DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Jamil Ahmed Hashmi’s contributions to the Police Department and Tehsil Kallar Syedan will always be remembered.

جمیل احمد ہاشمی کی پولیس ڈیپارٹمنٹ اور تحصیل کلرسیداں کے لیے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)
پولیس ڈیپارٹمنٹ اور خطہ پوٹھوار کی معروف شخصیت، کلرسیداں اور پنڈبینسو کا نام اپنے مثبت اور دیانتدارانہ کردار سے روشن کرنے والے جمیل احمد ہاشمی بطور ایس ایس پی / اے آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس اپنی 37 سالہ خدمات پولیس ڈیپارٹمنٹ کے نام کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے۔ جمیل احمد ہاشمی وہ شخصیت ہیں جن کے دوران سروس بے داغ اور ایماندارانہ کردار پر اہل علاقہ نے نہ صرف انکو اپنا فخر سمجھا بلکہ ہمیشہ انکو عزت بخشی۔ کسی غریب کی حق تلفی ہو یا میرٹ کا کیس، مجرموں کو کیفرکردار پہچانا ہو یا بے گناہ کو انصاف دلانا، ہاشمی صاحب نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا اور بغیر کسی دباؤ میں آئے اپنے اصولوں اور میرٹ پر کبھی کوئی سمجھوتا نہیں کیا۔ مظلوم کا تعلق جس بھی علاقے سے ہوتا وہ اس میں خصوصی طور پر ذاتی دلچسپی لیتے تھے اور کیس جلد از جلد منتقی انجام کو پہچانے تک اس پر نظر رکھتے تھے۔ ہاشمی صاحب نے غریب اور نادار لوگوں کی نہ صرف محکمانہ مدد جاری رکھی بلکہ مستحق لوگوں کی براہ راست مالی امداد بھی کرتے رہے۔ جمیل احمد ہاشمی گریجویشن کے بعد اسلام آباد پولیس میں سال 1983 میں بطور اے ایس آئی منتخب ہوئے۔ اپنی اعلی کارکردگی کی بنیاد پر سال 1993 میں اپنے بیچ میں سب سے پہلے انسپکٹر ترقی یاب ہو کر تقریباُ 12 سال اسلام آباد کے اہم تھانہ جات کوھسار، مار گلہ، سہالہ، انڈسٹریل ایریا اور سیکریٹریٹ کے ایس ایچ او رہے۔ سال 2005 میں بطور ڈی ایس پی ترقی یاب ہوکر 8 سال بطور حلقہ آفیسر انڈسٹریل ایریا، صدر اور رورل سب ڈویژن کے علاوہ سپیشل برانچ اور اسلام آباد ماڈل ٹریفک پولیس میں بھی خدمات سر انجام دیں۔سال 2013 مارچ میں بطور ایس پی ترقی یاب ہونے کے بعد ایس پی صدر زون اسلام آباد، ایس پی انڈسٹریل ایریا زون ایس پی انویسٹیگیشن کے بعد تین سال سے ایس پی ڈپلومیٹک پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ رہے اس دوران ایس پی پرائم منسٹر ہاؤس کا اور سپریم کورٹ کے ایس پی کا اضافی چارج بھی رہا اور سال 2017 سے مئی 2018 تک ایس ایس پی سیکیورٹی اسلام آباد تعینات رہے۔ اپنی سروس کے دوران انہوں نے بیشمار انتہائی اہم مقدمات جن میں قتل ڈکیتیوں اغوا برائے تاوان اور تخریب کاری کے انتہائی اہم مقدمات شامل ہیں۔ ان کو سیکیورٹی ڈویژن میں تعیناتی کے دوران 10 سے ذیادہ سربراہان مملکت کے ساتھ بطور چیف سیکورٹی آفیسر ڈیوٹی کرنے کا اعزاز حاصل ہے جن میں چین، سعودی عرب، امریکہ، ہالینڈ، قطر، مصر، سری لنکا، فلسطین اور ماریطانیہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ امریکہ، برطانیہ، سویزرلینڈ، اٹلی اور آسٹریلیا سے مختلف پیشہ وارانہ کورسز کیے۔ سروس کے دوران دو مرتبہ یو این امن مشن بوسنیا میں اپنے ملک کی نمائیندگی کرتے ہوئے دو سالہ خدمات سر انجام دیں وہاں ان کویو این میڈلز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ اپنی سروس کے آخری دو سال نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس میں بطور ایس ایس جی اور اے آئی جی خدمات سر انجام دیں اور وہیں سے ریٹائر ہو گئے۔ ڈاکٹر کلیم امام آئی جی این ایچ ایم پی نے جمیل ہاشمی کی خدمات اور اعلی کارکردگی کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی خدمات اسلام آباد پولیس اور این ایچ ایم پی میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گیں۔ اسلام پولیس کے علاوہ اسلام آباد کے شہریوں اور خطہ پوٹھوار کے لوگوں نے بھی ان کی خدمات کو انہتائی اچھے الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا. سال 2015 میں سروس کے اعلی ریکارڈ کی بنیاد پر انہیں پی ایس پی کیڈر میں شامل کر دیا گیا جو کہ ان کے لیے ایک اور اعزاز ہے۔جمیل احمد ہاشمی کی پولیس ڈیپارٹمنٹ اور تحصیل کلرسیداں کے لیے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
جمیل احمد ہاشمی صاحب کی پولیس ڈیپارٹمنٹ اور اہل علاقہ کے لیے گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

Kallar Syedan; Jamil Ahmed Hashmi who recently retired was praised for his contributions to the Police Department and Tehsil Kallar Syedan.

Show More

Related Articles

Back to top button