DailyNewsPothwar.comRawat

Rawalpindi crime report; CPO Ahsan Younis changes SHOs of 06 police stations in Rawalpindi

سی پی او احسن یونس نے راولپنڈی کی 06 تھانوں کے ایس ایچ او تبدیل کر دئیے,پولیس ایس ایچ اوز کے تبادلے کا فیصلہ کرائم میٹنگز کے دوران کیا گیا

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…:انسپکٹر یاسر مطلوب روات، سب انسپکٹر یاسر عباس واہ کینٹ، سب انسپکٹر محمد گلتاج ٹیکسلا، سب انسپکٹر غضنفر عباس کلر سیداں، سب انسپکٹر حبیب الرحمن ویسٹریج اور سب انسپکٹر عاصم رشید مورگاہ کے ایس ایچ او تعینات، پولیس سابقہ ایس ایچ اوز سب انسپکٹر وقاص سفیر، سب انسپکٹر ذوہیب عارف، سب انسپکٹر حسن رضا، انسپکٹر اعجاز قریشی اور انسپکٹر مہر ممتاز پولیس لائن تبدیل، پولیس ایس ایچ اوز کے تبادلے کا فیصلہ کرائم میٹنگز کے دوران کیا گیا تھا، پولیس ترجمان راولپنڈی پولیس

Rawalpindi crime report; CPO Ahsan Younis has changed SHOs of 06 police stations in Rawalpindi. Inspector Yasir Matloob, Rawat, Sub-Inspector Yasir Abbas, Wah Cantt, Sub-Inspector Muhammad Gultaj Taxila, Sub-Inspector Ghazanfar Abbas Kallar Syedan, Sub-Inspector Habib-ur-Rehman Westridge and Sub-Inspector Asim Rasheed Morgah have been posted as SHOs.

راولپنڈی پولیس کا ماہ ستمبر 2020میں جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف موثر کریک ڈاؤن،متعدد مقدمات درج،سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاری مجرمان سمیت858 ملزمان گرفتار،

Rawalpindi police effectively cracked down on criminal elements in September 2020, registered several cases, arrested 858 accused, including notorious criminals involved in serious incidents.

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…:راولپنڈی پولیس کا ماہ ستمبر 2020میں جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف موثر کریک ڈاؤن،متعدد مقدمات درج،سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاری مجرمان سمیت858 ملزمان گرفتار،تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ہدایا ت پر راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، راولپنڈی پولیس نے ماہ ستمبر 2020 میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و ایمونیشن اور منشیات برآمد کرکے متعدد ملزمان کو گرفتار کیا،راولپنڈی پولیس نے ماہ ستمبر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 192مقدمات درج کر کے197 ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان کے قبضہ سے 07 کلاشنکوف،14 بندوق /رائفل، 167 پستول،03ریوالور،5چاقووآہنی مکہ اوربھاری تعدادمیں ایمونیشن برآمدکیا، جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران297 مقدمات درج کر کے 299 ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضہ سے133کلو گرام چرس،10کلوگرام ہیروئن اور1488 لیٹر شراب برآمدکی گئی،کریمنل گینگز کے خلا ف کاروائیوں کے دوران 14گینگز کے 37ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے مال مسروقہ نقدی 8لاکھ 87ہزار900روپے،37موٹرسائیکل،01گاڑی اور18پستول معہ ایمونیشن برآمد کیا،قمار بازوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران12 مقدمات درج کر کے74 ملزمان کو گرفتار کیا،قمار بازوں سے داؤ پر لگی رقم02لاکھ 13ہزار 190روپے،62موبائل فونز،03کتے،02جنریٹربرآمدجبکہ موقعہ سے07موٹرسائیکل اور02گاڑیاں بھی قبضہ پولیس میں لی گئیں،کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 10مقدمات درج کر کے 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،ملزمان کے قبضہ سے1060پتنگیں اور51ڈوریں برآمد کی گئیں،راولپنڈی پولیس نے ماہ ستمبر میں اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری مہم کے دوران انتہائی مطلوب کیٹیگری(A) کے 45 جبکہ کیٹیگری(B) کے196 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا،سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے ڈویژنل ایس پیز اورایس ایچ اوز کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے اوراشتہاری مجرمان کے خلاف جاری مہم میں مزید تیزی لائی جائے۔

تھانہ وارث خان پولیس کی بڑی کاروائی، 14 اگست کی رات کو فائرنگ سے قتل ہونے والے شخص کا قاتل گرفتار

Waris Khan police in a major operation arrested the killer of a man who was shot dead on the night of August 14

