DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; National assembly speaker Asad Qaiser praises contributions of DSP Kallar Syedan Raja M Aqab

قومی اسمبلی میں سیکیورٹی کی اعلیٰ خدمات پر اسپیکر اسد قیصر نے وہاں تعنیات کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے ڈی ایس پی راجہ محمد عقاب اور ان کے دو ماتحت افسران سب انسپکٹر محمد اشرف، اے ایس آئی زاہد محمودکو مبارکباد

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…قومی اسمبلی میں سیکیورٹی کی اعلیٰ خدمات پر اسپیکر اسد قیصر نے وہاں تعنیات کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے ڈی ایس پی راجہ محمد عقاب اور ان کے دو ماتحت افسران سب انسپکٹر محمد اشرف، اے ایس آئی زاہد محمودکو تعریفی اسناد دیتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران نے سیکورٹی کے تمام تر ضروری اقدامات کیئے تمام معاملات انتہائی احسن انداز میں سرانجام دینے والے راجہ محمد عقاب کے ماتحت افسران انتہائی تعریف اور لائق تحسین ہیں اور انہیں پولیس افسران کی اپنی زمہ داریوں سے آگاہی اور مثالی انداز میں انجام دہی پر یہ سب مبارکباد اور تعریف کے مستحق ہیں اور بلاشبہ قومی اسمبلی کوان پر فخر ہے۔

Kallar Syedan; National assembly speaker Asad Qaiser praised contributions of DSP Kallar Syedan Raja M Aqab and his staff for their security work.

پوٹھوار ڈاٹ کام میں خبر کی اشاعت کے بعد بی بی سی نیوز نے بھی اپنے معروف پروگرام سیربین میں کلرسیداں کی یونین کونسل کنوہا کی ڈھوک رکھ پر خصوصی پروگرام کیا

Following the publication of the news on Pothwar.com, BBC News also aired a special program on the Dhok Rakh of Union Council Kanoha

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…14جون کو پوٹھوار ڈاٹ کام میں خبر کی اشاعت کے بعد بی بی سی نیوز نے بھی اپنے معروف پروگرام سیربین میں کلرسیداں کی یونین کونسل کنوہا کی ڈھوک رکھ پر خصوصی پروگرام کیا ہے جس کی خاص بات یہ تھی کہ ڈھوک رکھ کے نوجوانوں کی تنظیم ینگ ویلفیر سوسائٹی کے محمد رضا وینس،عبدالرشید وینس،عبدالشکور وینس،احمد رضا وینس،محمد فواد رضا وینس،محمد نعمان رشید،جنید وینس نے گلیوں اور آبادی کی دیواروں کو خوبصورت بنانے کا منصوبہ تشکیل دیا اور پھر اپنی مدد آپ کے تحت پہلے پوری ابادی کی گلیات میں سیوریج لائن نصب کی گئی جس کے بعد اس کی تمام گلیات کی دیواروں کو اپنی روائیتی ثقافت کے عین مطابق فن پاروں سے مزین کیا گیا جس کے لیئے خطاط کی خدمات حاصل کی گئیں تمام گلیوں میں پنجاب کی روائیتی شقافت کو فروغ دینے کے لیئے خوبصورت رنگوں کے امتزاج سے فن پارے قائم کیئے گئے کہیں مویشی ہل چلاتے نظر آتے ہیں تو کہیں کوئی خاتون سوت کاتتی دکھائی دیتی ہے کہیں تندور تاپا جا رہا ہے تو کہیں روائیتی کھیلوں کی منظر کشی کی گئی اس طرح بی بی سی جیسے پہلے کسی بین الاقوامی نشریاتی ادارے نے اپنے مقبول پروگرام سیربین میں کلرسیداں کی ڈھوک رکھ پر پروگرام کیا ہے جس کا سارا کریڈٹ وہاں کے معروف مدرسین محمد رشید وینس،رضا وینس،عبدالشکور وینس اور دیگر کو جاتا ہے یاد رہے کہ ڈھوک رکھ کے ان فن پاروں پر پہلی بار گزشتہ ماہ نوائے وقت نے رپورٹ کیا تھا۔

بکری چوری کی دو مختلف وارداتوں میں چھ عدد قیمتی بکریاں چوری کر لی گئیں

Six valuable goats were stolen in two separate incidents of goat theft

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) بکری چوری کی دو مختلف وارداتوں میں چھ عدد قیمتی بکریاں چوری کر لی گئیں ہیں۔نواحی علاقہ منگلورہ کے رہائشی سبطین نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس نے چار قیمتی بکریاں پال رکھی تھیں جنہیں گھر کے باہر باندھ ہوا تھا کہ اسی دوران ایک عدد مہران کار جس میں تین نامعلوم افراد سوار تھے نے پانچ لاکھ مالیت کی تمام بکریاں گاڑی میں ڈال کر موقع سے فرار ہو گئے۔ ادھر محمد سعید سکنہ پیکاں کے مطابق اس کا قیمتی بکر امالیتی 33ہزار روپے جو کہ سڑک کے کنارے چر رہا تھا کو نامعلوم ملزمان اپنی گاڑی میں ڈال کر فرار ہو گئے۔

ماہ جولائی کے دوران ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 1046 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری

During the month of July, fines were issued to 1046 vehicles while taking action against traffic irregularities

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سی ٹی او راولپنڈی سید علی اکبر کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن خان کی زیر نگرانی انچارج ٹریفک پولیس کلر سیداں عمران نواب خان نے ماہ جولائی کے دوران ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 1046 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کر کے ان سے مجموعی طور پر چار لاکھ ستر ہزار نو سو روپے کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرادی۔بیٹ آفیسر عادل منیر،عنصر قریشی،ماجد چوہدری نے اس کارروائی میں حصہ لیا۔انچارج ٹریفک پولیس کے مطابق انہوں نے یہ کارروائی کالے پیپرز،بغیر روٹ پرمٹ،بدون نمبر پلیٹس،اوور لوڈنگ،فینسی نمبر پلیٹس اورنوپارکنگ کیخلاف عمل میں لائی۔

عادل آباد کلر سیداں کے محمد عرفان عرف فانی کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں

Mother of M Irfan “Fani” passed away in Adil Abbad

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…عادل آباد کلر سیداں کے محمد عرفان عرف فانی کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ میں سابق ارکان بلدیہ حاجی اخلاق حسین،چوہدری شفقت محمود، عاطف اعجاز بٹ، عابد حسین زاہدی، حاجی محمد اسحاق، شیخ حسن ریاض،چوہدری توقیر اسلم، ملک مناظر حسین، راجہ سہیل جنجوعہ، عمران نواب خان،مسعود احمد بھٹی،چوہدری احسان اور دیگر نے شرکت کی۔

شکیل حسین ڈھوک مغلاں نارہ کے قبضہ سے چرس برآمد

Cannabis recovered from the possession of Shakeel Hussain Dhok Mughal Nara

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… کلر سیداں پولیس نے دوران گشت شکیل حسین ڈھوک مغلاں نارہ کے قبضہ سے 315 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button