DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Former MPA Col (retd) Shabbir Awan (PTI) has officially announced to contest from PP-7 constituency.

رہنما پاکستان تحریک انصاف و سابق ممبر صوبائی اسمبلی کرنل (ر) شبیر اعوان نے حلقہ پی پی سیون سے الیکشن لڑنے کا باضابطہ اعلان کر دیا

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام،عمران ضمیر۔۔۔رہنما پاکستان تحریک انصاف و سابق ممبر صوبائی اسمبلی کرنل (ر) شبیر اعوان نے حلقہ پی پی سیون سے الیکشن لڑنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔تحریک انصاف نے ٹکٹ دیا۔ تو ویلکم عوامی خواہشات کا اخترام کرونگا۔ایک ارب سے زاہد کے ترقیاتی کام حلقہ پی پی سیون میں میری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف و سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان نے ممتاز سماجی شخصیت راجہ جاوید ستی آف منیند، سابق کونسلر آف پنجاڑ راجہ سلطان محمود، عدیل افضل، سفیر عباسی کے ہمراہ پریس کلب کہوٹہ کے پروگرام میٹ دی پریس میں عہدیداران و ممبران کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان نے کہا کہ میں نے بطور ایم پی اے عوام حلقہ کی بے لوث خدمت کی عوام علاقہ کی خدمت ہی میرا مشن ہے عوام کے پر زور اسرار پر الیکشن لڑنے کا اعلان کر رہا ہوں۔ عوام علاقہ کی محرومیوں کا ازالہ کرونگا۔منتخب ہو کر جنگلات کے تحفظ کے لیے اقدامات کرونگا۔ انھوں نے مزید کہا تحریک انصاف کا ٹکٹ کے لیے اپلائی کرونگا۔ ٹکٹ نہ ملا تو عوامی خواہشات کا اخترام کرونگا۔ اس موقع پر راجہ جاوید ستی آف منیند نے کہا کہ تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف علاقائی مسائل کے حل کے لیے نمائندوں کو عوام کے سامنے آنا چاہیئے۔

Kahuta; Former MPA Col (retd) Shabbir Awan (PTI) has officially announced to contest from PP-7 constituency. He told that he will apply for the ticket and he is hopeful he will get the ticket.

Show More

Related Articles

Back to top button