Gujar Khan; Team Clean Pakistan completes one year, a ceremony is held in honor of the donors in Islam purra jabber
ٹیم کلین پاکستان کا ایک سال مکمل،ڈونر افراد کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد،حوصلہ افزائی کے لیے ممبران میں تعریفی سڑٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے
جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)— ٹیم کلین پاکستان کا ایک سال مکمل،ڈونر افراد کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد،حوصلہ افزائی کے لیے ممبران میں تعریفی سڑٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے،ٹیم کلین پاکستان کی سالانہ تقریب میں مہمان خصوصی چوہدری راشد،چوہدری ناظم،نثار یاور،راجہ فاروق،عمر فاروق،چوہدری ظفر پگاڑا،راجہ یوسف کیانی،امتیاز کیانی،راجہ عبدالجبار بھٹی،چوہدری انجم ریاض،پرنسپل راجہ حاشر،وقار بٹ،راجہ جلیل کیانی،راجہ شکور کیانی،ذوہب قریشی،ساجد حسین،خواجہ الیاس،چوہدری شبیر انور دھماں شریف،ملک حارث،پہلوان اکرم پروفیسر سلیمان،فدا حسین،بینک منیجر یوبی محمد عثمان،ملک انجم سمیت مقامی صحافی ممراز شیخ،راجہ صابر حسین صدیقی،تیمور بوبی دیگر مقامی لوگوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی تقریب میں چوہدری ظفر پگاڑا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین ٹیم کلین پاکستان راجہ اختشام فاروق نے اسلام پورہ جبر کی فلاح کے لیے جو اقدامات کیے ہیں وہ لائق تحسین ہیں ہر اچھے کاموں میں روکاوٹ ہوتی ہے مجھے فخر ہے ٹیم کلین پاکستان پر جنہوں نے ثابت قدمی کا اعلیٰ مثال قائم کی ہے،ماسٹر عمرفاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے آج فخر ہے کہ میرا طالب علم ایک مثالی کام کر رہا ہے اسلام پورہ جبر میں موجود غریب عوام کے چہروں پر خوشیوں کا سبب بننے والا جوان آنے والے وقتوں میں ایک مثال ہوگا،تقریب سے راجہ عبدالجبار بھٹی،پرنسپل راجہ حاشر،راجہ جلیل کیانی،راجہ عبدالشکور کیانی،ساجد حسین و دیگر نے خطاب کیا جبکہ آخر میں راجہ اختشام فاروق نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آج کے مہمان خصوصی چوہدری راشد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتاہوں جن کا تعاون ہمیشہ رہا ہے ان کے تعاون کی بدولت اسلام پورہ جبر میں کہیں پروجیکٹس مکمل ہوئے ہیں آنے والے دنوں میں ایمبولینس،خواتین کے لیے فری دستکاری کورس اور روٹی بینک ہمارا ٹارگٹ ہوں گے آخر میں ٹیم کلین پاکستان کے ممبران میں اسناد دیگر تریفی سٹریفکیٹ تقسیم کیے گئے۔
Gujar Khan; Team Clean Pakistan completed one year, a ceremony is held in honor of the donors, certificates of appreciation were distributed among the members for their encouragement. Raja Abdul Jabbar Bhatti, Principal Raja Hashir, Raja Jalil Kiyani, Raja Abdul Shakoor Kaiani, Sajid Hussain and others addressed the function while at the end Raja Ikhtasham Farooq thanked all the participants and said that Thank you from the bottom of my heart for your support.
پوٹھوہار سپورٹس کلب اسلام پورہ جبر کے زیر اہتمام کبڈی کے انٹرنیشنل کھلاڑی ملک طارق طاری کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کبڈی چیلنج میچ میں پاکستان بھر سے ورلڈ چمپئن کھلاڑیوں نے حصہ لیا
World Champion players from all over Pakistan took part in the Kabaddi Challenge match organized by Pothohar Sports Club Islampura Jabr to pay tribute to International Kabaddi player Malik Tariq Taree.
جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)— پوٹھوہار سپورٹس کلب اسلام پورہ جبر کے زیر اہتمام کبڈی کے انٹرنیشنل کھلاڑی ملک طارق طاری کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کبڈی چیلنج میچ میں پاکستان بھر سے ورلڈ چمپئن کھلاڑیوں نے حصہ لیا پوٹھوہار سپورٹس کلب کے سربرست اعلیٰ چوہدری ظفر پگاڑا،غلام مرتضیٰ بھٹی،چوہدری اکرم گجر،راجہ حنیف بلیام،راجہ وادی حسین،ممراز شیخ،طارق کھٹانہ،کی دعوت پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی،کیپٹن ریٹائرڈ انوا ر الحق ہمراہ حرا رضوان اے سی گوجرخان مہمان خصوصی شرکت کی اور مکمل میچ دیکھا گزشتہ سال انڈیا کو شکست دینے والیورلڈ چمپئن ٹیم سرور چوہدری اور چوہدری طاہر وحید جٹ،جنرل سیکرٹری کبڈی وفیڈریشن پنجاب ہمراہ ملک بنامین،عرفان مانا جٹ،مشرف جنجوعہ،علی وڑائچ،شہزاد اکمل ڈوگر،کے علاوہ انٹر نیشنل کبڈی کھلاڑیوں نے فن کا مظاہرہ کیا،جس میں علاقہ کی شائقین کبڈی کی بڑی تعداد موجود تھی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی،کیپٹن ریٹائرڈ انوا ر الحق کو کبڈی کے میدان میں ڈھول باجے اور پھولوں کی پتیاں نچاور کرتے ہوئے سٹیج پر لایا گیا جس میں الحاج چوہدری محمد اسلم،چوہدری صائم علی،چوہدری محمد اشفاق،ایوب پٹواری و دیگر نے والہانہ استقبال کیا انعامات تقیسم سے پہلے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی،کیپٹن ریٹائرڈ انوا ر الحق نے کھلاڑیوں اور پرہجوم عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے میدان آباد ہونگے اور ہسپتال ویران کرنا ہوں گے نوجوان نسل کو کھیل کے میدان میں سرپرستی کرنے اور ہر طرح کی مکمل حمایت اور حوصلہ افزائی کرینگے اس موقع پر علاقائی مسائل اور روڈزکی تعمیر اور اسٹڈیم کے لیے فوری فنڈز کا بندوبست کرنے کا علان کیا گیا چوہدری ظفر پگاڑا میزبان پروگرام نے ڈی سی او راولپنڈی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پوٹھوہار سپورٹس کلب اسلا م پور ہ جبر کی سرپرستی اور مکمل تعاون پر شکریہ ادا کیا راجہ دانیال اقبا ل شیخ ممراز و دیگر نے ڈی سی او راولپنڈی کو خوش آمدید کیا ڈپٹی کمشنر راولپنڈی،کیپٹن ریٹائرڈ انوا ر الحق نے تمام کھلاڑیوں میں نواب فاسٹ فوڈ کی جانب سے انعامات تقسیم کیے۔
تعزیت
جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)— تحریک منہاج القرآن یوسی قاضیاں کے رہنماء عبدالرؤف کی وفات پر پی وائی او یوسی قاضیاں کے صدر وحید مراد،مرزا فرحان کامل،ماسٹر عنصر یسین،ماسٹر راجہ اظہر،راجہ نعیم آن،عدنان حسین،عدیل اخمت،حافظ نبیل احمد،نعمان حسین اور ماسٹر محمود سلطان نے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