DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Mentally distressed Mother slaughters her two daughters in Dhok Ali Akbar, Banth near Mandra

تھانہ مندرہ کے علاقے بانٹھ کی نواحی ڈھوک علی اکبر میں دوہرے قتل کی واردات، ماں نے دو بیٹیوں کو ذبح کر دیا

گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)—تھانہ مندرہ کے علاقے بانٹھ کی نواحی ڈھوک علی اکبر میں ماں نے اپنی دو بیٹیوں کو ذبح کردیا اور خود تیزاب پیلیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزمہ انعم کی شادی اپنے خالہ زاد سے پانچ سال قبل انجام پائی۔ ملزمہ کی دوبیٹیاں تھیں جبکہ تیسری بار پریگننٹ ہونے پر اسے شوہر نے دھمکیاں دیں کہ اگر بیٹا نہ ہوا تو وہ اسے طلاق دے دے گا۔ اللہ کی رضا کی تیسرا بیٹا پیدا ہوا مگر وہ تھوڑی عمر لکھوا کر لایا تھا اور جلد ہی شیر خوارگی میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔ ملزمہ اپنے شوہر کی بیروزگاری اور نامساعد ازدواجی زندگی کا شکار تھی۔ سسرال کی جانب سے ہر وقت کے لڑائی جھگڑوں کے باعث اس کا ذہنی توازن خراب ہو چکا تھا۔ والد نے اپنی استطاعت کے مطابق بیٹی کا علاج کرانے کی کوشش کی مگر واقعے سے ایک ہی ہفتے پہلے جب سسرال والوں نے لڑ جھگڑ کر گھر سے نکال دیا اور بچیاں ماں سے الگ کر دیں۔تو بیٹی باپ کے در پر جا پڑی۔ اس کا دماغی توازن جو پہلے ہی ٹھیک نہیں تھا اور بھی دگر گوں ہو گیا اور اسے دورے پڑنے لگے۔ لڑکی کے والدین نے لڑکے والوں سے درخواست کی کہ وہ لڑکی کو بچیوں سے دور نہ کریں کیونکہ اس کے دورے بہت بڑھ گئے ہیں۔لڑکی سسرالواپس پہنچا دی گئی جہاں آخر کار اس نے معمالات کا کوئی حل نہ پاتے ہوئے انتہائی قدم اٹھا لیا۔ اور بچیوں کو ذبح کر کے خود تیزاب سے اپنی جان لینے کی کوشش کی۔ مگر پولیس کو وقع کی اطلاع کر دی گئی جنھوں نے نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کیں اور انعم کو گرفتار کر لیا۔ انعم نے پولیس کو اپنا اقبال بیان بھی دے دیا کہ اس نے ہی قتل کیا ہے۔ تیزاب کی وجہ سے اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کے معدے کی صفائی کی گئی۔ ملزمہ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ اگرچہ ملزمہ پر دوہرے قتل کے علاوہ خود کشی کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے مگر نہ تو اس کا دماغی توازن درست ہے نہ اس نے یہ سارا عمل ہوش کی حالت میں کیا۔ دوسری جانب سارے واقعے کا اصل کردار بچیوں کا باپ معین ملک ہے جس نے ملزمہ کی زندگی جہنم بنا رکھی تھی۔ مگر وہ آزاد گھوم رہا ہے۔

Gujar Khan; A Mentally distressed Mother Anam slaughtered her two daughters in Dhok Ali Akbar, Banth near Mandra. According to local information Anam had been going through domestic violence and was mentally distressed. After killing her two children she tried to take her own life but survived.

Show More

Related Articles

Back to top button