DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; One laborer was killed and another seriously injured when a lever broke while digging a well in the vicinity of Kallar Syedan.

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں کنویں کی کھدائی کے دوران لیور ٹوٹ جانے کے باعث ایک مزدور جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں کنویں کی کھدائی کے دوران لیور ٹوٹ جانے کے باعث ایک مزدور جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔یہ افسوس ناک واقع موضع سہر ڈھوک ناڑامیں پیش آیا جہاں دو مزدور قیصر محمود اور طلعت محمود سکنائے ممیام اسد محمود نامی شخص کے کنویں کی کھدائی کر رہے تھے۔اس موقع پر رسے کی مدد سے قیصر نامی مزدور کو کنویں کے نیچے اتارا جا رہا تھا کہ اسی دوران لیور ٹوٹ جانے کے باعث 50 سالہ قیصر کنویں کے اندر کام میں مصروف طلعت محمود کے اوپر جا گرا جس کے نتیجے میں قیصر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ طلعت نامی مزدور کا بازو فریکچر ہو گیا۔جاں بحق اور زخمی ہونے والے شخص کو کنویں سے باہر نکالنے کیلئے ریسکیو 1122 کلر سیداں کو اطلاع دی گئی جو فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمی اور جاں بحق ہونے والے شخص کو کنویں سے باہر نکالا۔

Kallar Syedan; One laborer was killed and another seriously injured when a lever broke while digging a well in Dhok Nara, Kallar Syedan. the man who was killed has been named as Qaiser Mahmood of village Mamyal.

دکان میں 9 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش کرنے پر دکاندار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

A case has been registered against the Morra Bukhtan shopkeeper for trying to rape a 9-year-old girl in the shop

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ دکان میں 9 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش کرنے پر دکاندار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ملک محمد فیصل سکنہ موہڑہ بختاں نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز شام چھ بجے کے قریب میری 9 سالہ بیٹی مسماۃ (ع) گاؤں میں واقع ایک دکان میں کھانے پینے کی اشیاء خریدنے کیلئے گئی اور جب واپس گھر آئی تو رو رہی تھی۔میں نے رونے کی وجہ پوچھی تو بیٹی نے بتایا کہ جب میں دکان میں داخل ہوئی تو دکاندار راشد نے مجھے پکڑ لیا اور کاؤنٹر کی طرف لے گیا جہاں پر چھوٹی سی چارپائی پڑی ہوئی تھی۔اس نے کہا کہ قمیض اتارو میں نے نہیں اتاری تو اس نے میری قمیض پھاڑ دی۔

ایس ایچ او کلرسیداں حسن رضا نے جمعہ کے روز امن کمیٹی کے منعقدہ اجلاس سے خطاب

SHO Hassan Raza addressed a meeting of the peace committee on Friday

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ ایس ایچ او کلرسیداں حسن رضا نے کہا ہے کہ علاقہ میں امن اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھنا ہر ذمہ دار شہری کا بنیادی فرض ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز امن کمیٹی کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ ازرم حمید سیالوی،سید زوار حسین شاہ،نوید سیالوی،سید مداح حسین شاہ،واجد حسین اور دیگر نے شرکت کی اور بھائی چارے کی فضا کو مزید مستحکم کرنے کے لیئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ایس ایچ او حسن رضا نے کہا کہ بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیئے ضروری ہے کہ ارد گرد کے ماحول پر نگاہ رکھی جائے سوشل میڈیا پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے کوئی بھی شہری کسی غیرذمہ دارانہ پوسٹ کو دیکھے تو بلاتاخیر ہمیں مطلع کریں ایسے سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

شادی شدہ خاتون نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں کھا لیں

Married woman took poisonous pills after suffering domestic violence

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ 22 سالہ شادی شدہ خاتون نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں کھا لیں، حالت تشویش ناک ہونے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے فوری طور پر اس کا معدہ واش کر کے اسے بچا لیا گیا ہے۔نواحی علاقہ کی رہائشی لڑکی جس کی 14 ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی کہ گزشتہ روز کسی بات پر خاوند کیساتھ تلخ کلامی پر دل برداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں۔پولیس نے رپٹ درج کر لی۔

کلر سیداں کے لوگ ہر صورت میں کہوٹہ کو دی گئی گاڑی واپس لیں گے

People of Kallar Syedan will take back the vehicle given to Kahuta

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ مسلم لیگ ن کلر سیداں یوتھ کے آرگنائزر شیخ حسن سرائیکی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جعلی ویڈیولگا کر لوگوں کو بیوقوف بنانے کے بجائے اپنی غلطی کو تاہی لاعلمی اور نا اہلیت پے کلر سیداں کے لوگوں سے معافی مانگیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ 2016میں سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کلر سیداں میں ریسکیو 1122کے افتتاح کے موقع پر کلر سیداں کو فائر بریگیڈ کے علاوہ دو نئی ایمبولینس گاڑیاں فراہم کی تھیں جو چار سال تک کلر سیداں میں خدمات سر انجام دیتی رہیں اپریل کے پہلے ہفتے کہوٹہ میں صداقت عباسی نے ریسکیو1122 کا افتتاح کیا جس کے لیے پنجاب حکومت نے کوئی سامان یا گاڑی مہیانہیں کی گئی اور کلر سیداں ریسکیو کی نئی ایمبولینس بمہ سٹاف کہوٹہ منتقل کر دی گئی جو تاحال کہوٹہ میں زیر استعمال ہے اور صداقت عباسی مسلسل اس پر دروغ گوئی سے کام لے رہے ہیں وہ رکن قومی اسمبلی انہیں جعلی ویڈیو لگانے اور بے بنیاد گفتگو کرنے سے پرہیز کرنا چاہئیے وہ زور لگا لیں کلر سیداں کے لوگ ہر صورت میں کہوٹہ کو دی گئی گاڑی واپس لیں گے خواہ اس کے لیے ہمیں عدالت عالیہ کا ہی دروازہ کیوں نہ کھٹکھٹاناپڑھے۔

پولیس نے کلاشنکوف قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا

Police seized a Kalashnikov in Sahib Dhamiyal and registered a case

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ کلاشنکوف سے ہوائی فائرنگ مہنگی پڑ گئی، کلر سیداں پولیس نے کلاشنکوف قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔گزشتہ روز صبح ساڑھے سات بجے کے قریب پولیس کومخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ صاحب دھمیال گاؤں کی جانب سے فائرنگ کی آوازیں آ رہی ہیں جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ایک شخص بنجر زمین پر کھڑا کلاشنکوف رائفل سے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے پایا گیا جو پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگ کھڑا ہواجسے بعد ازاں با امداد ہمراہی ملازمان تعاقب کر کے قابو کر کے رائفل قبضہ میں لے لی گئی۔دریافت کرنے پر ملزم کا نام و پتہ ممریز کیانی سکنہ گھکڑ سنال معلوم ہوا۔برآمدہ کلاشنکوف کو از خود آن لوڈ کرنے پر میگزین سے 9 روند، چمبر سے ایک عدد روند جبکہ موقع سے زمین پر پڑے ہوئے دو عدد خول چلیدہ کلاشنکوف برآمد ہوئے۔ملزم کلاشنکوف کا کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا۔

منشیات فروش کامران علی سکنہ حیدری کالونی کنوہا تین سو گرام چرس برآمد

Drug dealer Kamran Ali, resident of Haideri Colony, Kanoha, arrested in possession of cannabis

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر افضال احمد نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کامران علی سکنہ حیدری کالونی کنوہا تین سو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button