DailyNewsKahuta

Kahuta; The Independence Day celebrations turns in to All Parties Conference at the Press Club Kahuta

جشن آزادی کی تقریب ”پریس کلب کہوٹہ“ میں آل پارٹیز کانفرنس کا منظر پیش کرنے لگی

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام،عمران ضمیر۔۔۔جشن آزادی کی تقریب ”پریس کلب کہوٹہ“ میں آل پارٹیز کانفرنس کا منظر پیش کرنے لگی۔ مہمان خصوصی جنرل (ر) شمریز کیانی اور صدر محفل کرنل (ر) وسیم جنجوعہ صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے ہمراہ رہنماتحریک انصاف سابق ممبر قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے مشیر حافظ عثمان عباسی، سابق ایم پی اے رہنماتحریک انصاف کرنل (ر) شبیر اعوان، رہنما پیپلز پارٹی ممتاز سنیئر قانون دان سپریم کورٹ راجہ ایم ستا راللہ،رہنما تحریک انصاف و صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم، رہنما تحریک انصاف میجر (ر) شہریار امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ خاور ریاض قادری، سابق ناظم کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، صدر مسلم لیگ(ن) کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی،سابق صدر بارایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، نوجوان قانون دان راجہ فیصل نذیر ایڈووکیٹ، راجہ احسان سعید ایڈووکیٹ، سابق ممبر تحصیل کونسل میڈم غلام صغرٰی،سابق کونسلر قاضی عبدالقیوم، سابق وائس چیئرمین کہوٹہ سٹی ملک غلام مرتضیٰ، تحریک انصاف یوتھ ونگ کے رہنما سکندر ستی، شیخ عمار، جنرل سیکرٹری تحریک انصاف کہوٹہ سٹی راجہ عبدالمنان مسعود، علمائے کرام پروفیسر حافظ عبدالصبور صیفی، مولانا ظہور نقیبی، مولانا عثمان عثمانی ممبر ضلع امن کمیٹی، مولانا ہاشم ظہور اعوان نقیبی، رہنما جماعت اسلامی ملک حاجی عبدالرؤف، ملک منیر اعوان، سردار مسعود اور دیگر بڑی تعداد میں شہریوں، معززین اور تمام سیاسی و سماجی شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ آزادی کا کو ئی نعم البدل نہیں۔مقررین نے پریس کلب کہوٹہ کی (20) سال سے زائد خدمات کو زبردست سراہا اور آخرمیں کیک بھی کاٹا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button