DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Body of a young man who committed suicide by jumping into the River Jhelum is found 22 days later near village Banahl.

دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرنے والے بھڑوئی کے رہائشی نوجوان کی نعش 22 دن بعد بناہل کے قریب مل گئی

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
آزادپتن کے مقام سے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرنے والے بھڑوئی کے رہائشی نوجوان کی نعش 22 دن بعد بناہل کے قریب مل گئی بھڑوئی کے رہائشی سہیل نے پسند کی شادی ناں ہونے پر دل برداشتہ ہو کر آزاد پتن کے مقام پر سے اپنی منگیتر ہمراہ دریائے جہلم میں چھلانگ لگاد ی تھی جس کی نعش بناہل کے مقام سے دریا میں برآمد تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صبح بناہل دھان گلی کے قریب دریا سے ایک نوجوان کی نعش ملی جس پہ مقامی افراد نے سوشل میڈیاکہوٹہ کے صحافی انعام ہاشمی سے فون پہ رابطہ کر کے تفصیلات شیئر کیں جنہوں نے فوری طور پہ سون بھڑوئی کے رہائشی نوجوان سہیل کے لواحقین سے رابطہ کیا اور ان کو تفصیلات سے آگاہ کیا جنہوں نے نعش کی تصدیق کی اور انعام ہاشمی کے ہمراہ میت لینے روانہ ہو گے مذکورہ نوجوان سہیل کی نعش آج 22 دن کے بعد کلر دھان گلی کے قریب بناہل کے پاس دریا سے ملی ہے واضع رہے کہ مذکورہ نوجوان نے اپنی منگیتر کے ہمراہ آزاد پتن پل سے کود کر زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا لڑکی کی نعش 1 دن بعد ہی مل گئی تھی جبکہ لڑکے کی نعش آج 22 دن کے بعد ملی ہے۔

Kahuta; Body of a young man who committed suicide by jumping into the River Jhelum is found 22 days later near village Banahl. It is reported Sohail of village Barohi jumped in to river Jhelum at Azad Pattan after being let down over marriage proposal.

صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کی قیادت میں پریس کلب کہوٹہ کے وفد کی چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضی سے ملاقات

A delegation of Press Club Kahuta led by President Press Club Kahuta Raja Imran Zameer meet Chairman RDA Raja Tariq Mahmood Murtaza.

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کی قیادت میں پریس کلب کہوٹہ کے وفد کی چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضی سے ملاقات۔چیئرمین آر ڈی اے کی جانب سے پریس کلب کہوٹہ کو 22 سالہ بہترین صحافتی کارکردگی پر زبردست خراج تحسین۔تفصیل کے مطابق پریس کلب کہوٹہ کے وفد کی راجہ عمران ضمیر صدر پریس کلب کہوٹہ کی قیادت میں چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق مرتضی سے ملاقات اس موقع پر راجہ طارق محمود مرتضی نے پریس کلب کہوٹہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کہوٹہ نے عرصہ 22 سال سے صوفی محمد ایوب(مرحوم) اور راجہ گلشن ضمیر (مرحوم) کے مشن کو لیکر معدوم صورتحال اور مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے خدائی خدمت گار کی حثیت سے علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کیا اور اعلی صحافت کا علمبردار ہونے کا ثبوت دیا۔ جس پر میں پریس کلب کہوٹہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ پریس کلب کہوٹہ اسی طرح حق اور سچ کی آواز بلند کرتے ہوئے صحافتی میدان میں احسن طریقے سے اپنا مثبت کردار ادا کریگا۔ جبکہ اس موقع پر پریس کلب کہوٹہ نے راجہ طارق محمود مرتضی کی ضلع راولپنڈی اور کہوٹہ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کی تعریف کی اور کہوٹہ شہر کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

تبدیلی کے نعرے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں

Slogans for change have become a wall of sand

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
حلقہ پی پی سیون کی معروف نوجوان مذہبی شخصیات راجہ عمران وحید،راجہ قیصر وئنس،راجہ عمران مینوں اور راجہ حامدممتاز جنجوعہ نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہانے کہا ہے کہ تبدیلی کے نعرے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں منگائی کی چکی میں پسی ہوئی کا بجلی کے بلوں نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔حکمرانوں کے پاس حکومت چلانے کیلئے ٹیکس لگاؤ اورمہنگائی بڑھاؤکے علاوہ کوئی دوسرا نسخہ نہیں حکومت وقت جس چیز کا نوٹس لیتی ہے وہ تباہ ہو جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی سیون کی معروف نوجوان مذہبی شخصیات راجہ عمران وحید،راجہ قیصر وئنس،راجہ عمران مینوں اور راجہ حامدممتاز جنجوعہ نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیااشیاء خوردونوش کی قمیتوں میں مسلسل اضافہ عوام سے کھلی دشمنی ہے۔حکمرانوں کی ناہلی کی وجہ سے آئے روز مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔غریب دیہاڑی دار طبقہ پریشان حال ہے اور حکومت کو بددعائیں دے رہا ہے۔لاک ڈاؤن کے باعث بڑے بڑے کارخانے اور فیکڑیاں بندہو گئی ہیں جس سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے روز گار ہو گئے ہیں۔عوام بجلی اور گیس کے بل تک جمع نہیں کروا سکتے انہوں نے کہا اب ایسا لگتا ہے کہ حکومت کے آخری ایام ہوں انشاء اللہ بلدیات میں عوام اپنی ووٹ سے ایک حقیقی تبدیلی لاہیں گئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button