DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Cases and arrests will not stop government leave: Former PM Shahid Khaqan Abbasi

مقدمات اور گرفتاریاں حکومتی رخصتی کو روک نہیں سکیں گی,مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم شاھد خاقان عباسی

Kallar Syedan; Former PM Shahid Khaqan Abbasi said Cases and arrests will not stop government leave, He expressed these views while talking to a delegation of former USC chairmen, candidates and activists at his residence here on Tuesday. Former Punjab Assembly member Engineer Qamarul Islam Raja was also present on the occasion. Among those who met him were Muhammad Zubair Kiyani, Raja. Tariq Yasin Kiyani, Raja Faisal Munawar, Zafar Abbas Mughal, Manazer Janjua, Iftikhar Bhola, Captain Muhammad Farooq, Raja Usman Saduzai, Syed Aqeel Shah, Chaudhry Wasif Ali Advocate, Jabran Safdar Kiyani and others were also present.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم شاھد خاقان عباسی نے کہا ہے مقدمات اور گرفتاریاں حکومتی رخصتی کو روک نہیں سکیں گی تین بار ملک کا وزیراعظم رہنے والے میاں نواز شریف ان کے دیگرساتھیوں اور آزاد ریاست جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے خلاف غداری جیسے سنگین مقدمات کا اندراج اپوزیشن کو خوفزدہ کر سکتا ہے نہ ہم اپنی تحریک اور موقف سے پیچھے ہٹیں گے ان خیالات اظہار انہوں نے منگل کے روز اپنی رہائشگاہ پر کلرسیداں کی یوسیز کے سابق چیئرمینوں امیدواروں اور سرگرم کارکنان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سابق رکن پنجاب اسمبلی انجینئر قمرالسلام راجہ بھی موجود تھے ملاقات کرنے والوں میں محمد زبیر کیانی،راجہ طارق یاسین کیانی،راجہ فیصل منور،ظفر عباس مغل،مناظر جنجوعہ،افتخار بھولا,کیپٹن محمد فاروق،راجہ عثمان سدوزئی،سید عقیل شاہ،چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،جبران صفدر کیانی اور دیگر بھی شامل تھے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کو آئین اور قانون کے تحت ہی چلایا جا سکتا ہے مگر جس بھونڈے انداز میں گزشتہ انتخابات میں ہماری فتح کو طاقت کے بل بوتے پر شکست میں بدلا گیا عوام سے ان کا اختیار چھینا گیا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا ہم نے ملک کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیئے حکومت کے خلاف تحریک کا اعلان کیا ہے نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ملک کی بنیادوں کو کمزور کیا ہے ان کے مشترکہ ایجنڈے سے ہم خوفزدہ نہیں پہلے بھی جیل اور قیدی بھگتی ہیں اب بھی جیل جانے کو تیار ہیں جس نے گرفتار کرنا ہے شوق سے کرے ہم دیوار پھلانگ کر بھاگیں گے نہیں، اپوزیشن نے آئین اور قانون کی بالادستی کے لیئے عملی جدوجہد کا آغاز کر دیا ہے سیلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیج کر رہیں گے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں پر غداری جیسے سنگین مقدمات کے اندارج سے عمران خان بے نقاب ہو گئے ہیں اگر قانون اور آئین کی بات غداری ہے تو ہم یہ کام ہر روز صبح شام کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے مقبوضہ کشمیر کا سودا کر کے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھراگھونپا اور اب آزاد ریاست جموں و کشمیر کے منتخب وزیراعظم راجہ فاروق حیدر پر غداری کا مقدمہ درج کر کے کشمیریوں کے خون سے بے وفائی کی ہے کشمیری اس دشمنی کو کبھی معاف نہیں کریں گے انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپوزیشن تحریک میں بھرپور شرکت کرکے ملک کو کمزور کرنے والی سیلیکٹڈ حکومت کے خاتمے میں اپنا حصہ ڈالیں اور اپنے بچوں کے مستقبل محفوظ بنائیں۔

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن کلرسیداں کے رہنماؤں سابق بلدیاتی چیئرمینوں اور شہریوں نے سابق وزرائے اعظم میاں نواز شریف،شاھد خاقان عباسی کے علاؤہ دیگر رہنماؤں اور وزیراعظم ازادکشمیر راجہ فاروق حیدر پر غداری جیسے سنگین مقدمے کے اندارج کو بدترین انتقامی کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپوزیشن سے انتقام میں اس قدر اندھے ہو چکے ہیں کہ انہوں نے نیب اشتراک کے انتقامی کاروائیوں کے بعد پارٹی قیادت کے خلاف غداری جیسے مقدمات درج کرا کے ملکی سیاست میں بدترین انتقام کی بنیاد رکھی ہے جس سے ملکی یکجہتی اور وحدت کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے سابق بلدیاتی چییرمینوں محمد نوید بھٹی،محمد زبیر کیانی،راجہ فیصل منور،راجہ ندیم احمد،ظفر عباس مغل،افتخار بھولا،سابق چیئرمین بلدیہ کلرسیداں شیخ عبدالقدوس،حاجی اخلاق حسین،مسلم لیگ ن لائرز ونگ تحصیل کلر سیداں کے صدر عامر محمود بھٹی ،راجہ ظفر محمود،شیخ حسن ریاض،شیخ حسن سرائیکی اور دیگر نے مقدمے کے اندراج کو ملکی سالمیت سے کھیلنے کے مترادف کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ برسوں وزرائے اعظم،وفاقی وزرا،اور جنرل رہے انہیں غدار قرار دینا ملکی سالمیت پر حملہ ہے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے والے اور ملکی سرحدوں کا دفاع کرنے والے اگر غدار ہیں تو پھر محب وطن کون لوگ ہیں؟انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے منتخب وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے خلاف غداری کا مقدمہ کشمیر پر براہ راست حملہ ہے اور یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ سے انحراف اور بدترین یو ٹرن ہے۔

سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے کلرسیداں اور روات تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دیئے سب انسپکٹر غضنفر عباس کو کلرسیداں کا نیا ایس ایچ او تعنیات کیا گیا

Rawalpindi CPO Ahsan Younis changes SHOs of Kallar Syedan and Rawat police stations Sub-Inspector Ghazanfar Abbas has been posted as new SHO of Kallar Syedan.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے کلرسیداں اور روات تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دیئے سب انسپکٹر غضنفر عباس کو کلرسیداں کا نیا ایس ایچ او تعنیات کیا گیا جبکہ کلرسیداں سے حسن رضا کو پولیس لائن تبدیل کر دیا گیا حسن رضا نے کلرسیداں میں مختصر تعنیاتی کے دوران سفارشی کلچر کا خاتمہ کرکے میرٹ کو رائج کیا اور پولیس کی نیک نامی میں اضافہ کیا ان کی تعنیاتی کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف ریکارڈ کاروائی کی گئی جسے مدتوں یاد رکھا جائے گا جبکہ یاسر مطلوب کیانی کو ایس ایچ او روات تعنیات کیا گیا ان کے پیشرو مہر ممتاز کا تبادلہ پولیس لائن راولپنڈی کردیا گیا مہر ممتاز نے بھی روات میں اپنی مختصر تعنیاتی کے دوران دیانتداری سے کام کیا ادھر کلرسیداں کے شہریوں نے تبدیل ہونے والے ایس ایچ او حسن رضا کے لیئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کلرسیداں کے لوگ ان کی غیر جانبداری اور میرٹ کی پالیسی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

موہڑہ دھیال میں لڑائی جھگڑے کے ایک مقدمے میں نامزد ملزمان ہمایوں علی اور محمد سعید کی ضمانتیں قبل از گرفتاری کی درخواستوں کی توثیق کر دیں

Confirm pre-arrest bail pleas of accused Humayun Ali and Mohammad Saeed named in Mohra Dhyal fight

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں آفتاب احمد رائے نے کلر سیداں کے نواحی گاؤں موہڑہ دھیال میں لڑائی جھگڑے کے ایک مقدمے میں نامزد ملزمان ہمایوں علی اور محمد سعید کی ضمانتیں قبل از گرفتاری کی درخواستوں کی توثیق کر دیں۔ملزمان کی جانب سے کلر سیداں کے معروف قانون دان راجہ عابد حسین نے کیس کی پیروی کی جس پر معززعدالت نے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزمان کی ضمانتیں کنفرم کر دیں۔یاد رہے کہ مدعی مقدمہ حبیب الرحمان نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ زمین پر ہل چلاتے ہوئے ملزمان نے ڈنڈے سے حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا تھا۔

چوہدری محمد رضوان کو پیپلز پارٹی اسپورٹس ونگ ضلع راولپنڈی کا صدر نامزد

Chaudhry Muhammad Rizwan has been nominated as the President of PPP Sports Wing, Rawalpindi District

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے سہوٹ کلیال کے چوہدری محمد رضوان کو پیپلز پارٹی اسپورٹس ونگ ضلع راولپنڈی کا صدر نامزد کیا ہے انہیں اس نامزدگی پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں چوہدری ظہیر محمود،وحید یونس ستی،طیب چٹھہ،راجہ منصور،چوہدری نذر،چوہدری عجب خان،چوہدری وقاص،چوہدری محمد تاج،چوہدری علی بہادر اور چوہدری محمد ظہور نے دلی مبارکباد دی ہے۔

تعذیت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سابق اراکین اسمبلی انجینئر قمرالسلام راجہ کرنل (ر)محمد شبیر اعوان، چوہدری کامران عزیز ایڈوکیٹ،جبران صفدر کیانی، چوہدری فیصل حفیظ،چوہدری محمد ادریس،چوہدری محمد نذیر،چوہدری ناصر تاج، صوبیدار میجر اورنگزیب بھٹی،صوبیدار نعیم نے گاؤں نلہ مسلماناں جا کر تنویر ناز بھٹی سے ان کی والدہ کی وفات پر دلی تعذیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button