DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; MNA Sadaqat Ali Abbasi addressed at dinner hosted by the newly elected President of PTI Kallar city Mohsin Naveed Sethi

صداقت علی عباسی نے گزشتہ شب کلرسیداں میں پی ٹی آئی کلرسٹی کے نومنتخب صدر محسن نوید سیٹھی کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں خطاب

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مقابلہ آج بھی سیاسی مخالفین کے ساتھ ساتھ مافیاز سے بھی ہے پچیس اگست تک راولپنڈی کے پچیس ہزار پارٹی عہدیداران لیاقت باغ میں مشترکہ حلف برداری میں ایک نئی سیاسی تاریخ رقم کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب کلرسیداں میں پی ٹی آئی کلرسٹی کے نومنتخب صدر محسن نوید سیٹھی کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آر ڈی اے کے چیئرمین راجہ طارق محمود مرتضی،صوبائی رکن اسمبلی چوہدری جاوید کوثر،پارٹی کے ضلعی صدر شہریار ریاض،جنرل سیکرٹری کرنل راجہ اجمل صابر،چوہدری محمد عظیم،تحصیل کلرسیداں کے صدر آصف محمود کیانی،جنرل سیکرٹری یاسر منصور،قمرایاز،حافظ سہیل اشرف،گلفراز بٹ،شہزاد بٹ،وقاص حیدر ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی۔رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا کہ ہم ہرصورت پچیس ستمبر تک راولپنڈی کی تمام تحصیلوں،شہروں،وارڈ اور گاؤں تک کی تنظیم سازی مکمل کرکے لیاقت باغ میں پچیس ہزار عہدیداروں کی مشترکہ تقریب حلف برداری کا انعقاد کر کے پنجاب کی سیاست میں ایک سنگ میل عبور کریں گے،انہوں نے کہا کہ مخالفین کے اس دعوے میں کوئی سچائی نہیں کہ پی ٹی آئی کا گراف کم ہوا ہے ہم اپنے عمل سے ثابت کریں گے کہ پاکستان تحریک انصاف آج بھی پنجاب کی بڑی سیاسی جماعت ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ پارٹی عہدیداران اور کارکنان پارٹی اجلاسوں میں تنقید ضرور کریں مگر کسی کو میڈیا میں غیر ضروری بیان دینے کی اجازت نہیں ہے انہوں نے کلرسیداں سٹی کے صدر محسن نوید سیٹھی، تحصیل صدر آصف محمود کیانی اور دیگر عہدیداران کو دلی مبارکباد دی ہے۔

آراضی ریکارڈسنٹر میں تعینات کمپیوٹر سکینر عابد نے رجسٹریاں کروانے کی مد میں شکیل نامی شخص سے بیس ہزار روپے کی رشوت وصول کر لی

Abid, a computer scanner stationed at the Land Records Center, received a bribe of Rs 20,000 from a man named Shakeel for registering.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں میں قائم آراضی ریکارڈسنٹر میں تعینات کمپیوٹر سکینر عابد نے رجسٹریاں کروانے کی مد میں شکیل نامی شخص سے بیس ہزار روپے کی رشوت وصول کر لی۔واقعہ کا علم ہونے پر پی ٹی آئی کلر سیداں کے صدر محمد آصف کیانی اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد گلفراز بٹ کمپیوٹر سکینر کیخلاف تحریری شکایت لے کر اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ناصر ولایت لنگڑیال کے پاس پہنچ گئے۔جنہوں نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ضروری اقدامات تجویز کیے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button