AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Federal budget is disappointing, Haji Chaudhry Liaquat Ali Kanyal

وفاقی بجٹ مایوس کن ہے الفاظ کاہیرپھیر ہے,حاجی چودھری لیاقت علی کنیال

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ڈھانگری بہادر کے ممتاز سیاسی وسماجی راہنما پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئرراہنماحاجی چودھری لیاقت علی کنیال سابق کونسلرنے کہاہے کہ وفاقی بجٹ مایوس کن ہے الفاظ کاہیرپھیر ہے عمران خان ناکام وزیر اعظم ہے جس کے تمام اعلانات ہوائی ثابت ہوئے ہیں اپنے انتخابی منشور کے کسی ایک نکتے پرابھی تک عملدرآمدنہیں کرواسکا پی ٹی آئی کی حکومت بری طرح فیل ہوچکی ہے وفاقی بجٹ مایوس کن ہے جسے پوری قوم نے مسترد کردیاہے ملازمین کی تنخواہ اورپنشن میں اضافہ نہ کرکے ملازمین کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے موجودہ حکومت کے دور میں مہنگائی میں بے تحاشا اضافہ ہواہے مہنگائی کے تاسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ناگزیر تھاحکمرانوں کے لئے تمام مراعات ہیں ملازمین کواس بجٹ میں کچھ بھی نہیں دیاگیاجوحکومت کی ناکامی کامنہ بولتاثبوت ہے موجودہ حکومت کے دور میں بحرانوں کی بہتات ہوگئی ہے ایک بحران ختم ہوتاہے دوسرا بحران شروع ہوجاتاہے بحرانوں کانہ ختم ہونے والاسلسلہ شروع ہوگیاہے عمران خان بحرانی وزیراعظم ہے ہرطرف بحران ہی بحران ہے پاکستان پیپلزپارٹی واحدجماعت ہے جوملک کوبحران سے نکال سکتی ہے اس جماعت کی قیادت تجربہ کار ملکی حالات سے آگاہ وباخبر ہے جمہوریت پریقین رکھتی ہے غریب کسان مزدور اورملازمین کے حقوق کی محافظ جماعت ہے پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فی صداضافہ کیاگیاتھاجوتاریخ ساز کارنامہ ہے جسے ملازمین مدتوں یادرکھیں گے پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کاکوئی ویژن نہیں کوئی سمت نہیں ہوائی اعلانات اورمحض نعروں کے سہارے پرچل رہی ہے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے جو ایک کامیاب حکومت ہے اس کی شاندار کارکردگی پرقیادت اورحکومت کوخراج تحسین پیش کرتاہوں

Show More

Related Articles

Back to top button