DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Sadaqat Ali Abbasi should be removed from the presidency of North Punjab for using foul language against party chief Imran Khan and other leaders, Ghulam Murtaza Satti

عمران خان اور دیگر قائدین کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرنے پر رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کو شمالی پنجاب کی صدارت سے فوری الگ کر کے آڈیو کی مکمل تحقیقات کی جاہیں,غلام مرتضے ستی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضے ستی نے کہا مطالبہ کیا ہے کہ پارٹی سربراہ عمران خان اور دیگر قائدین کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرنے پر رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کو شمالی پنجاب کی صدارت سے فوری الگ کر کے آڈیو کی مکمل تحقیقات کی جاہیں قبضہ گروپوں منشیات فروشوں ٹمبر مافیا کے خلاف بات کرنا پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں بلکہ عمران خان کے ویژن پر من و عن عمل کرنا ہے انہوں نے ہفتہ کو کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صداقت علی عباسی کے آڈیو گفتگو سوشل میڈیا پر موضوع بحث ہے جس میں موصوف نے پارٹی چیئرمین عمران خان اوردیگر قائدین کے خلاف گندی زبان استعمال کی ان کے ریمارکس سے عمران خان سے محبت کرنے والے کروڑوں لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہے پارٹی قائدین کو چاہیئے کہ وہ اس آڈیو کی فوری تحقیقات کے لیئے انہیں شمالی پنجاب کی صدارت سے الگ کریں تا کہ یہ کسی بھی قسم کی انکوائری پر اثرانداز نہ ہو سکیں انہوں نے کہا کہ عوام نے انتخابات میں حقیقی تبدیلی کے لیئے پی ٹی آئی کو ووٹ دیئے تھے مگر آج کرپشن میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے چاہنا کٹنگ کی جارہی ہے جنگلات پر قبضے کیئے جا رہے ہیں عباسی کالونی کے نام پر صدیوں سے آباد لوگوں کو جبرا طاقت کے زور سے بے دخل کیا جا رہا ہے انکار کرنے والوں کو تشدد کانشانہ بنایا جا رہا ہے منشیات فروشوں کی سرپرستی کی جارہی ہے وزیراعظم عمران خان صداقت عباسی کی سرپرستی میں ہونے والے تمام واقعات کی فوری شفاف انکوائری کو یقینی بناہیں انہوں نے کہا مجھے حق بات کہنے پر شوکاز نوٹس جاری کیاگیا مگر میں نے تو مافیاز کے خلاف بات کی تھی اس سے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں ہوتی میں ہر فورم پر قبضہ مافیاز منشیات فروشوں کرپشن کے خلاف آواز بلند کرتا رہوں گا عمران خان سے یہی توسیکھا ہے انہوں نے کہا کہ بھاری مالیت کی سرکاری لکڑی کو گزارہ کا سرٹیفکیٹ کس نے دے کر اسے گوجرانولہ میں فروخت کیا ہے؟عوام نے تو مافیاز کے خلاف عمران خان کے امیدواروں کو ووٹ دیئے تھے مگر آج مافیاز نے سب کا اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے سرکاری حیثیت اور مرتبے سے مافیاز کو مضبوط کیا جا رہا ہے اور ہروہ کام کیا جا رہا ہے جو عمران خان کے ویژن اور پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے اس ناانصافی اور ظلم پر میں خاموش نہیں رہ سکتا انہوں نے کہا کہ وہ کل کی طرح آج بھی عمران خان کے ساتھ ہیں عمران خان مایوسی اور اندھیرے میں امید اور روشنی کی ایک کرن ہیں ان کی نیک نیتی پر کوئی شبہ نہیں ہے عمران خان کی کوشش کی بدولت آئی پی پیز سے ازسرنو سستی بجلی کے معائدے کیئے جا رہے ہیں مہنگی بجلی خرید کر سستے داموں فروخت ممکن نہیں ہے گردشی قرضوں سے نجات اشد ضروری ہے عمران خان کی کوششوں سے ہی پہلے ہی روز بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں نے چارسو ملین سے زائد کی رقم حکومت کو واپس کی ہے۔

Kallar Syedan; PTI leader and former National Assembly member Ghulam Murtaza Satti has demanded that the National Assembly member Sadaqat Ali Abbasi should be removed from the presidency of North Punjab for using foul language against party chief Imran Khan and other leaders and called for a full investigation in to audio tapes, Ghulam Murtaza Sati.

راجہ محمد ارسلان وینس ایڈووکیٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب موہڑہ وینس کنوہا میں ہوئی

Wedding cermony of Raja Muhammad Arsalan Vanice Advocate tkaes place in Morra Vaince, Kanoha

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پی ٹی آئی کے رہنما سابق نائب ناظم راجہ اظہر اقبال کے فرزند راجہ محمد ارسلان وینس ایڈووکیٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب موہڑہ وینس کنوہا میں ہوئی جس میں دربار عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین پیر نقیب الرحمان،پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی،چیئرمین آر ڈی اے طارق محمود مرتضی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد،سابق ارکان اسمبلی غلام مرتضی ستی،کرنل شبیراعوان،محمود شوکت بھٹی،چوہدری محمد عظیم،حافظ سہیل اشرف ملک،محمد اعجاز بٹ،راجہ ساجد جاوید،نبیلہ انعام،اصف محمود کیانی،سید راحت علی شاہ،راجہ ندیم احمد،راجہ پرویزاختر قادری،ذین العابدین عباس،نویراختر بھتی،نوید اختر مغل،راجہ محمد ثقلین،عاقب علی،عاصم۔مختار معل،نمبرداراسد عزیز،راجہ ہارون۔جنجوعہ،صوبیدار غلام ربانی،شیخ سلیمان شمسی، تنویر ناز بھٹی،راجہ آفتاب حسین،راجہ آصف یعقوب کیانی،جاوید چشتی ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی۔

پنجاب ہائی وے نے کلر سیداں دھانگلی روڈ کی مرمت کا کام شروع کر دیا

Punjab Highway started repair work of Kallar Syedan Dhuangli Road

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پنجاب ہائی وے نے کلر سیداں دھانگلی روڈ کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے جس کے لیئے پنجاب حکومت نے ساڑھے پانچ کروڑ روپے کی رقم مختص کی ہے مقامی حلقوں نے بالعموم اور ڈڈیال ہلاک چکسواری کے لوگوں نے باالخصوص سڑک کی خصوصی مرمت کا خیر مقدم کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button