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…:تھانہ وارث خان پولیس کی بڑی کاروائی، 14 اگست کی رات کو فائرنگ سے قتل ہونے والے شخص کا قاتل گرفتار، آلہ قتل برآمد،تفصیلات کے مطابق تھانہ وارث خان کے علاقے گلاس فیکٹری چوک کے قریب 14 اگست کے موقعہ پر ہوائی فائرنگ کے دوران یاسر نامی شخص جاں بحق ہوگیا تھا،جس پر وارث خان پولیس نے یاسر کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بہنوئی نوید کی مدعیت میں درج کیا،سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی راول ڈویژن کو ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس پی راول نے ایس ڈی پی اواور ایس ایچ اووارث خان و دیگر تفتیشی افسران وملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی،ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اورہیومن انٹیلی جینس کی مددسے یاسر نامی شخص کے قاتل وقاص محمود کو ٹریس کرکے گرفتار کیا،تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرلیا،ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیاگیا،قاتل کی گرفتاری پر سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی راول،ایس ڈی پی او وارث خان اور وارث خان پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کو جانی و مالی نقصان پہنچانے والے ملزمان قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے۔

تھانہ صادق آباد پولیس کی اہم کاروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری (اے) کے اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے والے02ملزمان اورکیٹیگری (بی)کااشتہاری مجرم گرفتار۔

In a major operation of Sadiqabad police station, 02 accused who were sheltering wanted criminals of category (A) and wanted criminals of category (B) were arrested in the murder case.

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…:تھانہ صادق آباد پولیس کی اہم کاروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری (اے) کے اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے والے02ملزمان اورکیٹیگری (بی)کااشتہاری مجرم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ اوصادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری (اے) کے اشتہار ی مجرمان فقیرمحمد اوربلال احمد کی گرفتاری کے لیے اختر علی کے گھر ریڈ کیا،ریڈ کے دوران اختر علی اورارشد خان نے اشتہاری مجرمان فقیر محمد اوربلال احمد کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دی، جس پر تھانہ صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان اختر علی اورارشد خان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا،جبکہ ایک اورکاروائی کے دوران کیٹیگری (بی) کے اشتہاری مجرم امجد کو گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم چند ماہ سے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں صادق آباد پولیس کومطلوب تھا،ایس پی راول نے ایس ایچ اوصادق آبا داورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی ملزم قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا،اشتہاری مجرمان اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے پولٹری انسٹیٹیوٹ اوراس کے گردونواح میں سرچ آپریشن

Search operation taking place in and around Poultry Institute area of Newtown police station

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…:تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے پولٹری انسٹیٹیوٹ اوراس کے گردونواح میں سرچ آپریشن،سرچ آپریشن ایس ایچ اونیوٹاؤن کی زیر نگرانی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے پولٹری انسٹیٹیوٹ اوراسکے گرد ونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا،،سرچ آپریشن میں ایس ایچ او نیوٹاؤن سمیت ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس سمیت دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی،سرچ آپریشن کے دوران76گھروں،92کرایہ داروں اوران کے کرایہ داری کوائف جبکہ انفرادی طورپر216افراد کو چیک کیاگیا،ایس پی راول نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔

تھانہ پیرودھائی پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار

Police operation in Pirwadhai police station, drug dealer arrested

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…:تھانہ پیرودھائی پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار، 01کلو سے زیادہ چرس برآمد، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیو ں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوپیرودھائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد شبیر کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو150گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا، ایس پی راول نے ایس ایچ اوپیرودھائی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات فروشی ایک گھناؤنا جرم ہے،ایسے جرائم میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں نے نمٹاجائے۔

راولپنڈی پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،07ملزمان گرفتار

Rawalpindi police crackdown against illegal fire arms owners, 07 accused arrested

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…:راولپنڈی پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،07ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او وارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم وقاص کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ایس ایچ او آراے بازار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان ساجد اور وسیم خان کوگرفتار کر لیا، ملزما ن کے قبضہ سے02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمدہوئے،ایس ایچ اونصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان آکاش اورعبید فیاض کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے،ایس ایچ اوٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمدعادل شہزاد کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ اوصدربیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم فیضان کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے01پستول30بو رمعہ ایمونیشن برآمد ہوا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے05ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے40لیٹرشراب،20بوتل شراب برآمد

Rawalpindi Police in an operation against criminal elements arrested 05 accused and recovered 40 liters of liquor and 20 bottles of liquor from their possession.

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…:راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے05ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے40لیٹرشراب،20بوتل شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،تفصیلات کے مطابق تھانہ آراے بازار پولیس نے شاہ جہاں سے 20لیٹرشراب،تھانہ صدربیرونی پولیس نے محمد اسلم سے 10لیٹرشراب،تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے نوید رحمان سے 05لیٹرشراب،تھانہ وارث خان پولیس نے سراج کھوکھر سے 05لیٹرشراب،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے شکیل مسیح سے 20بوتل شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

Show More

Related Articles

Back to top button