحی علاقہ پیال میں بابر شہزاد کی شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ،رقص و سرور کی محفل سجا کر ساؤنڈ سسٹم نصب کر کے شراب نوشی پر دولہا بابر شہزاد سمیت دیگر ملزمان احسن محفوظ،اظہر حسین،محمد یوسف،میسر حسین،عارفہ جہانگیر،ثمینہ بی بی اور عروج کو گرفتار کر کے ساؤنڈ سسٹم،ایک لاکھ روپے نقدی اور ایک بوتل شراب قبضہ میں لے لی اور تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ذرائع کے مطابق اگلے روز گرفتاردولہا کی بارات تھی۔ایس پی صدر راولپنڈی نے ملزمان کے خلاف کاروائی پر ایس ایچ او روات یاسر کیانی اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

Rawat police raided a wedding party in village Pyal , arrested 8 men and women, including the groom, for aerial firing and drinking. During the wedding ceremony of Babar Shehzad in the suburban area of Pyal, aerial firing, dancing and partying ceremony were arranged and sound system was installed. , Police arrested Samina Bibi and Urooj, seized sound system, Rs one lakh cash and a bottle of liquor and registered a case against all the accused.

روات پولیس نے منشیات سمگلر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس اور ہزاروں روپے نقدی برآمد کر لی

Rawat police arrest drug smuggler, seize large quantity of hashish and thousands of rupees in cash

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات پولیس نے منشیات سمگلر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس اور ہزاروں روپے نقدی برآمد کر لی ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق اے ایس پی صدر سرکل سعود خان کی سربراہی میں ایس ایچ او روات یاسر مطلوب کیانی،سب انسپکٹر نصیرالرحمان،مہر عمران نے آراضی سوہال کے رہائشی منشیات فروش کلیم عباس عرف روڈا شاہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے اعلیٰ کوالٹی کی بھاری مالیت کی ایک کلو700 گرام چرس اور 71 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے انکشاف پر اسکے دیگر ساتھی منشیات فروشوں اور سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

روات جی ٹی روڈ پر ٹریفک گھنٹوں جام رہنا معمول بن گیا

Traffic jams on Rawat GT Road have become menace for commuters

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)روات جی ٹی روڈ پر ٹریفک گھنٹوں جام رہنا معمول بن گیا مریض مسافر اور سرکاری اوقات میں دفاتر پہنچنے والے افراد شدید پریشانی کا شکار،ہائی وے اور موٹروے پولیس کا عملہ ٹریفک کی گھمبیر صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام،سڑک پر جا بجا گڑھے اور غیر قانونی گاڑیوں کی پارکنگ ٹریفک خلل کی بڑی وجہ بن چکا تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے عملہ کی ناہلی کے باعث روات بازار کے سامنے سڑک کی انتہائی خستہ حالی جبکہ موٹروے پولیس بیٹ 5 کے عملہ کی مبینہ عدم دلچسپی کی وجہ سے گاڑیوں کی سڑک کے کنارے غیر قانونی پارکنگ ٹریفک گھنٹوں بندش کی بنیادی وجہ ہے انتظامیہ کی چشم پوشی کے باعث روات ٹی چوک سے روات بازار تک ڈیڈھ کلومیٹر چند منٹ کا سفر گاڑیوں کی بندش کے باعث دو گھنٹے تک گزر جاتے ہیں مسافروں کو اپنی مدد آپ کے تحت ٹریفک رواں رکھنی پڑتی ہے جبکہ موٹروے پولیس کا عملہ ٹریفک بندش کے اوقات میں اکثر و بیشتر غائب ہو جاتے ہیں جی ٹی روڈ جیسی اہم شاہراہ پر ایک سال سے ٹریفک کی گھمبیر صورتحال کے باوجود ضلعی انتظامیہ اسلام آباد،وفاقی ٹریفک پولیس اور موٹروے پولیس کی جانب سے ٹریفک رواں رکھنے کے لئے کسی قسم کے موثر اقدامات سامنے نہ آ سکے مسافروں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور چیف کمشنر اسلام آباد سے فوری اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button