DailyNewsKahuta

Kahuta; Dr Muhammad Arif Qureshi Meets Former Additional Motorway And SSP Islamabad Police Jamil Hashmi

ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی سابق ایڈیشنل موٹر وے و ایس ایس پی اسلام آباد پولیس جمیل ہاشمی سے ملاقات

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی سابق ایڈیشنل موٹر وے و ایس ایس پی اسلام آباد پولیس جمیل ہاشمی سے ملاقات۔فرض شناسی کے ساتھ اپنی مدت ملازمت پوری کر ریٹائر ہونے پر مبارکبا د پیش کی۔واپسی پر کہوٹہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمیل احمد ھاشمی سابق AIG موٹر وے و ایس ایس پی اسلام آباد پولیس کا نام ھمیشہ ایک انتہائی دیانت دار،شفیق اور اور فرض شناس پولیس آفیسر کے طور پر تاریخ کا ایک مظبوط باب اور آنے والے پولیس آفیسرز کیلئے مشعل راہ رھے گا آپ نے ھمیشہ مظلوم اور دکھی انسانیت کی آواز بنے رہے اور ایسی ہی لاتعداد افراد کی دل سے نکلنے والی دعاؤں نے آپ کو اسلام آباد پولیس کے ماتھے کا جھومر بنا دیا اور آپ کو محترم کلیم امام اور افضل شگری جیسے عظیم سپہ سالاروں کی صف میں کھڑا کر دیا آپ کو مختلف وزراء اعظم اعلیٰ پارلیمینٹیرین بشمار ممالک کے سفیروں کے ساتھ مشکل ترین حالات میں فراہض منصبی ادا کرنے کا موقع ایک قابل اعتماد پولیس آفیسر کے طور پر ملا بلا شبہ آپ نے ھر مشکل ٹاسک میں اپنے ڈیپارٹمنٹ کا سر فخر سے بلند کیا جس پر پورے محکمہ کو ان قابل رشک اور قائدانہ صلاحیتوں پر ناز ھے مجھے ان کا کزن ھونے اور پوری ھاشمی برادری اور خطہ پوٹھوار کے تمام باسیوں کو اس عظیم سپوت کی لازوال خدمات پر اور عظمت پر فخر ھے آپ کو ملک اور ملک سے باہر بہترین صلاحیتوں اور قابل رشک خدمات پر یشمار قومی و بین الاقوامی ایوارڈ اور عالی اعزازات سے نوازا گیا لیکن انہوں نے ھمیشہ دکھی اور مظلوم انسانیت کے اپنے حق میں اٹھنے والے ھاتھوں کو اپنے لیے سب سے بڑا اعزاز سمجھا آپ چند روز قبل جب اپنے فرائض منصبی سے ریٹائر ھوے تو محکمہ کی سینکڑوں اشکبار آنکھوں نے اپنے دلوں پر پتھر رکھتے ھوے انتہائی پر تپاک انداز میں انہیں الوداع کیا وہ ڈیپارٹمینٹ سے تو رخصت ھو گیے لیکن اسلام آباد کی فضائیں انہیں کبھی فراموش نہ کر سکیں گی اور یوں وہ پہلے سے بڑے عہدے پر فائز ھو گئے ھیں رب العزت ان کی عمر دراز فرماہیں اور ان کا محکمہ ھمیشہ ان کی رھنمائی حاصل کرتا رھے ایسی باکمال صلاحیت رکھنے،انتہاہی دیانت دارانہ اور بے مثال خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی ایواڈ کیلے منتخب نہ کرنا محکمہ پولیس اسلام آباد کیلئے شاہد زیادتی ھو گی محترم جمیل ھا شمی آپ کو پوری قوم کا سلام۔

پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے نوجوان رہنماء سردار ارشد مجید اور سردار یاسرمجید کی طرف سے پر تکلف عشائیہ

Dinner hosted by Sardar Arshad Majeed and Sardar Yasir Majeed, Young Leaders of PTI Youth Wing

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے نوجوان رہنماء سردار ارشد مجید اور سردار یاسرمجید کی طرف سے پر تکلف عشائیہ۔ایم این اے صداقت علی عباسی، چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ سمیت دیگر قائدین کی شر کت۔مرکزی رہنما تحریک انصاف و ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی درخواست پر وزیر اعظم عمران خان نے سہالہ اوور ہیڈ برج کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ تقریباََ50کروڑ کا منصوبہ صداقت عباسی، چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق مرتضیٰ اور تحصیل صدر راجہ خورشید ستی کی دن رات محنت اور کاوش کا نتیجہ ہے۔ کہوٹہ میں سٹریٹ لائٹس، سپورٹس سٹیڈیم اور شہر کی سڑکوں سمیت حلقہ بھر میں ترقیاتی کاموں میں کرونا کی وجہ سے مشکلات رہیں۔ تمام مسائل اورمنصوبوں کو چھوڑ کر صرف سہالہ اوور ہیڈ برج پر توجہ مرکوز رکھی۔ منصوبہ سے کشمیر اور تحصیل کہوٹہ سمیت مضافاتی علاقوں کے مسافروں، ٹرانسپورٹروں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گا۔ ان خیا لات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی وصدر شمالی پنجاب صداقت عباسی نے ہمراہ چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق مرتضیٰ اور تحصیل صدر راجہ خورشید ستی، یوتھ ونگ کے رہنما سردار ارشد مجید اور سردار یاسر کے استقالبہ سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر چیئرمین زکوۃ کمیٹی تحصیل کہوٹہ راجہ عنائت اللہ ستی، سی او مخدوم بلال، نمبردار راجہ ندیم رشید،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنر ل سیکرٹری حاجی اصغر کیانی،سوشل میڈیا یونین کے سنیئر نائب صدر راجہ ذوالفقار علی ستی،فیصل جرال، راجہ توقیر شبیر، سابق ناظم یوسی کھڈیوٹ راجہ محمد بشیر،راجہ سہیل آف جنجور،سردار رضاء، ساہیں عابد، پریس کلب کہوٹہ کے صحافیوں اور سوشل میڈیا و الیکٹرونک میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔تقریب کے میزبان پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے نوجوان رہنماء سردار ارشد مجید اور سردار یاسرمجیدنے پر تکلف کھانوں کے ساتھ اپنے میزبانوں کی تواضع کی۔

تعزیت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین یوسی کنوہا پر ویز قادری کی خالہ جان کی وفات پر سابق ایم این راجہ جاوید اخلاص اور سابق چیئرمین راجہ ندیم احمدکا اظہار تعزیت۔سابق چیئرمین یوسی کنوہا پر ویز قادری کی خالہ جان گذشتہ ہفتے قبل وفات پا گیں تھیں گذشتہ روز مسلم لیگ ن گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات سابق پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص، سابق چیئر مین یوسی دوبیرن راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں، مسعود احمد بھٹی سعید بیکرز کلر سیداں،ملک فیاض اوراصغر کیانی نے ان کی رہائش گا ہ جا کر ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کی اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button