DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Timber mafia set fire to Kahuta Bior Forest in collusion with Kahuta Forest Department

محکمہ جنگلات کہوٹہ سے ملی بھگت ٹمبر مافیانے کہوٹہ بیور کے جنگلات میں آگ لگادی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
محکمہ جنگلات کہوٹہ سے ملی بھگت ٹمبر مافیانے کہوٹہ بیور کے جنگلات میں آگ لگادی۔قیمتی جانور، چرند، پرند،حشرات الارض اور کروڑوں روپے کے قیمتی درخت جل کر خاک ہو گئے اطلاع ملتے ہی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر)محمد محمودموقع پر پہنچ گئے اے سی کہوٹہ رابعہ سیال،بر گیڈئیر جاوید ستی اور دیگر کے ہمراہ موقع کا دورہ کیا آگ کی وجہ سے ہونے والے نقصان پر افسوس کیا جبکہ عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اب با اثر ٹمبر مافیا کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گئی۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے علاقوں کھڈیوٹ،ہیل جمیری، سنگ، کیرل، پنجاڑ، سوڑ، منجن، نڑھ، سماں، سلامبڑ،پنجاڑ، اوصل، بڑائٹیاں،سون، سوہا، اوترینہ، کچھل، کلٹیہ، بیندلہ، جیوڑہ، بھنتی، بیور، کھلول، ساحل، سویڑی، چھنی، گھون،نارہ، بگہار، کتھیل جو جنگلات پر مشتمل ہے ان جنگلات میں سبز چیڑ کے درخت اکثریت میں پائے جاتے ہیں اس کے علاوہ اور بھی قیمتی درخت موجود ہیں مگر ان جنگلات میں سے محکمے کے چند ایک افراد کی ملی بھگت سے ٹمبر مافیا کے افراد بے دریغ درخت کاٹتے ہیں اور ان کو پھر پنجاب کی منڈیوں میں جا کر فروخت کرتے ہیں اور پھر کٹے ہوئے درختوں کے نشانات کو ختم کر نے کے لیے ٹمبر مافیا کے یہ افراد آگ لگا دیتے ہیں چند ٹکوں کی خاطر اندھے ان افراد کو جنگلات میں موجود حشرات الرض اللہ پاک کی وہ مخلوق جو ان جنگلات میں رہتے ہیں وہ بھی جل جاتے ہیں بے شمار نایاب پرندے اور ان کے بچے اور انڈے بھی جل جاتے ہیں عوامی حلقوں نے کہا کہ ٹمبر مافیا جتنا زور لگا سکتے ہیں لگا لیں جب تک اللہ پاک کے نیک بندئے برگیڈئیر جاویدستی اور عنائت اللہ ستی چیئرمین زکوۃ کمیٹی کی صورت میں موجود ہیں اس وقت تک کچھ نہیں ہو سکتا اللہ پاک برگیڈئیر جاویدستی زوق،شوق، علم، عمل اور عمر میں بر کتیں ڈالیں۔

وفاقی حکومت کا پیش کر دہ بجٹ سے ملک کی عوام کی امیدوں پر پانی پھر گیا ,عبد المجید مغل

The budget presented by the federal government has dashed the hopes of the people of the country, Abdul Majeed Mughal

مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء عبد المجید مغل

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء عبد المجید مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت کا پیش کر دہ بجٹ سے ملک کی عوام کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے عوام نے جو توقعات موجود ہ حکومت سے لگائی ہوئی تھیں ان سب ارمانوں کا خون ہو گیا ہے سرکاری ملازمین اور بوڑھے پنشنر سارا سال اس دن کا انتظار کرتے ہیں کہ اس دن ہماری تنخواہ اور پنشن میں اضافہ ہو گا مگر حکومت نے ان کی تنخواہوں میں اضافہ ناں کر کے لاکھوں دلوں کو مایوس کیا ہے جبکہ تاریخ گواہ ہے عوامی بجٹ پیش کرنا ن لیگ کا میراث رہاہے ان خیالا ت کا اظہارمسلم لیگ ن حلقہ این اے سیون کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدالمجید مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومتی وزیر وں، مشیروں، ممبران اسمبلی کے مراعات میں کمی لاکر اس کے بدلے میں عوام کا ریلیف دیں انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکومت نے عوام سے کو وعدئے کیے تھے ان میں سے بھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا ملک عوام کی نظریں مسلم لیگ ن کی قیادت پر رکھی ہیں انشاء اللہ الیکشن جب بھی ہونگئے کامیابی پاکستان مسلم لیگ ن کی ہو گئی۔

واجد ستی اور وقار ستی اس خطہ کا عظیم سرما یہ تھے جس سے آج ہم محرو م ہو گئے

Wajid Satti and Waqar Satti were were assests of this region from which we are deprived today

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این اے ستاون کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت آصف شفیق ستی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے رہنماء واجد ستی اور ڈائریکٹر ایجوکیشن پلا ئنگ وقار احمد ستی کی وفا ت خطہ کو ہسار کا ایک بڑا سانحہ قرار دیتے ہو ئے کہاکہ واجد ستی اور وقار ستی اس خطہ کا عظیم سرما یہ تھے جس سے آج ہم محرو م ہو گئے انکی بہت کم وقت میں اعلی مرتبہ پانا انکی شب و روزمحنت کا نتیجہ ہے وقار ستی کی جدائی کا صدمہ صدیوں تک نہیں بھلا ایا جا ئے گا ایسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہو تی ہیں انکی سماجی وتعلیمی خدما ت کو بھی ہمیشہ یا د رکھا جا ئے گا اللہ پاک وقار ستی اور واجد ستی کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے انہوں نے کہا کہ اہل کو ہسار بلخصوص ستی قبیلے کا نا قابل تلافی نقصان ہے ان کی وفات کے پورا کو ٹلی ستیاں اس وقت سوگوار ہے انکی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جاے گا انہوں خطہ کے لوگو ں کی خدمت میں جو مثال قائم کی انہیں ہمیشہ یا د رکھا جا ے عوامی خدمت ان کا شعار تھا انہوں نے شرافت کی سیاست کو رواج دیا عوام دوستی میں کسی چیز کو آڑے نہیں آنے دیا اللہ پاک ہمارے ان بھائیوں کی قبروں کو جنت کے باغوں میں ایک باغ بناہیں اور لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

تعزیت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر کا دورہ یوسی مٹور اور یوسی دوبیرن کلاں مختلف مقامات ہونے والی فوتگی والے گھروں میں حاضری مر حومین کے لیے فاتحہ خوانی۔گذشتہ روز سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے ہمراہ راجہ فرذوق احمد، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ کے یونین کونسل دوبیرن کلاں کا دورہ کیا اور ممیام راجگان والے راجہ ثقلین آف ممیام کی ہمشیرہ محترمہ کی وفات پر اور یونین کونسل مٹور کی ڈھوک سنگڑال والے سابق کونسلر راجہ غلام عباس کے والد محترم الحاج قمر الزمان کی وفات پر فاتحہ خوانی اور لواحقین سے دلی تعزیت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button