DailyNewsPothwar.comRawat

Rawalpindi crime report; Two category b wanted criminals arrested as case is also registered against harbouring criminal in Kallar Syedan

راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی، قتل کے مقدمات میں مطلوب کیٹیگری (اے) کے اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے، پولیس سے مزاحمت کرنے والے 02 ملزمان اور کیٹیگری (بی)کا اشتہاری مجرم گرفتار

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی، قتل کے مقدمات میں مطلوب کیٹیگری (اے) کے اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے، پولیس سے مزاحمت کرنے والے 02 ملزمان اور کیٹیگری (بی)کا اشتہاری مجرم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ اوکلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری (اے) کے اشتہار ی مجرم طاہر مرتضی کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا،ریڈ کے دوران غلام مرتضی نے اشتہاری مجرم طاہر مرتضی کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دی، جس پر تھانہ کلرسیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم غلام مرتضی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا،ایس ایچ اورتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری (اے) کے اشتہار ی مجرم مشتاق خان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا،ریڈ کے دوران عقیل خان نے اشتہاری مجرم مشتاق خان کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مددکے علاوہ پولیس سے مزاحمت کی، جس پر تھانہ رتہ امرال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عقیل خان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا،جبکہ ایس ایچ او سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری(بی) کے اشتہاری مجرم محمد منشاء کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم چیک ڈس آنرکے مقدمہ میں چند ماہ سے سٹی پولیس کو مطلوب تھا، ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ او ز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملزم قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا،اشتہاری مجرمان اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

Kallar Syedan; SHO’ Kallar Syedan, along with his team, conducted a raid to arrest Tahir Murtaza, a notorious Category (A) convict in the murder case. During the raid, Ghulam Murtaza gave refuge and Ghulam Murtaza escaped but the accused Ghulam Murtaza was arrested and a case was registered against Ghulam Murtaza for harbouring the criminal..

تھانہ گوجرخان پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار،

Gujar Khan police operation, drug dealer arrested

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ گوجرخان پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار، 02کلو سے زیادہ چرس برآمد، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیو ں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوگوجرخان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش علی زمان عرف جہاناں کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے02کلو335گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا، ایس پی صدرنے ایس ایچ اوگوجرخان اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات فروشی ایک گھناؤنا جرم ہے،ایسے جرائم میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں نے نمٹاجائے۔

اڈیالہ روڈ پر رابری کی واردات کے دوران خاتون کے زخمی ہونے کا معاملہ،واقعہ 05 اکتوبر 2020کو پیش آیا،

A woman was injured in a robbery on Adiala Road

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…اڈیالہ روڈ پر رابری کی واردات کے دوران خاتون کے زخمی ہونے کا معاملہ،واقعہ 05 اکتوبر 2020کو پیش آیا، جس کی ایف آئ آر اسی روز تھانہ صدر بیرونی میں درج کی گئ، پولیس ملزمان کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوئیں جن کو علاج و معالجہ کے بعد صحت یاب ہونے پر گھر منتقل کیا جا چکا ہے، پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے اے ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی، پولیس موقع سے شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں، نامعلوم ملزمان کو جلد ٹریس کر کے گرفتار کیا جائیگا، پولیس کوئی بھی ملزم قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا، راولپنڈی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دن رات کوشاں ہے،

سی پی اوراولپنڈی کی زیر صدارت چہلم کے مرکزی جلوس کے آغاز سے قبل سینئر پولیس افسران اورایس ایچ اوز سے رات گئے میٹنگ کا انعقاد،

A meeting was held last night with senior police officers and SHOs before the commencement of the main procession of Chehlum under the chairmanship of SPO’s and Rawalpindi.

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سی پی اوراولپنڈی کی زیر صدارت چہلم کے مرکزی جلوس کے آغاز سے قبل سینئر پولیس افسران اورایس ایچ اوز سے رات گئے میٹنگ کا انعقاد،سیکورٹی انتظامات فول پروف بنانے کے لیے اورامن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کی ہدایات جاری۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے چہلم کے مرکزی جلوس کے آغاز سے قبل سینئر پولیس افسران اورایس ایچ اوز سے رات گئے میٹنگ کا انعقادکیا،میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز شعیب محمود،چیف ٹریفک آفیسر سیدعلی اکبر،ایس پی راول رائے مظہر اقبال اورمتعلقہ ایس ایچ اوز نے شرکت کی،سی پی اوراولپنڈی نے چہلم کے مرکزی جلوس کے حوالے سے کیے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،ایس ایس پی آپریشنز شعیب محمود نے سیکورٹی انتظامات کے متعلق سی پی اوکو تفصیلی بریفنگ دی،سی پی اونے چہلم کے موقعہ پر سیکورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے اورامن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں،سی پی اونے چیف ٹریفک آفیسر سید علی اکبرکو شہریوں کی سہولت کے پیش نظر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے متعلق ہدایات دیں،سی پی اونے کہاکہ تمام سینئر افسران اور متعلقہ ایس ایچ اوز جلوس کے آغاز سے اختتام تک جلوس کے ہمراہ رہیں اور گاہے بگاہے سیکورٹی انتظامات کو چیک اورپولیس افسران کو ڈیوٹی کے متعلق بریفنگ دیتے رہیں، ہمیں محرم الحرام کی طرح تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے جانفشانی اورلگن سے ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے چہلم کے مرکزی جلوس کو پرُامن بنانا ہے۔

