DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Private schools threat to reopen school from August 15 turns out to be fake threat as no school opens

پرائیویٹ سکولز کی 15اگست سے سکول کھولنے کی دھمکی،گیدڑ بھبکی ثابت ہوئی،تحصیل بھر میں کوئی سکول نہ کھل سکا

بیول(راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :پرائیویٹ سکولز کی 15اگست سے سکول کھولنے کی دھمکی،گیدڑ بھبکی ثابت ہوئی،تحصیل بھر میں کوئی سکول نہ کھل سکا۔گوجر خان شہر اور دیگر علاقوں کےسکول مالکان نے دو ہفتے قبل حکومت کو وارننگ دی تھی کہ پرائیویٹ سکولز 15اگست سے کھول دئے جائیں گے لیکن پندرہ اگست بھی گزر گئی گوجر خان شہر ،شرقی گوجرخان،غربی گوجرخان اور دیگر ملحقہ دیہات میں کوئی بھی پرائیویٹ سکول نہ کھل سکا کیونکہ حکومت نے 15 ستمبر سے سکول کھولنے کا اعلان کیاہے جبکہ اس سے قبل کوئی بھی ادارہ سکول نہیں کھول سکتا ھے۔

پولیس چوکی قاضیاں کے اہلکار کی پولیس گردی عروج پر

Police at Qazian check post deplored

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔پولیس چوکی قاضیاں کے اہلکار کی پولیس گردی عروج پر،پولیس چوکی قاضیاں کے اہلکار ڈرائیور عمر نے بلیک میلنگ،رشوت لینا اور شریف لوگوں کو تنگ کرنا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دربار سٹاپ پر واقع عمر سعید سکنہ منجوٹھہ کی رجسٹرڈ (لائسنس یافتہ) پٹرول اینڈ ڈیزل ایجنسی پر مذکورہ ڈرائیور 14اگست بروز جمعہ کو آیا اور مالک ایجنسی سے مفت پٹرول ڈالنے کو کہا مالک ایجنسی نے مفت پٹرول دینے سے انکار کیا تو مذکورہ ڈرائیور بدتمیزی پر اتر آیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں اور محکمانہ ملی بھگت کر کے ایجنسی کو سیل کرا دیا اسکے علاوہ بھی مذکورہ ڈرائیور عمر کے خلاف گردونواح میں اس طرح وارداتوں کے ذریعے شریف لوگوں اور دکانداروں سے نہ صرف پیسے لینے بلکہ دکانداروں سے اپنی من پسند اشیاء مفت لینے کی شکایت بھی ہے متاثرین کی حکام بالا سے اپیل ہے کہ مذکورہ رشوت خور اور کرپٹ ڈرائیور کے خلاف فی الفور کاروائی کر کے اس کو قرارواقعی سزاد ی جائے اور ضلع بدر کیا جائے تاکہ عوام کے محافظ کے روپ میں موجود اس لٹیرے کے ظلم سے لوگ محفوظ رہ سکیں۔

مسلم لیگ یوتھ ونگ کے کارکنوں نے یوم آزادی کی تقریب میں بھر پور شرکت

Workers of the Muslim League Youth Wing fully participated in the Independence Day celebrations

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔مسلم لیگ یوتھ ونگ کے کارکنوں نے یوم آزادی کی تقریب میں بھر پور شرکت سے سر فخر سے بلند کردیا ہے تنظیم تو میرٹ کی بنا پر ہو گی ڈرائینگ روم کی سیاست دم توڑ چکی ہے مقامی ہوٹل گوجرخان میں یوم آزادی کی تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں عوام بالخصوص یوتھ ونگ کے بڑے کارکنوں نے شرکت کر کے ثابت کر دیا ہے کہ گوجرخان نوازشریف کے متوالوں کی تحصیل ہے سابق الیکشن میں دھاندلی بے نقاب ہو گئی ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ تحصیل گوجرخان کے صدر شیخ طارق محمود سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button