DailyNews

Chakswari, AJK; The people of Union Council Faizpur Sharif have full confidence in the leadership of Ch Abdul Majeed, MLA, Raja Hamidullah Khan alias Raja Babu.

یونین کونسل فیض پورشریف کے عوام پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سابق مرکزی صدر سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجیدایم ایل اے کی قیادت پربھرپوراعتماد کااظہارکرتے ہیں,راجہ حمیداللہ خان المعروف راجہ بابو

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی راہنماراجہ حمیداللہ خان المعروف راجہ بابو نے کہاہے کہ یونین کونسل فیض پورشریف کے عوام پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سابق مرکزی صدر سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجیدایم ایل اے کی قیادت پربھرپوراعتماد کااظہارکرتے ہیں انہیں اپنی جانب سے بھرپور حمایت وتعاون کایقین دلاتے ہیں یونین کونسل فیض پورشریف کے عوام چودھری عبدالمجید کے سپورٹرز ووٹرز ہیں ہرالیکشن میں ان کی بھرپور حمایت کی ہے اورانہیں سات مر تبہ ایم ایل اے منتخب کرانے میں اپنابھرپور کرداراداکیاہے اوران شاء اللہ آئندہ بھی ان کے بھرپور حمایت کریں گے انہیں آٹھویں بار ممبراسمبلی منتخب کرنے میں اپناپرخلوص کرداراداکریں گے اس علاقہ کے عوام نے چودھری عبدالمجیدکاغیر مشروط ساتھ دیاہے اورآئندہ بھی دیں گے چودھری عبدالمجیدحلقہ نمبردو چکسوار ی کے ہردل عزیز راہنماہیں وہ تعمیر وترقی کے ہیرو ہیں انہوں نے میگاپراجیکٹس دیے اورمیڈیکل کالجز قائم کیے جوان کاتاریخ ساز کارنامہ ہے وہ تعمیر وترقی میڈیکل کالجز کے قیام اورمیگاپراجیکٹس کے ہیرو ہیں اوران کا دورحکومت مثالی ہے اوروہ کامیاب ترین وزیر اعظم ثابت ہوئے ہیں ان کے دورحکومت کے دوررس نتائج ثمرات واثرات عیاں ہیں پنے ان کے شاندار کارناموں اورشاندار اقدامات کا اپنے پرائے سب اعتراف کرتے ہیں چودھری عبدالمجیدآزادکشمیر کے کہنہ مشق سینئرترین سیاستدان ہیں اورکارکنوں کے لئے اکیڈیمی کادرجہ رکھتے ہیں وہ حلقہ نمبردو چکسواری کے عوام کی بھرپو رنمائندگی کررہے ہیں حلقہ نبردو چکسواری کی تعمیر وترقی کے کام جاری ہیں انہوں حلقہ نمبردو چکسواری کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے حلقہ نمبردو چکسواری کی مثالی تعمیر وترقی پراہم ان کاشکریہ اداکرتے ہیں انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہم یونین کونسل فیض پورشریف محبوب راہنماحاجی چودھری محمدسوار خان اورچودھری عبدالمجید کے جانشین چودھری قاسم مجید صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع میرپور کی علاقہ کی تعمیروترقی اورعوامی مسائل کے حل کے حوالے سے ان کی شاندار کاوشوں پران کاشکریہ اداکرتے ہیں اورانہیں بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہو ں نے ان خیالات کااظہاراپنے ایک بیان میں کیاہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button