Gujar Khan; Growing public concern over large number of professional beggars invading Qazian, Habib Chauk and Bewal bazaar’s
قاضیاں بیول شہر میں بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے عوام کا جینا محال کر دیا ان بھکاریوں نے دوردراز علاقوں سے آکر حبیب چوک میں ڈھیرے جمالیے
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔قاضیاں بیول شہر میں بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے عوام کا جینا محال کر دیا ان بھکاریوں نے دوردراز علاقوں سے آکر حبیب چوک میں ڈھیرے جمالیے ہیں جو خریداری کرتے ہوئے آئے گاہکوں کو سخت تنگ کرتے ہیں بھکاری مختلف روپ دھار کر عوام کو تنگ کرتے ہیں اور پیچھا کرتے ہیں اور پیچھا کرتے ہی اس وقت تک جان نہیں چھوڑتے جب تک انکو پیسے نہ دئیے جائیں جس کی وجہ سے عوام ذہنی ازیت کا شکار ہیں ان بھکاریوں میں خوبصورت لڑکیاں نوجوان طالب علموں کو سرعام دعوت گناہ دیتی ہیں جس سے معاشرہ میں برائی کو فروغ دیا جا رہا ہے جس سے شریف شہری سخت پریشان ہیں انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہ ہونیکی وجہ سے یہ صبح سویرے ہی بازار میں آجاتے ہیں اورپورا دن شہر میں لوگوں کو تنگ کرتے رہتے ہیں جس سے خریداری کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے اہلیان علاقہ نے گوجرخان انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انکے خلاف فوری آپریشن کیا جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔
Gujar Khan; The Gujar Khan authorities are being asked to take notice of large number of professional beggars invading Qazian, Habib Chauk and Bewal bazaar’s and making life difficult for the shoppers.