DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Police and local authorities double standards as case is registered against bull race organisers in Sakrana

کلرسیداں پولیس اور انتظامیہ کا لاک ڈاؤن پردہرا معیار،گاؤں سکرانہ کے قریب جاری بیل دوڑ کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی قرار دے کر تقریب کے مہمان خصوصی سمیت منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلرسیداں پولیس اور انتظامیہ کا لاک ڈاؤن پردہرا معیار،گاؤں سکرانہ کے قریب جاری بیل دوڑ کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی قرار دے کر تقریب کے مہمان خصوصی سمیت منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور دوسری جانب محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام نوتھیہ شریف میں بابا غلام بادشاہ رح کے سالانہ عرس کی تقریبات دوایام معمول کے مطابق جاری رہیں جن میں دوردراز سے ہزاروں افراد نے شرکت کی جن میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی تھی کسی دوکاندار یا زائرین نے فیس ماسک پہننا بھی ضروری نہ سمجھا لاک ڈاؤن کے ایس او پی کی دھجیاں اڑائی گئیں اور پولیس چوکی چوکپنڈوری کے اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے عوامی حلقوں نے اس واقعہ اور پولیس کیدہرے معیار پر شدید احتجاج کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی کو فوری نوٹس لینے اور سکرانہ میں بیل دوڑ کے الزام میں مقدمہ درج کرنے پر ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے ورنہ عوام پولیس اور انتظامیہ کے اس دوہرے معیار پر احتجاج کرتے رہیں گے۔

Kallar Syedan; Kallar Police and local authorities have exposed their double standards as case is registered against bull race organisers in Sakrana including vip but have ignored to take action against Nothia Shareef urs Mubarak organisers. The Police are being asked to apologise for their action or are being threatened with protest.

چوکپنڈوری میں قلفیاں تیار کرنے والی فیکٹری میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری کے مالک کو بیس ہزار روپے جرمانہ

Chauk pandori ice cream Factory owner fined Rs 20,000 for poor hygiene

وزیراعظم عمران خان جس بھی شے کا نوٹس لیتے ہیں وہ نایاب ہوجاتی ہے اور وہ نرخوں میں بھاری اضافے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ملک ناصر ولایت نے فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ چوکپنڈوری میں قلفیاں تیار کرنے والی فیکٹری میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری کے مالک کو بیس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔دریں اثناء جناح کالونی کلر سیداں میں آئس کریم سیل پوائنٹ کو پانچ ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کے بعد اسے ڈی سیل کر دیا ہے۔چند یوم قبل صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور کام کے دوران اہلکاروں کی جانب سے ماسک اور گلوز کا استعمال نہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے سیل پوائنٹ کو سر بمہر کر دیا تھا۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے سیل پوائنٹ کے مالک کو متعلقہ ادارے سے فوری طور پر لائسنس حاصل کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔ادھر سیل پوائنٹ کے مالک فیصل محمود نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری ملٹی نیشنل کمپنی ہے ہمیں کسی سے لائسنس حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔

عثمان علی سکنہ ڈھوک سیری سروہا کے قبضے سے پسٹل 30 بور بمعہ 5 روند برآمد

A 30 bore pistol with 5 rounds was recovered from the possession of Usman Ali, resident of Dhok Seri Soraha

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں پولیس نے دوران گشت عثمان علی سکنہ ڈھوک سیری سروہا کے قبضے سے پسٹل 30 بور بمعہ 5 روند برآمد کر کے مقدمی درج کر لیا۔

Whatever Prime Minister Imran Khan takes notice of becomes rare and increase in prices

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔وزیراعظم عمران خان جس بھی شے کا نوٹس لیتے ہیں وہ نایاب ہوجاتی ہے اور وہ نرخوں میں بھاری اضافے کے ساتھ دستیاب ہوتی ہے ملک بھر میں چینی باون روپے کلو دستیاب تھی وزیراعظم نے نوٹس لیا تو آج یہ مارکیٹ میں پچاسی روپے کلو دستیاب ہے آٹابیس کلو کاتھیلہ سات سو پچاس روپے میں ملتا تھا وزیراعظم نے نوٹس لیا تو وہ آج گیارہ سو پچاس میں مل رہا ہے پٹرول کے نرخ 75روپے لیٹر کیئے گئے ملک بھر سے پٹرول ڈیزل غائب ہو گیا وزیراعظم نے نوٹس لیا اور پھر عالمی منڈی میں تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا نہ ہی اوگرا نے سفارش کی مگر اس کے نرخوں میں ملکی تاریخ اور نئے پاکستان میں پہلی بار ریکارڈ چھبیس روپے کااضافہ کر کے اسے ایک سو ایک روپے فی لٹر تک پہنچا دیا گیا وزیراعظم مکمل طور پر مافیاز کے رحم وکرم پر ہیں عوام کا ان سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ وہ کسی بھی شے کی نایابی یا اس کے نرخوں میں اضافے کا نوٹس نہ لیں اور ملک و قوم پر رحم کریں۔

رشتہ سے انکار پر 25 سالہ غیر شادی شدہ لڑکی مبینہ طور پر گھر سے غائب ہو گئی

A 25-year-old unmarried girl reportedly disappeared from her home after marriage refusal by the family

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔رشتہ سے انکار پر 25 سالہ غیر شادی شدہ لڑکی مبینہ طور پر گھر سے غائب ہو گئی۔والد کی درخواست پرخاتون سمیت تین افراد کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج کروادیا گیا ہے۔حبیب الرحمان سکنہ موہڑہ مرید کلر سیداں نے اپنی تحریری درخواست میں بتایا کہ میں بیرون ملک ملازمت کرتا ہوں،میرے تین بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔میری سب سے بڑی بیٹی (ع)غیر شادی شدہ ہے جس کی تعلیم میٹرک ہے اور گھر پر ہی ہوتی ہے۔عرصہ دو سالوں سے دو تین دفعہ میڈم ارم سکنہ چوآ خالصہ،مسمی ثاقب نذرسکنہ سیری میری میٹی کا رشتہ مانگنے میرے گھر آئے لیکن میں نے رشتہ دینے سے انکار کر دیا۔انہوں نے متعدد بار رشتے کیلئے کہا مگر میں نہ ماناجس پر میڈم نے مجھے دھمکی دی تھی کہ اگر تم اپنی بیٹی کا رشتہ نہیں دو گے تو ہم زبردستی کر لیں گے۔گزشتہ روز بوقت قریب 12 بجے دن،میری بیٹی گھر سے اچانک غائب ہو گئی جس پر میں اپنی بیوی اور والدہ کو لے کر ثاقب نذر کے گھر واقع سیری (کلر سیداں) گیا تو مجھے ثاقب کے والد محمد نذر، میڈم ارم اور ثاقب نے دھمکیاں دیں کہ جو کرنا ہے کر لو ہم لڑکی واپس نہیں کریں گے۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلرسیداں کے صحافیوں اکرام الحق قریشی،شیخ ثاقب شبیر جاوید اقبال اور دیگر نے روزنامہ نوائے وقت کے سب ایڈیٹر ملک نعمان کے والد محترم کی وفات پر دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button