DailyNewsKallar SyedanOverseas newsPothwar.com

London; Malik Mazhar of Slough and Kallar Syedan also accompanied Nawaz Sharif

لندن میں ملک مظہر علی خان آف سلاؤ اور کلر سیداں بھی جناب نواز شریف کے ہمراہ رہے

لندن ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔ محمد نصیر راجہ۔۔۔)— لندن میں ملک مظہر علی خان آف سلاؤ اور کلر سیداں بھی جناب نواز شریف کے ہمراہ رہے۔ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس APC کا انعقاد 20 ستمبر 2020ء بروز اتوار کو ہوا۔ اس موقع پر لندن UK سے سابق وزیر اعظم پاکستان و پاکستان مسلم لیگ ن کے سرپرست اعلیٰ میاں محمد نواز شریف نے اسلام آباد کے ہوٹل میں منعقدہ کانفرنس سے وڈیو لنک کے ذریعہ خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے بیٹے حسین نواز کے دفتر میں بیٹھ کر تقریر کی۔ حکومت پاکستان کی فراخ دلی کی وجہ سے نواز شریف کی تقریر متعدد ٹی وی چینلز نے بھی اپنی نشریات میں دکھائی۔ لندن میں خطاب سے قبل نواز شریف جب اپنی رہائش گاہ سے نکل کر حسین نواز کے دفتر کی طرف جانے لگے۔ تو اس موقع پر پاکستان کے سابق سینیٹر و سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سابق وفاقی وزیر بجلی عابد شیر علی، نواز شریف کے بڑے صاحبزادے میاں حسین نواز اور پاکستان مسلم لیگ ن یوکے PML-N UK کے مرکزی راہنماء و صدر سلاؤ برانچ، پاکستان مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن سلاؤ کے سربراہ و تنظیم”کشمیر بنے گا پاکستان“ کے صدر جناب ملک مظہر علی خان آف سلاؤ اور کلر سیداں بھی اپنے قائد محترم جناب نواز شریف کے ہمراہ موجود تھے۔

London; Former Prime Minister of Pakistan Mian Muhammad Nawaz Sharif addressed a conference held at a hotel in Islamabad through video link. Malik Mazhar of Slough and Kallar Syedan also accompanied Nawaz Sharif along with public.

Show More

Related Articles

Back to top button