کھلے عام پٹرول کی فروخت اور غفلت و لاپرواہی سے موٹر سائیکل چلانے والوں سمیت03ملزمان گرفتار،مقدمات درج

03 accused arrested for sale of petrol and negligent motorcyclists, cases registered

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کھلے عام پٹرول کی فروخت اور غفلت و لاپرواہی سے موٹر سائیکل چلانے والوں سمیت03ملزمان گرفتار،مقدمات درج۔تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس کی قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، ایس ایچ اوگوجرخان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے غفلت و لاپرواہی سے موٹرسائیکل چلانے پرملز م دلاور کوگرفتارکرلیا، ایس ایچ اوائیرپورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے غفلت و لاپرواہی سے موٹرسائیکل چلانے پرملز م زین حیدر کوگرفتارکرلیا،جبکہ ایس ایچ اونصیر آباد اوران کی ٹیم نے محمد کفایت کھلے عام پٹرول فروخت کرتے ہوئے گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے 15لیٹر کھلا پٹرول برآمد ہوا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ کھلے عام پٹرول کی فروخت کرنے والے اور غفلت لاپرواہی سے گاڑی وموٹر سائیکل چلانے والے اپنی جان کے ساتھ عوام کی جان کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں،ایسے فعل کے مرتکب ملزمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔


تھانہ کہوٹہ پولیس نے ناصر اقبال سے 50لیٹر شراب اور490گرام چرس برآمد

Kahuta police recovered 50 liters of liquor and 490 grams of hashish from Nasir Iqbal

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے04ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 80 لیٹرشراب،490گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،تفصیلات کے مطابق تھانہ رتہ امرال پولیس نے آکا ش سے 20لیٹرشراب،تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے وقار رحمن سے 05لیٹرشراب،تھانہ صادق آباد پولیس نے تنویر سے 05لیٹرشراب،تھانہ کہوٹہ پولیس نے ناصر اقبال سے 50لیٹر شراب اور490گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

فرخ کھوکھر کے خلاف اس کی رھائی کے ایک ہی روز بعد لسانی منافرت اور بغاوت کی دھمکی پر مبنی ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر آنے پر مقدمہ درج کر لیا

A case was registered against Farrukh Khokar on the same day after his release after a video statement based on linguistic hatred and threat of uprising surfaced on social media.

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… راولپنڈی پولیس نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر مصطفے نواز کھوکھر کے چچازاد اور معروف سیاسی رہنما امتیاز عرف تاجی کھوکھر کے فرزند فرخ کھوکھر کے خلاف اس کی رھائی کے ایک ہی روز بعد لسانی منافرت اور بغاوت کی دھمکی پر مبنی ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر آنے پر انسداد دہشتگردی ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ ائیر پورٹ میں مقدمہ درج کر لیا ہے،فرخ کھوکھر پر سال 2005 سے قتل۔اقدام قتل اور دہشت گردی کے کئی مقدمات درج ہیں نقص امن اور خطرناک کارروائیوں میں ملوث ہونے کے پیش نظر دونوں افراد کے نام حکومت کی جانب سے دہشت گردی ایکٹ کے تحت فورتھ شیڈول کی لسٹ میں درج ہیں فورتھ شیڈول میں شامل افراد قانون کے مطابق اپنی نقل و حرکت کے بارے میں پولیس کو آگاہ کرنے کے پابند ہیں اور بلا اجازت اپنا رہائشی علاقہ بھی نہیں چھوڑ سکتے، دو ایام قبل فرخ کھوکھر کو ایک فری میڈیکل کیمپ لگانے پر گرفتار کیا گیا تھا جس کے اگلے ہی روز عدالت نے اسے رھائی دلا دی جس کے بعد فرخ کھوکھر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل کی تھی جس کے بعد ائیرپورٹ تھانہ میں ان کے خلاف ایک نیا مقدمہ درج کر لیا گیاادہر راولپنڈی پولیس نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ راولپنڈی پولیس کو ایسے بھونڈے اور دھمکی آمیز بیانوں سے مرعوب نہیں کیا جا سکتا، قانون اپنا راستہ خود بنائے گا،


Show More

Related Articles

Back to top button