DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Raising the retirement age to 55 is an injustice to employees

ریٹائرمنٹ کے لیے عمر کی حد 55سال کرنا ملازمین کے ساتھ ظلم ہے

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ریٹائرمنٹ کے لیے عمر کی حد 55سال کرنا ملازمین کے ساتھ ظلم ہے حکومت کو تجویز دینے والے ڈاکٹر عشرت العباد کی اپنی عمر اس وقت 85سال ہے حکومت ملازم دشمن پالیسیاں فوراً ختم کرے ملازمین کسی بھی ریاست کا انتظامی ڈھانچہ چلاتے ہوئے ملک کو ترقی کی بلندیوں پر لے جاتے ہیں آئے روز ملازمین کے ساتھ ظلم اور ناانصافی پر مبنی خبریں گردش کرتی ہیں تازہ خبر کے مطابق سالانہ ایکریمنٹ ختم کرنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں ملازم دشمن پالیسیاں حکومت کو مہنگی پڑیں گی ستم ظریفی یہ ہے کہ ان پالیسیوں کا نفاذ صرف چھوٹے اور غریب ملازمین پر کیا جاتا ہے آج ملک کے تمام قابل ذکر اداروں کے سربراہ ریٹائر فوجی اور سول بیوروکریٹ ہیں جبکہ پی ایچ ڈی نوجوانوں کی اکثریت بے روزگار پھر رہی ہے حکومت امتیازی سلوک کا رویہ فوری طور پر ترک کر کے ملازمین کش پالیسیاں فوری طور پر ختم کرے ان خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچر یونین کے رہنما محمد فیاض بھٹی نے کیا۔

Gujar Khan; Raising the retirement age to 55 is an injustice to employees as come under fire and has been deplored in Gujar Khan.

The changes in the minimum voluntary retirement age (MVRA) and pension rules for provincial government employees are projected to save Punjab a cumulative pension expenditure of Rs59.1 billion over the next three financial years through 2020/23.

The provincial cabinet had approved the changes in the retirement age in its meeting held on June 15 to approve the budget for the present financial year.

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔کمر توڑ مہنگائی نے غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے حکومتی رٹ کی عملی صورت کہیں نظر نہیں آتی دکاندار من مانیاں کرتے ہیں کرونا کی وجہ سے جہاں کاروباری اور صنعتی سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں مزدور دیہاڑی دار بھی فارغ بیٹھے ہیں اور ملازم پیشہ لوگ تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے سے پریشان ہیں مہنگائی نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں سبزی فروٹ کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہیں ٹماٹر 120روپے کلو فروخت ہو رہا ہے کوئی بھی دکاندار ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت کرنے کو تیار نہیں افسران آتے ہیں دوچار دکانیں سیل کر کے واپس چلے جاتے ہیں ایسے اقدامات مسائل کا حل نہیں چینی کا بحران ابھی تک ختم نہیں ہوا سرکاری ریٹ 72روپے جبکہ دکانداروں کا موقف ہے کہ 79.50روپے میں ہمیں مل رہی ہے حکومت کو چائیے کہ وہ نظام کی خرابیاں دور کرے تاکہ ضروریات زندگی آسانی سے عام آدمی کی پہنچ میں ہوں اور وہ سکھ کا سانس لے سکیں۔

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔قاضیاں حبیب چوک میں مہنگائی کا جن بے قابوبڑاگوشت 500روپے کلومرغی کا گوشت 330روپے کلوفروخت ہونے لگا لاک ڈاؤن سے پسی عوام کی رہی سہی کسر دکانداروں کے من مانے ریٹوں نے نکال دی ریٹ لسٹ کے بغیر دکانداروں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق قاضیاں حبیب چوک میں چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے دکانداروں نے انت مچائی ہوئی ہے ریٹ لسٹ کے بغیر اپنی من مرضی کے ریٹ وصول کر رہے ہیں کوئی سبزی بھی 80روپے سے کم نہیں ملتی جو گاہگ ریٹ لسٹ کے مطابق چیز خریدنے کی ڈیمانڈ کرتا ہے اس کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز رویہ اپنایا جاتا ہے عوامی حلقوں نے اعلی احکام سے نوٹس لے کر دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ ویٹرنری ہسپتال قاضیاں کی بلڈنگ کھنڈرات میں تبدیل ایک کمرہ وہ بھی کسی وقت بھی زمین بوس ہونے کا خطرہ عوامی حلقوں کا اعلی احکام سے ہسپتال کی بلڈنگ تعمیر کروانے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ویٹرنری ہسپتال قاضیاں کی بلڈنگ زمین بوس ہوگی اور آہستہ آہستہ اینٹیں اور بقایا سامان بھی غائب ہو رہا ہے ایک کمرہ جو کھڑا ہے وہ بھی انتہائی خستہ حال شکل میں ہے عوامی حلقوں نے اعلی احکام سے مطالبہ کیا کہ فی الفور اس کی تعمیر کروانے کے لئے اقدامات کیے جائیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button