DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Violation of one-way traffic in Kahuta bazaar along with illegal encroachment effecting shoppers

کہوٹہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار ون وے کی خلاف ورزی

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار ون وے کی خلاف ورزی سڑک کے دونوں اطراف گاڑیاں کھڑی کر کے خریدو فروخت کرنے کلینکوں کے باہر پارکنگ اور شہر میں سوزوکیوں رکشوں اور رہڑیوں پر سامان فروخت کرنے والوں کی وجہ سے دوکانداروں کا حدود سے باہر تجاوز کرنے سے گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا انتظامیہ چین کی نیند سو رہی ہے جبکہ ٹریفک واارڈن کم نفری اور لفٹر نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کے نظام کو رواں دواں رکھنے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے جبکہ میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے ملازمین کی غفلت و لاپرواہی اور انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے کہوٹہ کے شہری بے شمار مسائل کا شکار ہیں مہنگائی نے پنجے گاڑ لیے ہیں دو نمبر اشیاء خورودنوش گھی،سگریٹ،آئل، دودھ دیہی بسکٹ مشروبات کی فروخت جاری شہریوں عوام علاقہ کا اصلاح احوال کا مطالبہ۔

Kahuta; Violation of one-way traffic in Kahuta bazaar along with illegal encroachment effecting shoppers has been blamed on municipal authorities for failing to take action.

تحصیل صدر پی ٹی آئی راجہ خورشید ستی کی کوشش سے زیرہ پوائنٹ سے لے کر نور آباد تک اڑھائی کروڑ روپے کی گرانٹ منظور

Tehsil President PTI Raja Khursheed Satti efforts approves grant of Rs 2.5 crore from Zero Point to Noorabad

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تحصیل صدر پی ٹی آئی راجہ خورشید ستی کی کوشش سے زیرہ پوائنٹ سے لے کر نور آباد تک اڑھائی کروڑ روپے کی گرانٹ منظور۔ اہلیان علاقہ کی طرف سے تحصیل صدر پی ٹی آئی راجہ خورشید ستی کی علاقائی تعمیر و ترقی کی مثبت سوچ علاقے کی بہتری کے لیے دن رات کوششیں کاوشیں کر نے پر شاندار الفاظ میں خرا ج تحسین۔ تفصیل کے مطابق تحصیل صدر پی ٹی آئی راجہ خورشید ستی کی شب وروز کی کوششوں کاوشوں سے یونین کونسل نڑھ زیرہ پوائنٹ سے لے کر نور آباد تک اڑھائی کروڑ روپے کی گرانٹ منظور ہو گئی ہے اور ساتھ ہی نورآباد سے جبریاں تک پیچ ورک کیا جاے گا اس حوالے سے گذشتہ روز راجہ خورشید ستی تحصیل صدر پی ٹی آئی،انجینئر حبیب ستی، ڈاکٹر مجیب اللہ اور ٹھیکیدار اشرف بیگ نے نور آباد کا دورہ کیا جہاں پر تحصیل صدر پی ٹی آئی راجہ خورشید ستی نے ان کو کام کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا اہلیان علاقہ نے تحصیل صدر پی ٹی آئی راجہ خورشید ستی کو علاقے کی بہتری کے لیے دن رات کوششیں کاوشیں کر نے پر شاندار الفاظ میں خرا ج تحسین پیش کی ہے۔

صدر پی ٹی آئی میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان کی ترجمان وفاقی حکومت و ایم این اے صداقت علی عباسی سے اہم ملاقات

President PTI Municipal Committee Kahuta Raja Waheed Ahmad Khan’s important meeting with the spokesman of the federal government and MNA Sadaqat Ali Abbasi

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صدر پی ٹی آئی میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان کی ترجمان وفاقی حکومت و ایم این اے صداقت علی عباسی سے اہم ملاقات،صداقت علی عباسی کو پاک آب اتھارٹی پنجاب کا کنوینئر منتخب ہونے پر راجہ وحید احمد خان،سردار مظہر،شیخ ذیشان شفیق ایڈووکیٹ اور سیکرٹری انفارمیشن کہوٹہ ملک عامر محمود نے مبارکباد پیش کی اس موقع پر صداقت علی عباسی نے راجہ وحید احمد کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فوراً کہوٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں جس میں بجلی کی کمی پورا کرنے کیلئے نئے ٹرانسفارمر وغیرہ نصب کرنا،کہوٹہ شہر میں سٹریٹ لائٹس،شہر میں نئی سڑکیں بنانے جس میں السمیع گیس اسٹیشن سے تحصیل چوک تک بائی پاس،ناپختہ گلیوں کو پختہ کرنا اور واٹر سپلائی اسکیم کے تحت پینے کے صاف پانی کو عام عوام تک پہنچانا اور شہر کی خوبصورتی کیلئے جیسے کاموں کو ترجیح دے کر ان منصوبوں پر کام شروع کیا جائے انشااللہ میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی کہوٹہ شہر کو مثالی بنائیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button