DailyNewsGujarKhanHeadline

Rawat; MNA Sadaqat Ali Abbasi inaugurated Baga Sheikhan Road constructed at a cost of 80 Lakh rupees.

پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر و منتخب ایم این اے حلقہ 57صداقت علی عباسی نے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی بگاشیخاں روڈ کا افتتاح کر دیا

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر و منتخب ایم این اے حلقہ 57صداقت علی عباسی نے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی بگاشیخاں روڈ کا افتتاح کر دیا بقیہ سڑک کی ازسر نوتعمیر کے لئے 80لاکھ روپے کی گرانٹ فوری جاری کرنے کا اعلان۔اہل علاقہ کا اہم ترین شاہراہ کی تعمیر پر صداقت علی عباسی اور چئیرمین تخت پڑی چوہدری خلیل احمد کو خراج تحسین افتتاحی تقریب میں کثیر افراد کی شرکت تفصیلات کے مطابق سابق چئیرمین یوسی تخت پڑی چوہدری خلیل احمد کی کاوشوں اور خصوصی تعاون سے ایم این اے صداقت عباسی کی طرف سے جاری کردہ ایک کروڑ لاکھ سے تعمیر ہونے والی بگا شیخاں روڈ کا افتتاح گزشتہ روز صداقت علی عباسی نےکیا افتتاحی تقریب میں چئیرمین تخت پڑی چوہدری خلیل احمد ۔پی ٹی آئ پوٹھوار ٹاون کے سینئر راہنماء چوہدری یاسر۔چوہدری گلفراز ۔چوہدری نصیر ۔ماسٹر طاہر۔ڈاکٹر علی قدر ۔ ملک سجاد۔چوہدری مرزا خان ۔چوہدری عمران ۔چوہدری سہیل طارق ۔چوہدری قیصر ۔چوہدری اسد رحمان ۔ملک عبدالقیوم۔چوہدری محسن جمال۔سعید قریشی ۔چوہدری نسیم۔طارق مرتضی کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین علاقہ موجود تھے اس موقع پر صداقت علی عباسی نے اپنے خطاب میں کہا انتخابی وعدوں کی تکمیل کا وقت آ چکا ہے تین ماہ قبل سابقہ چئیرمین چوہدری خلیل احمد نے بگا شیخاں روڈ کی خستہ حالی کی نشاندہی کی جس پر انتہائ قلیل وقت میں ایک کروڑ سے زائد کی لاگت سے 4ہزار فٹ سڑک کی تعمیر مکمل کروا دی اس موقع پر چئیرمین تخت پڑی چوہدری خلیل احمد نے انکے مطالبہ پر بگا شیخاں روڈ کی تعمیر پر صداقت علی عباسی کا شکریہ ادا کیا اور مکمل سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کیا جس پر ایم این اے صداقت علی عباسی نے فوری طور پر مزید 80لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر کے مکمل سڑک کی تعمیر کا اعلان کر دیا جبکہ یو سی تخت پڑی اور یو سی بگا شیخاں میں سوئ گیس فراہمی کے لئے ایک ایک کروڑ روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا گیا جو دو ہفتے تک جاری ہو جائے گی۔

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)روات پولیس کی ملی بھگت سے پٹرول و ڈیزل کی غیر قانونی ایجنسیاں چالو۔کسی وقت بھی بڑے حادثہ کا خطرہ ۔روات پولیس کاروائ کی بجائے منتھلیاں لیکر پشت پناہی کرنے لگی عوام علاقہ ا احتجاج تفصیلات کے مطابق یوسی تخت پڑی کی حدود میں برلب سڑک روات پولیس کی سرپرستی میں سرعام پٹرول و ڈیزل کی غیر قانونی ایجنسیاں قائم ہیں جہاں چوری اور سمگل شدہ پٹرول و ڈیزل مہنگے داموں بلیک میں فروخت ہو رہا ہے ذرائع کے مطابق ایس ایچ او روات کار خاص اہلکار کے ذریعے ماہانہ منتھلیاں بٹور رہا ہے جسکی وجہ سے بیٹ انچارج بھی کاروائ کی بجائے سرپرست بن چکے ہیں معززین علاقہ نے آئ جی پنجاب اور سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ تخت پڑی کے علاقوں میں قائم غیر قانونی ایجنسیاں فوری ختم کر کے پشت پناہی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائ عمل میں لائ جائے۔

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)بگا شیخاں روڈ کی تعمیر پختگی اور سوئ گیس فراہمی کے لئے گرانٹ جاری کرانے پر سابق چئیرمین تخت پڑی چوہدری خلیل احمد کے مشکور ہیں جنکی ذاتی کاوشوں اور مشترکہ گرانٹ سے شاہراہ کی تعمیر کا کام مکمل ہوا ۔ایم این اے صداقت علی عباسی نے اہل علاقہ کا دیرینہ مطالبہ پورا کر کے دل جیت لئے ہیں ان خیالات کا اظہار یوسی بگا شیخاں و تخت پڑی کے معززین چوہدری یاسین ۔چوہدری سہیل ۔چوہدری گلفراز ۔ڈاکٹر علی قدر ۔ماسٹر طاہر مجید بٹ ۔ناصر بٹ ۔شاہد بٹ ۔ملک شکیل ۔چوہدری زرین ۔ملک قدیر۔چوہدری قمر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ بگا شیخاں روڈ کی سالہا سال سے خستہ حالی کے باعث ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو شدید مشکلات درپیش تھیں جہاں منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا تھا۔دیرینہ مطالبہ کی تکمیل اور عوام علاقہ سے کئے گے وعدوں کی پاسداری پر ایم این اے صداقت علی عباسی اور سابق چئیرمین تخت پڑی چوہدری خلیل احمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اہل علاقہ کی جانب سے بھرپور تعاون اور حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button