DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Syed Mukhtar Hussain Shah,68, passed away due to coronavirus in Deri Shahan, Samot

کورونا کلرسیداں میں ایک اور جان لے گیا سید مختار حسین شاہ 68برس کی عمر میں انتقال کر گئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کورونا کلرسیداں میں ایک اور جان لے گیا سید مختار حسین شاہ 68برس کی عمر میں انتقال کر گئے یہ چند ایام سے ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں یہ دم توڑ گئے انہیں کورونا ایس او پی کے تحت ڈھیری شاہاں سموٹ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے ایک ہزار لیٹر پٹرول و ڈیزل قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا

Police, acting on an informant’s report, seized 1,000 liters of petrol and diesel from a vehicle and registered a case.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے ایک ہزار لیٹر پٹرول و ڈیزل قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ ایک گاڑی میں پانچ عدد ڈرموں میں پٹرول و ڈیزل لوڈ ہو کر سر صوبہ شاہ جا رہا ہے جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے جس پر پولیس نے تعاقب کر کے مشکوک گاڑی کو رود کر چیک کیا تو اس میں پانچ عدد ڈرم موجود تھے جنہیں چیک کرنے پر تین عدد ڈرموں میں دو دو سو لیٹر پٹرول جبکہ دو ڈرموں میں دو دو سو لیٹر ڈیزل موجود تھا جس پر ڈرائیور محمد کبیر اور فرنٹ سیٹ پر بیٹھے شخص وقاص احمد کیانی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈرائیور نے بتایا کہ وہ سرصوبہ شاہ میں ابراہیم آئل ایجنسی کے نام سے دکان کرتا ہے اور وہ یہ ڈرم وہاں لے کر جا رہا تھا۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک فیاض نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ساجد محمود سکنہ ڈھوک مستریاں کنوہا کے قبضہ سے 1100گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔سموٹ کے علاقہ سے پانچ عدد بکریاں چوری،کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔طارق محمود سکنہ سموٹ نے پولیس کو بیان دیا میں نے بکریاں پال رکھی ہیں۔گزشتہ روز بکریاں چرانے کی غرض سے کھولی اور خود بھی ان کے ہمراہ رہا۔12بجے کے قریب بکریاں گھر کے قریب چھوڑ کر نماز جمعہ ادا کرنے مسجد چلا گیا اور جب واپس آیا تو دیکھا کہ چار عدد بکریاں اور ایک عدد بکرا غائب ہیں جنہیں آج تک تلاش کرتا رہا مگر ان کا سراغ نہ مل سکا۔

معروف قانون دان چوہدری اسدالرحمان کے والد محترم ریٹائرڈ انجینئر چوہدری عبد الرحمان انتقال کر گئے نماز جنازہ رحمان آباد کلرسیداں میں ادا کی گئی

Ch Abdul Rehman passed away in Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔معروف قانون دان چوہدری اسدالرحمان کے والد محترم ریٹائرڈ انجینئر چوہدری عبد الرحمان انتقال کر گئے نماز جنازہ رحمان آباد کلرسیداں میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،محمد اعجاز بٹ،قمرایاز،راجہ ندیم احمد،چوہدری توقیراسلم،چوہدری اخلاق حسین،عابدزاھدی،حاجی محمد اسحاق،صوفی ضابر حسین،عامر محمود بھٹی ایڈووکیٹ،الحاج اسلم بانی،شیخ حسن ریاض،شیخ سلیمان شمشی،شیخ خورشیداحمد،جاوید بھٹی ایڈووکیٹ کے علاؤہ شہریوں اور تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button