DailyNewsKahuta

Kotli Sattian; Failed Attempts by unknown thieves to steal a vehicle in Balawra as they set the vehicle on fire

کوٹلی ستیاں کے نواحی علاقہ بلاوڑہ میں نا معلوم چورو ں کی گا ڑی چوری کی کوشش، ناکامی پر گا ڑی کو آ گ لگا رات کی تاریکی کا فا ئدہ اٹھاتے ہو ے فرار ہونے میں کامیاب

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… کوٹلی ستیاں کے نواحی علاقہ بلاوڑہ میں نا معلوم چورو ں کی گا ڑی چوری کی کوشش، ناکامی پر گا ڑی کو آ گ لگا رات کی تاریکی کا فا ئدہ اٹھاتے ہو ے فرار ہونے میں کامیاب تفصیلات کیمطابق بلاوڑہ کے رہائشی عرفان حسین نے اپنی گاڑی نمبر 8077 جسے رات تقریباً 11بجے بند کر کے گھر گئے انہیں صبح اطلاع ملی کہ انکی گاڑ ی جلی ہو یہ ہے اور گھر سے تقریباً آدھا کلو میٹر کے فاصلے پر کھڑی ہے جس پر انہوں نے تھانہ کوٹلی ستیاں میں درخواست دیتے ہوے موقف اختیار کیا کہ نامعلوم چور انکی گاڑی چوری کر کے لیجاتے ہو ے گاڑی میں ٹیکنیکل فالٹ کے گاڑی سٹارٹ نہ ہونے پر اسے آ گ لگا کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ گے انہوں قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے واضح رہے کہ اس علاقہ میں اس سے قبل بھی اس طرح کی وارداتیں ہو کی ہیں

کوٹلی ستیاں(تحصیل رپورٹر)چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا پیپلز پارٹی راولپنڈی کے نا ٸب صدر محمد واجد ستی کےانتقال پر اظہار افسوس .بلاول بھٹو کا محمد واجد ستی کے فرزند سعد واجد اور بھانجے وقار ستی سےٹیلیفونک رابطہ.اس دوران بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ محمد واجد ستی کی پارٹی کیلیٸے خدمات ناقابل فراموش ہیں.ان کی وفات سے پارٹی ایک وفادار اور ثابت قدم کارکن سے محروم ہوگٸی ہے .بلاول بھٹونے محمد واجد ستی مرحوم کے بلند درجات اور لوحقین کے لیٸے صبر جمیل کی دعا بھی کی

Show More

Related Articles

Back to top button