Rawat; Decision to launch operation against illegal housing schemes on Chakri Road
روات؛چکری روڈ پر غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) آرڈی اے نے چکری روڈ پر مبینہ غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے ڈائریکٹرایم پی اینڈ ٹی ای رانا شہزاد حیدر نے سی پی او کو پولیس فورس کیلئے خط لکھ دیا جس میں کہاگیا ہے کہ 4اکتوبر کو چکری روڈ پر غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کیخلاف آپریشن کیا جائے گا اس کیلئے پولیس فورس فراہم کی جائے، ابتداء میں چار ہائوسنگ سکیموں کیخلاف آپریشن کیا جائے گا، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ محمد اعجاز نے ڈائریکٹر پلاننگ سے چار غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کیخلاف آپریشن کی اجازت لے لی ہے جن کیخلاف چار اکتوبر کو آپریشن ہو گا۔ رانا شہزاد حیدر کا کہنا تھا کہ غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کیخلاف بلا امتیاز آپریشن کیا جائے گا۔
Rawat; The RDA has decided to launch an operation against alleged illegal housing schemes on Chakri Road. In this regard, Director R&T Rana Shehzad Haider has written a letter to the CPO for the police force stating that an operation will be launched on October 4 against illegal housing schemes on Chakri Road. The Director Planning has sought permission for operation against four illegal housing schemes against which the operation will take place on October 4.