DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; District Health Officer, Deputy Tehsildar, THQ hospital’s three lady staff and seven others tested positive for corona.

کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چکوال،نائب تحصیلدار کلرسیداں،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں کی تین لیڈی سٹاف سمیت سات افراد کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چکوال،نائب تحصیلدار کلرسیداں،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں کی تین لیڈی سٹاف سمیت سات افراد کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چکوال ڈاکٹر مبشر کو آر آئی یو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں اب وینٹیلیٹر سے اتار لیا گیا اور وہ بتدریج بہتر ہو رہے ہیں ان کے چچا طاہر پرویز بدستور وینٹیلیٹر پر ہیں اسی خاندان کی ایک بچی بھی کورونا کے باعث اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہے نائب تحصیلدار حلقہ چوآخالصہ راجہ مسعود کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر گھر پر آئیسولیٹ ہو گئے ہیں جبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں لیڈی ڈاکٹر ہما خالد، ہیڈ نرسنگ فرحت جبین اور سینٹری ورکر امبرین اختر کی کورونا وائرس کی رپورٹس مثبت آنے پر انہیں اپنے اپنے گھروں میں آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

Kallar Syedan; The District Health Officer Chakwal, Deputy Tehsildar Kallar Syedan, Tehsil Headquarters Hospital three lady staff and seven others have tested positive for corona. The situation in Kallar Syedan is in critical situation.

کلر سیداں پولیس کی قمار بازی کیخلاف کارروائی،تاش کے پتوں پر قمار بازی کرنے والے 06 ملزمان دھر لئے گئے

Police cracks down on gambling, arrests 06 suspects for gambling on cards

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں پولیس کی قمار بازی کیخلاف کارروائی،تاش کے پتوں پر قمار بازی کرنے والے 06 ملزمان دھر لئے گئے۔پولیس نے جوئے پر لگی لاکھوں روپے کی رقم اور تاش کے پتے قبضہ میں لے لئے۔پولیس کو شام سات بجے کے قریب مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ خالد عرف کالا نامی شخص سبزی منڈی کلر سیداں کے پاس ورکشاپ کے باہر صحن میں تاش کے پتوں کے ذریعے جواء کروا رہا ہے،اگر بروقت ریڈکیا جائے تو کامیابی یقینی ہے جس پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور دیکھا چند اشخاص ورکشاپ کے باہر صحن میں بلب کی روشنی میں جواء کھیلنے میں مصروف ہیں جن کو باامداد ہمرائیاں گھیرا ڈال کر موقع پر ہی قابو کر لیا گیا۔گرفتار ہونے والوں میں خالد حسین عرف کالاسکنہ اسلام آباد،محمد شبیر سکنہ دوبیرن کلاں،حسنات آصف،محمد صابر سکنائے روات،محمد عباس سکنہ آراضی،فیصل محمود سکنہ سوئی چیمیاں شامل ہیں جبکہ داؤ پر لگی ہوئی رقم 65000روپے،چار عدد موبائل فونز مالیتی ایک لاکھ روپے اور تاش کے پتے قبضہ میں لے لئے گئے۔

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش مہنگی پڑ گئی

Usman Javed of Sui Cheemian arrested displaying air firing on social media

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش مہنگی پڑ گئی،کلر سیداں پولیس نے ہوائی فائرنگ اور سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے پر ملزم عثمان جاوید سکنہ کلر سیداں اور اس کے ساتھی حسنین خالد سکنہ سوئی چیمیاں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔ملزم عثمان جاوید میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کر کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا رہا تھا جبکہ ملزم حسنین خالد اسے اسلحہ مہیا کرتا تھا۔سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے ٹیرر گینگز اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان کیخلاف فوری کارروائی کرنے پر ایس ایچ او کلر سیداں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو خوف کی علامت نہیں بننے دیا جائے گا۔

چوکپنڈوری کے نواحی گاؤں میں 14 سالہ لڑکا مقامی ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

Teenager from Chauk Pindori drowns at dam in Morra Hayal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔چوکپنڈوری کے نواحی گاؤں میں 14 سالہ لڑکا مقامی ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔یہ افسوسناک واقعہ موہڑہ حیال میں پیش آیا جہاں عاطف نامی لڑکا گرمی کی شدت کو مٹانے کیلئے مقامی ڈیم میں کود پڑااور گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا بعد ازاں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے نعش کو ڈیم سے نکالا۔شام گئے مقامی قبرستان میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔

کلرسیداں پولیس نے تین افراد کوگرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی

Police arrested three people and recovered weapons and drugs

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلرسیداں پولیس نے تین افراد کوگرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی،پولیس نے الائیڈ چوک میں مشکوک شخص وحید سکنہ آزادکشمیر کوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 620گرام چرس برآمد کرلی پولیس نے بنک چوک میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم خالد محمودسکنہ چھپر گوجرخان کے قبضے سے بلا لائسنس پستول تیس بور جبکہ مرید چوک سے محبوب حسین سکنہ رجام کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بھی پستول تیس بور برآمد کرکے مقدمات درج کر لیئے ہیں۔

سرکاری تعلیمی ادارے میں چوری کی واردات

Fan stolen from girls primary school in Pindori Chaudhrian

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔سرکاری تعلیمی ادارے میں چوری کی واردات،نامعلوم چور مین گیٹ کا تالا توڑ کر دو عدد چھت کے پنکھے چوری کر کے لے گئے۔چوری کی یہ واردات گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پنڈوری چوہدریاں میں پیش آئی جہاں نامعلوم چور مرکزی گیٹ کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور ایک کمرے کا لاک توڑ کر دو عدد چھت کے پنکھے چوری کر کے لے گئے۔اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں محترمہ سمیرہ نے چوری کی واردات کی تصدیق کی ہے تا ہم پولیس چوکی چوکپنڈوری کے محرر نے واردات سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

تابندہ گلفراز نے سکاٹ لینڈ برطانیہ سے قانون کی اعلی ڈگری حاصل کی

Tabinda Gulfraz achieves law degree in Scotland

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔پی ٹی آئی گف کے رہنما راجہ ہارون جنجوعہ کی بھابھی محترمہ تابندہ گلفراز نے سکاٹ لینڈ برطانیہ سے قانون کی اعلی ڈگری حاصل کی ہے مقامی حلقوں نے ہارون جنجوعہ اور دیگر کو مبارکباد دی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button