DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; People of village Bhagoon, UC Nara are deprived of basic facilities

یوسی نارہ کے گاؤں بھگون کی عوام جدید دور میں مسائل کا شکار

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
یوسی نارہ کے گاؤں بھگون کی عوام جدید دور میں مسائل کا شکار، ٹوٹی پھوٹی سٹرکیں،کچی گلیا ں عوام علاقہ کی زندگی اجیرن کر دی ہیں ایم این اے صداقت علی عباسی سے فی الفور نوٹس لینے کی اپیل۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل نارہ کے گاؤن اوپری بھگو ن میں سڑک اور گلیاں کچی ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے گاؤں کی سڑ ک سابقہ دور حکومت میں اس وقت کے ایم پی اے راجہ محمدعلی نے تعمیر کرائی تھی مگر درمیان میں الیکشن آجانے کی وجہ سے کچھ کام ادھورہ رہ گیا تھا جو موجودہ حکومت کے بر سر اقتدار آے2سال کا عرصہ گزرنے نے باجود بھی مکمل ناں ہو سکی جس کی وجہ سے حالیہ بارشوں کے دنوں میں عوام کو شدید مشکل کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے پیدل چلنا مشکل ہو گیا ہے اہلیان علاقہ نے منتخب ممبران سے اس معاملے پر فی الفور نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Kahuta; People of village Bhagoon, UC Nara are being deprived of basic facilities, Current MNA Sadaqat Ali Abbassi has been asked to take notice of the situation of the village.

چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن و سنیئٹر راجہ محمد ظفر الحق سے راجہ فیاض یعقوب کی قیادت میں مسلم لیگ ن یوسی لہڑی کے معززین کی ملاقات

Chairman PML-N and Senator Raja Muhammad Zafar-ul-Haq met with dignitaries of PML-N UC Lahri led by Raja Fayyaz Yaqoob.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن و سنیئٹر راجہ محمد ظفر الحق سے راجہ فیاض یعقوب کی قیادت میں مسلم لیگ ن یوسی لہڑی کے معززین کی ملاقات۔مختلف معملات، ملکی و علاقائی سیاست پر تفصیلی گفتگو۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز موتمر عالم اسلام کے جنرل سیکرٹری، قائد حزب اختلاف سینٹ،چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن و سنیئٹر راجہ محمد ظفر الحق سے ان کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن یونین کونسل لہڑی پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر راجہ فیاض یعقوب کی قیادت میں معززین علاقہ نے ملاقات کی ان کے ہمراہ راجہ حق نواز آف سہر،راجہ شاہنواز، راجہ ممتاز یعقوب حال مقیم یو کے، راجہ وقار احمد حال مقیم یو کے اور راجہ شاہد محمود آف ساہیوال موجود تھے اس موقع پر چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن و سنیئٹر راجہ محمد ظفر الحق سے راجہ فیاض یعقوب اور دیگرنے خوشگوار ماحول میں ملاقات اور گپ شب کرتے ہوئے مختلف معملات، ملکی و علاقائی سیاست پر تفصیلی گفتگوکی۔

ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کی عوام نے بھی جشن آزادی ملی جوش وجذبے کے ساتھ منائی

The people of Dera Mushtaq Shah Bazaar celebrated Independence Day with enthusiasm

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کی عوام نے بھی جشن آزادی ملی جوش وجذبے کے ساتھ منائی۔نجم سپر سٹور سمیت ڈیرہ مشتاق شاہ بازارکی دیگردوکانوں پر سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا جبکہ علاقے کی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی نے نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آباو اجداد اور بزرگوں نے اُس وقت بھی ہندوؤں کی غلامانہ پالیسوں اور دوہرے معیار سے تنگ آکر پاکستان بنانے کا عہد کیا تھا اور قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے تحریک پاکستان کی بنیاد رکھی اور دو قومی نظریے کی بنیاد پر مسلمانوں میں مذہبی،سیاسی،معاشی،سماجی،تعلیمی اور دیگر میدانوں میں شعور اجاگر کرکے آزادی کی تحریک کو کامیاب بنایا جس کی بدولت آج ہم ایک آزاد اور خودمختار اسلامی ریاست میں آزاد قوم کی حیثیت سے جی رہے ہیں جو کہ ہمارے بزرگوں اور آباو اجدا د کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ انشااللہ قیامت کی صبح تک ہمارا پیارا ملک قائم و دائم رہے گا۔

محکمہ ہائی وے،میونسپل کمیٹی اور دیگر ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں

The Highways Department, the Municipal Committee and other institutions have become hotbeds of corruption

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
محکمہ ہائی وے،میونسپل کمیٹی اور دیگر ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں رپیرینگ کے نام پر کروڑوں روپے کرپشن کی نظر ہو گے عوامی نمائندے خاموش تماشائی بنے ہیں ساڑھے چار کرڑ کی لاگت سے مرمت ہونے والی کہوٹہ جیوڑہ روڈ میں ناقص مٹیریل کے استعمال کی وجہ سے ایک ہی بارش میں کرپشن کا پول کھل گیا جبکہ اسی طرح کہوٹہ تا آڑی سیداں روڈ میں بھی ناقص مٹریل استعمال کیا جا رہا ہے جس پر برگیڈئیر (ر) جاوید ستی کے اسٹینڈ پر اے سی کہوٹہ موقع پر پہنچ گئی۔اور غیر معیاری سڑک کی تعمیر رکوا دی اور اسکو اکھاڑ کر دوبارہ سڑیا ڈال کر بنانے کی ہدایت کی اسی طرح ٹھیکداروں اور محکمہ ہائی وے کی ملی بھگت سے کہوٹہ چوک پندوری روڈ کہوٹہ لہتراڑ روڈ کہوٹہ مٹور روڈ جو ایک ارب سے ز اہد کے فنڈز سے تعمیر ہوئیں ایک سال کے بعد کھنڈرات بن گئی محکمہ ہائی وے کے ایس ڈی او میونسپل کمیٹی میں تعینات کئی سالوں سے سی او انجنئیر اور دیگر عملے کی ملی بھگت سے کہوٹہ شہر میں شروع کیے گے منصوبے بھی کرپشن کی نذر ہو گے لااری اڈہ میں دو چار دوکانیں جو بنی تھیں انکو مسمار کر کے وہی اینٹیں سریا لگا کر سٹریکچر بنایا گیا انتطار گاہ بھی توڑ دی محکمہ کو موقع پر کرپشن کی نشاندیہی کی گئی مگر 26لاکھ روپے ملی بھگت سے کھا گے جبکہ لاری اڈہ ذبح خانہ روڈ میں ہلکی سی بارش کی وجہ سے 3فٹ سے زاہد پانی کھڑا ہو جاتا ہے عوام علاقہ شہریوں نے شفاف انکوائری کر کے کرپٹ لوگوں کو جیل بھیجوانے کا مطالبہ کیا اور سالوں سے تعینات محکمہ ہائی وے اور ایم سی کے ملازمین کو فوری تبدیل کیا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button