DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Incident taking place with Miryam Nawaz on her way to NAB, bitterly condemned by PML-N Kallar Syedan

مریم نواز کی نیب لاہور میں پیش آنے والے واقعہ کی شدید مذمت,مسلم لیگ ن کے سابق رکن بلدیہ کلرسیداں حاجی اخلاق حسین

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن کے سابق رکن بلدیہ کلرسیداں حاجی اخلاق حسین نے مریم نواز کی نیب لاہور میں پیش آنے والے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کی تمام ترذمہ داری حکومتی اداروں اور پولیس پر عائد کرتے ہوئے کہا کسی بھی رہنما کی نیب میں پیشی کے موقع پر سیاسی کارکنوں کا جمع ہونا معمول کی بات ہے مریم نواز ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کی رہنما ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کوئی نہیں بات نہیں نیب کو سیاسی مخالفین کو ہراساں اور رسوا کرنے کے لیئے استعمال کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن کسی بھی صورت اپنی پارٹی رہنما پر پتھر پھینک نہیں سکتے یہ سب حکومت کی جانب سے طے شدہ پالیسی کے مطابق کیا گیا مریم نواز کی گاڑی پر سرکار کی جانب سے حملہ کیاگیا جس کا مقصد انہیں نقصان پہنچانا تھا انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کا طرز عمل سیاسی نہیں فسطائیت پر مبنی ہے حکمرانوں کے لیئے نوازشریف اور مریم نواز کا نام خوف کی علامت بن چکا ہے۔

Kallar Syedan; Incident taking place with Miryam Nawaz on her way to NAB has been bitterly condemned by Haji Ikhlaq Hussain and the PML-N Kallar Syedan officials. Police hurled stones on Miryam Nawaz bulletproof vehicle which damaged the windscreen. “Had it not been a bulletproof car, she would have been injured.”

نوید بھٹی نے کہا کہ نیب کا مریم نواز کو ایک دفعہ پھر من گھڑت کیس میں طلب کرنا نیب نیازی گھٹ جوڑ ثابت کو کرتا ہے

Incident taking place with Miryam Nawaz on her way to NAB, bitterly condemned by Naveed Bhatti

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگی رہنماء حلقہ پی پی 10و سابق چیئرمین نوید بھٹی نے کہا کہ نیب کا مریم نواز کو ایک دفعہ پھر من گھڑت کیس میں طلب کرنا نیب نیازی گھٹ جوڑ ثابت کو کرتا ہے۔ ان کی پیشی کے موقع پر ان پر پنجاب پولیس کا حملہ، گاڑی کے شیشے توڑنا اور پرامن لیگی ورکروں پر تشدد و گرفتاریاں انتہائی قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ریاستی تشددکے ذریعے لیگی رہنماؤں یا ورکرز کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا اور یہ پہلے سے زیادہ پرجوش ہونگے۔نیب کو جس طرح مخالف سیاسی قیادت کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے اس کی دنیا بھر میں کہیں کوئی نظیر نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ اگر اب نااہل اعظم جس نے ملکی معیشت کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے کی حکومت ختم نہ کی گئی اور نئے الیکشن نہ کروائے گئے تو ملک کو نا قابل تلافی نقصان ہوگا۔ نوید بھٹی نے کہا کہ اس وقت حکومت وزیر اور مشیر اور ان کے چمچے اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں اور غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔

زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کریں گے۔راجہ ساجد جاوید

We will eliminate environmental pollution by planting more and more trees. Raja Sajid Javed

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پی ٹی آئی کے رہنما و سابق تحصیل صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ سر سبز و شاداب پاکستان ہی ہماری پہچان اور منزل ہے۔زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کریں گے۔انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں 35 لاکھ پودے لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ شجر کاری ملکی ترقی میں اہم حیثیت رکھتی ہے،وزیر اعظم عمران خان ملک کو صحیح معنوں میں بدلنے اور ترقی کے سفر پرلے جانے کا عزم رکھتے ہیں۔عشروں سے نظر انداز ملکی سیاسی وانتظامی ڈھانچے کی بہتری پی ٹی آئی حکومت کا اولین مقصد ہے،انشاء اللہ وزیر اعظم کے مشن کو جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہے۔حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا عوام کو خاطر خواہ فاہدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک کو دو سال میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا اور درپیش چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔آج پاکستان عالمی سطح پر اسلام کا ایک مضبوط اور مربوط قلعہ بن کر ابھرا ہے۔انہوں نے کہا کہ مخالفین سیاسی انتقام کا راگ الاپنے اور حکومت پر بلا جواز تنقید کرنے کی بجائے عدالتوں اور نیپ میں اپنی بے گناہی ثابت کریں۔کرپٹ مافیا کی قائد اعظم کے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی حالات درست سمت پر گامزن ہیں اور بتدریج اب ہر شعبے میں بہتری آ رہی ہے۔

خاتون خانہ بھتیجے کے بیٹے کو ہسپتال لے کر گئی پیچھے سے چوروں نے گھر کا صفایا کر دیا

Home of a widow burgled as she goes to hospital

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…خاتون خانہ بھتیجے کے بیٹے کو ہسپتال لے کر گئی پیچھے سے چوروں نے گھر کا صفایا کر دیا۔پولیس نے درخواست وصول کر لی تا ہم ابھی تک مقدمہ درج نہ ہو سکا۔ مسماۃ معروف بی بی دختر پنوں خان نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو دی گئی درخواست میں تحریر کیا کہ میں گھر میں اکیلی ہوں اس لئے میں نے اپنے گھر پر اپنا بھتیجا ذوالفقار چھوڑ رکھا ہے۔ میرے بھتیجے کا بیٹا بیمار تھا اور میں اسے کلر سیداں ہسپتال لائی تھی جبکہ میرا بھتیجا بھی کسی کام کیلئے گھر سے باہر گیا ہوا تھا کہ اسی دوران نامعلوم چور ہمارے گھر میں داخل ہو گئے اور بکسوں کی تلاشی لے کر اس میں موجود دو لاکھ روپے کی نقدی،ایک عدد طلائی سیٹ،13 عدد قیمتی جوڑے، دو عدد کمبل اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء چوری کر کے لے گئے۔میں رات ایک بجے گھر واپس آئی اور سو گئی اور صبح جب اٹھ کر دیکھا تو گھر کے سب بکسوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور ایک پیچ کس بھی وہاں پڑا ہوا تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button