DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; Unidentified assailants shot dead a man near Gujar Khan Service Road near Malik CNG

گوجر خان سروس روڈ ملک سی این جی کے نزدیک نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شخص قتل

گوجر خان:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم… گوجر خان سروس روڈ ملک سی این جی کے نزدیک نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شخص قتل، ایک زخمی،ایس ڈی پی او گوجر خان سرکل اور ایس ایچ او گوجر خان پولیس ٹیم کے ہمراہ موقعہ پرپہنچ گئے۔تفصیلا ت کے مطابق گوجر خان سروس روڈ ملک سی این جی کے نزدیک نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شخص قتل جبکہ ایک زخمی ہوا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او گوجر خان سرکل اور ایس ایچ او گوجر خان پولیس ٹیم کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے، ایس ایچ اونے بتایاکہ مقتول کی شناخت اسماعیل خان جبکہ زخمی کی شناخت عثمان علی کے نام سے ہوئی، نعش کو پوسٹمارٹم اور زخمی کو علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،فرانزک ٹیمیں اور تفتیشی افسران موقع سے شواہد اکھٹے کرنے میں مصروف ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ سابقہ رنجش کی بنا پر پیش آیا تاہم ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے،ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچنگ جاری ہے،ایس پی صدرضیاء الدین احمد نے کہاکہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، ملزمان کو ٹریس کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائیگا۔

Gujar Khan; According to details, a man was killed and another was injured in firing by unknown assailants near Gujar Khan Service Road Malik CNG. The deceased was identified as Ismail Khan while the injured was identified as Usman Ali.

Show More

Related Articles

Back to top button