Kahuta bypass work starts from Al Falah bank
عوام کا درینہ مسلہ حل ہو گیا کہوٹہ بائی پاس بینک الفلاح بینک سے ازسر نو کا کام شروع۔ممبران اسمبلی عوام سے ایک بڑا وعدہ پورا کریں گے
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
عوام کا درینہ مسلہ حل ہو گیا کہوٹہ بائی پاس بینک الفلاح بینک سے ازسر نو کا کام شروع۔صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خا ن، جنرل سیکرٹری انصاف ویلفیئر ونگ راشد ملک اور نائب صدر انصاف ویلفیئر ونگ صداقت مرزا نے کام کا معائینہ اس موقع پرانجینئر جواد شبیر اور ٹھیکیدار قمر عباسی نے راجہ وحید احمد خان کو منصوبے میں میٹیریل کے استعمال پر بریفننگ دی راجہ وحید احمد خان نے میڈیا کو بتایا کہ کہوٹہ شہر میں تمام منصوبوں پر عملدرآمد کو تیز کیا جا رہا ہے تا کہ عوام کو جلد از جلد ریلیف ملے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد عباسی وزیر اعظم رہنے اور بڑی وزارت ہونے کے باوجود نہ کسی غریب کو نوکری دے سکے اور نہ ہی کوئی میگا پروجیکٹ انشاء اللہ بہت جلد سہالہ اور ہیڈ برج کا افتتاح ہوگاممبران اسمبلی عوام سے ایک بڑا وعدہ پورا کری
Kahuta; The public promise made has been fulfilled as the Kahuta bypass work starts from Al Falah bank. Raja Waheed Ahmad Khan told the media that the implementation of all projects in Kahuta city is being expedited so that the people get relief as soon as possible. He said that no mega project of Sihala Head Bridge would be inaugurated soon.
اپنے حلقے میں اربوں کے ترقیاتی کام کرائے ہیں, ڈاکٹر نجیب نقی
Billions of development works have been done in our constituency, Dr. Najib Naqi
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
آزاد جموں وکشمیر کے وزیر صحت وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے کہا کہ اپنے حلقے میں اربوں کے ترقیاتی کام کرائے ہیں ہماری حکومت نے آزاد کشمیر میں میرٹ پر ہزاروں بھرتیاں کی ہیں آزاد پتن پلندری روڈ 50 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کی گئی پلندری کوٹلی روڈ قلہ تک 35 کروڑ لگا کر بہترین سڑک بنائی گئی منگ روڈ 45 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع ہے جو جلد مکمل کر لی جائے گی اس کے علاوہ پلندری روڈ ٹنگی گالا روڈ پلندری تا پنتھل روڈ تعمیر ہوئی ہے جبکہ دیوان تا گوہرا سڑک کا بھی ٹینڈر ہوچکا ہے 50 کلومیٹر لوکل سڑکیں 50کروڑ سے زائد کے فنڈز سے تعمیر کی ہیں جبکہ ہر سال لوکل گورنمنٹ کی طرف سے پانچ کروڑ کے منصوبے بھی مکمل ہوئے ہیں آزاد کشمیر پلندری میں واحد سیٹدیم ہے جو تیرہ کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہوا ان خیالات کا اظہار آزاد جموں وکشمیر کے وزیر صحت وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے گزشتہ روز کہوٹہ میں پریس میڈیا سینٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کی تعمیر میں جو رکاوٹیں تھیں ان کو دور کرکے اسکی تعمیر شروع کر دی گئی ہے بہت جلد جدید دور کے تقاضوں کے مطابق سہولیات فراہم کرکے اسکو عوام کیلئے کھول دیا جائے گا جبکہ موجودہ سال میں کروڑوں روپے کی لاگت سے نئی وارڈز آپریشن تھیٹر دیگر کام کیے کئی سکولوں کو اپ گریڈ کیا انشائاللہ بلاتفریق عوام کی خدمت جاری رکھوں گا کرگردگی کی بنیاد پر آیندہ لڑوں گا تمام کام پورے تو نہیں ہوتے مگر میں نے بھرپور طریقے سے عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام 73 سالوں سے قربانیاں دے رہے ہیں وزیراعظم کی تقریر اچھی مگر کشمیر کی آزادی کے لئے آگے فارورڈ کر کام کرنا ہوگا آزاد کشمیر کی عوام اپنے بھائیوں کے لیے ہر قربانی دیں گے اقوام متحدہ مسلم امہ کو اپنا کردار ادا کرے۔