DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta Union Council Mowara office closed. Secretary opens when he feels like

کہوٹہ کی یونین کونسل مواڑہ کا آفس بند۔ سیکرٹری یوسی کی من مر ضی عروج پر ہے ہفتے میں صرف 2دن آنا موصوف نے اپنا معمول بنا لیا

مٹور:نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کی یونین کونسل مواڑہ کا آفس بند۔ سیکرٹری یوسی کی من مر ضی عروج پر ہے ہفتے میں صرف 2دن آنا موصوف نے اپنا معمول بنا لیا۔اہل علاقہ کو شدید مشکل کا سامنا۔تحصیل انتظامیہ ٹھس سے مس ناں ہے مذکورہ سیکرٹری کو کوئی بھی پوچھنے والا نہیں اعلی حکام نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل مواڑہ فیلڈ آفس نمبر 6 تحصیل کونسل کہوٹہ کے سکریڑی نے ہفتے میں دو روز آنا معمول بنا لیا۔موصوف دفتر میں آنے کے اپنے ہی اوقات کار مقرر کی لیے،موصوف پیر اور جمعرات کو سرکاری امور انجام دیتے ہیں،ساہلین دفتر کے چکر کھانے پر مجبور ہیں،اس حوالے سے چیف آفیسر بلال احمد مخدوم کو بھی آگاہ کیا لیکن چیف آفیسر احمد بلال مخددم نے طفل تسلیاں دی،اہلیان علاقہ نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ ہم روز چکر لگا لگا کے تھک چکے ہیں ہمارا کوء پرسان حال نہیں وقت اور پیسے کا ضیاء الگ انہوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ منہ روز سکریڑی کو فوری طور پر تبدیل کرتے ہوئے ذمے دار سکریڑی کی تعنیاتی کی جائے۔

Kahuta Union Council Mowara office is closed. Secretary opens when he feels like currently he open two days a week timing is when he feels like, while the public suffer. Local authorities are asked to take notice.

ایڈوائزر گزارہ کمیٹی عنائت اللہ ستی کی کوششوں سے کہوٹہ کے جنگل نمبر 31سے لاکھوں روپے کی چوری کی جانے والی لکڑی سے بھرا ٹر ک پکڑ لیا گیا۔

With the efforts of Advisory Committee member Inayatullah Satti, a truck loaded with timber worth lakhs of rupees was seized from Kahuta Forest No. 31.

مٹور:نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ سے۔۔۔۔
ایڈوائزر گزارہ کمیٹی عنائت اللہ ستی کی کوششوں سے کہوٹہ کے جنگل نمبر 31سے لاکھوں روپے کی چوری کی جانے والی لکڑی سے بھرا ٹر ک پکڑ لیا گیا۔ عوامی حلقوں کی طرف سے ایڈوائزر گزارہ کمیٹی عنائت اللہ ستی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ایڈوائزر گزارہ کمیٹی عنائت اللہ ستی کو فون پر اطلا ع ملی کہ ٹرک نمبری K-8878پر جنگل نمبر 31سے لاکھوں روپے کی چوری کی جار ہی ہے اگر بروقت کاروائی عمل میں لائی جائے تو لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی سے بھرا ٹر ک پکڑا جا سکتا ہے جس پر ایڈوائزر گزارہ کمیٹی عنائت اللہ ستی نے فی الفور محکمے کے افراد کے ہمراہ پنجاڑ چوک سے ٹرک نمبری K-8878کو لکڑی سمیت پکڑ لیا عوامی حلقوں سے بغیر کسی لالچ کے جان ہتھیلی پر رکھ کر لکڑی چوروں کے خلاف دیدہ دلیری کے ساتھ مقابلہ کر نے پر ایڈوائزر گزارہ کمیٹی عنائت اللہ ستی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی جبکہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کر تا ہوں کہ خدارہ محکمہ جنگلات کے کنزیویٹر ثاقب کو فی الفور صوبہ بدر کیا جائے کیونکہ وہ دفتر میں بیٹھ کر سب اچھا کی رپوٹس دے رہا ہے جبکہ آن گراوئنڈلکڑی چور سر عام ٹرکوں کے ٹرک بھر کر لے جا رہے ہیں اور ان کو کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہے۔

کہوٹہ میں نوجوانوں کے لیئے سپورٹس اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیئے صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ متحرک ہو گئے

Col Wasim Janjua holds meeting for construction of sports stadium

مٹور:نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ میں نوجوانوں کے لیئے سپورٹس اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیئے صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ متحرک ہو گئے۔ کمشنرراولپنڈی کیپٹن (ر) محمود اور اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال سے کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی الگ الگ ملاقات جبکہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی، چیئر مین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی راجہ طار ق مرتضیٰ۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد، ڈویژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی ڈویژ ن ملک وقار حسین، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی نے سپورٹس اسٹیڈیم کے لیئے کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسے علاقہ کے لیئے خوش آئندقرار دیا۔ اور بھرپور تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ اس موقع پر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے اخباری نمائندوں اور معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اورنوجوان کھلاڑیوں کے مطالبہ پر کہوٹہ میں جلد سپورٹس اسٹیڈیم کے لیئے کا م کا آغاز کیا جائے گا۔ کھیلوں کے میدان کی تعمیر کے لیئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔ کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال کو سپورٹس اسٹیڈیم بارے آگاہ کیا۔ اور کہا کہ حلقہ کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت ٹیم ورک کے تحت کام جاری ہے۔ کہوٹہ کے نوجوانوں کو کھیلوں کی سر گرمیوں کے لیئے سپورٹس اسٹیڈیم کی تعمیر میرا مشن ہے۔ کہوٹہ میں ٹیلنٹ کی کمی نہ ہے۔ قومی اور انٹر نیشنل سطح پر کہوٹہ کے کھلاڑیوں نے ملک و قوم علاقہ کا نام روشن کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button