DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Rawat; Public protest held in front of Rawat police station after British Pakistani family being robbed and no one being arrested

تھانہ روات کے سامنے جی ٹی روڈ پر ایس ایچ او روات مہر ممتاز کی نااہلی کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ،روات پولیس کے خلاف نعرہ بازی

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)ماڈل تھانہ روات کے علاقہ کلر روڈ پربرطانیہ پلٹ فیملی کو یرغمال بنا کر 2 کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات و غیر ملکی کرنسی چھین کر مزاحمت پر میاں بیوی کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کرنے والے خطرناک ڈاکووں کی عدم گرفتاری پر متاثرین کا تھانہ روات کے سامنے جی ٹی روڈ پر ایس ایچ او روات مہر ممتاز کی نااہلی کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ،روات پولیس کے خلاف نعرہ بازی،نااہل ایس ایچ او روات کی فوری تبدیلی اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق دو ماہ قبل روات کلر روڈ پر جسوالہ کے رہائشی ٹکا خان اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ لندن سے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے اور گھر کیلئے گاڑی میں روانہ ہوئے جوں روات کلر روڈ ساگری کے قریب پہنچے تو کار سوار مسلح ڈاکووں نے انکی گاڑی روک لی اور ان سے دو کروڑ مالیت کے طلائی زیورات،غیر ملکی کرنسی ہزاروں برطانوی پاؤنڈ چھین لئے مزاحمت پر ڈاکووں نے گولیاں مار کر ٹکا خان اور انکی اہلیہ کو مضروب بھی کر دیا روات پولیس نے حسب روایت مقدمہ تو درج کر لیا مگر تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہوا اور متاثرین کو طفل تسلیاں دیکر ٹرخایا جاتا رہا جس پر گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی سینئر راہنماء نبیلہ انعام کی قیادت میں درجنوں متاثرین روات پولیس کے خلاف احتجاجی بینرز اٹھا کر تھانہ روات کے باہر پہنچ گے جہاں ڈاکووں کی عدم گرفتاری،ناقص تفتیش اور پولیس جرائم دوستی کے خلاف نعرہ بازی کر کے ایس ایچ او روات مہر ممتاز اور تفتیشی ضیاء پرویز بٹ کی فوری معطلی کا مطالبہ کیا گیا مظاہرین و متاثرین نے وزیراعظم پاکستان،وزیراعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب،آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے تھانہ روات کے نااہل افسران کی فوری معطلی و،ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

Rawat; Public protest was held in front of Rawat police station after British Pakistani family was robbed two months ago and no one being arrested. The protestors wanted the culprit arrested and the removal of local SHO at Rawat police station.

قتل کی واردات کے دوران قتل ہونے والے 55 سالہ شخص کی تاحال شناخت نہ ہو سکی

The 55-year-old man killed during the murder at Dhok Chohan road has not yet been identified

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات کے علاقہ میں اندھے قتل کی واردات کے دوران قتل ہونے والے 55 سالہ شخص کی تاحال شناخت نہ ہو سکی قاتل فرار،مقتول کی ورثاء کی تلاش جاری تفصیلات کے مطابق دودن قبل ڈھوک چوہان روڈ روڈ پر نامعلوم مسلح ملزمان نے نامعلوم 55 سالہ شخص کو رسیوں سے باندھ کر گلے میں پھندہ ڈال کر لاش قریبی کھیت میں پھینک دی تھی تاہم روات پولیس تین دن گزرنے کے باوجود قاتلوں کا سراغ نہ لگا سکی اور نہ ہی مقتول کی شناخت ہو سکی مقتول نے سفید رنگ کپڑے پہن رکھے ہیں اور داڑھی رکھی ہوئی ہے جسکی تاحال مقامی پولیس کو کسی قسم کی معلومات نہ مل سکی ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button