چوہدری عبدالقیوم سے موزوں کوئی امیدوار نہیں۔ برٹش کشمیری
لوٹن۔یوکے (رپورٹ:۔ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — چوہدری عبدالقیوم سے موزوں کوئی امیدوار نہیں۔ برٹش کشمیری۔ برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی جس کا تعلق حلقہ نمبر 3 کوٹلی آزاد کشمیر سے ہے۔ انہوں نے نئے حلقہ کے نئے امیدوار اسمبلی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری عبدالقیوم سے اپنی امیدیں اور توقعات وابسطہ کر لی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ان کا نجات دہندہ مل گیا۔ دیگر پارٹیوں کو بھی پورا حق حاصل ہے کہ وہ جمہوری طور پر اپنا امیدوار الیکشن میں کھڑا کریں۔ بلکہ چوہدری عبدالقیوم کے مقابلے میں لنگر لنگوٹ کس کر سیاسی دنگل میں کودیں گے تو انہیں آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا۔ہمیں اپنے نئے حلقہ سے ایک بہتر اور موزوں امیدوار کی تلاش تھی۔ جو ہمیں چوہدری عبدالقیوم کی صورت میں مل گیا ہے۔ سابق ڈپٹی کمیشنر ضلع کوٹلی آزاد کشمیر جناب چوہدری عبدالقیوم صاحب کا نام برطانیہ میں مقیم برٹش کشمیری کمیونٹی کے سامنے علاقہ کی ایک معزز اور ہر دلعزیز شخصیت نمبردار چوہدری محمد تاج نے تجویز کیا ہے۔ جس کی تائید کرتے ہیں۔ ہم آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں چوہدری عبدالقیوم کو اپنا امیدوار کھڑا کر رہے ہیں۔ تاکہ وہ منتخب ہو کر عوام علاقہ و حلقہ کی بہتری کیلئے کام کریں۔برطانیہ سے چوہدری اے کیو Chaudhary A.Q کی حمایت کرنے والوں میں سیّد محبوب شاہ، بابو چوہدری اسماعیل، چوہدری امتیاز حسین، یاسر چوہدری، چوہدری خادم، چوہدری غلام مصطفی، چوہدری زاروب کھوکھر، آصف پنوں، اعجاز کھوکھر، چوہدری عبدالرحمان، چوہدری انصر مبین لطیف، طاہر تاج چوہدری، باسط چوہدری، الحاج چوہدری محمد نواز، محمد ضیاء، اسد یاسین اور ناصر یٰسین و دیگر شامل ہیں۔ جبکہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کی لوٹن برانچ کے سابق صدر لیاقت علی چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں حلقہ نمبر 3 کوٹلی سے ٹاپ بیورو کریٹ جناب چوہدری عبدالقیوم انتہائی موزوں امیدوار ثابت ہو سکتے ہیں۔
London; There is no suitable candidate from Chaudhry Abdul Qayyum. British Kashmiri in UK who said that in constituency 3 kotli, Chaudhry Abdul Qayyum is best candidate.