DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Two arrested by Kallar police in possession of drugs

دو منشیات فروشوں کے قبضہ سے مجموعی طور پر آڑھائی کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… کلر سیداں پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران دو منشیات فروشوں کے قبضہ سے مجموعی طور پر آڑھائی کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔پولیس نے ذیشان ظفیر سکنہ جوچھہ ممدوٹ کے قبضہ سے 375 گرام جبکہ فیاض احمد سکنہ بھلوٹ کے قبضے سے 2285 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

ڈاکٹر چوہدری صغیر عالم کو ملی لیبر فیڈریشن ضلع راولپنڈی کا صدر نامزد

Dr. Chaudhry Saghir Alam has been nominated as the President of Milli Labor Federation Rawalpindi District

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…آل پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے صدر سراج الدین ثاقب نے ڈاکٹر چوہدری صغیر عالم کو ملی لیبر فیڈریشن ضلع راولپنڈی کا صدر نامزد کیا ہے پنجاب ٹیچرز یونین کے سابق رہنماؤں احسان الحق قریشی، صوفی عبدالرحمان، گلفراز خان جنجوعہ، راجہ اشرف حسین اور دیگر نے ڈاکٹر صغیر عالم کو نامزدگی پر دلی مبارکباد دی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button