DailyNewsHeadlineOverseas news

London; Raja Iftikhar Hussain of Gujar Khan elected new Mayor of Blackburn, sworn in at virtual council meeting

گولین،بیول کے راجہ افتخار حسین بلیک برن کے نئے مئیر منتخب,کونسل کے ورچویل اجلاس میں حلف اٹھالیا

بلیک برن (رپورٹ:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, شکیل سلام)–1976میں صرف ۹ سال کی عمر میں بیول کے گاوں گولین سے آنے والے راجہ افتخار حسین نے آج بلیک برن کونسل کے مئیر بننے کا حلف اٹھالیا۔ انہوں نے یہ اعزاز اپنے نانا جان مرحوم علی اکبر کے نام کیا جنہوں نے 9/10بلوچ رجمنٹ میں شامل ہوکر پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں حصہ لیا اور بہادری کے تمغے حاصل کئے۔

Raja Iftikhar Hussain’s grandfather Ali Akbar who was awarded who participated in both World war 1 and 2


راجہ افتخار حسین نے 2004 میں سیاست میں قدم رکھا اور لیبر پارٹی کی طرف سے باسٹویل وارڈ میں کونسلر بنے۔
اس سے قبل آپ نے کیٹرنگ بزنس میں اپنا نام کمایا لیکن کمیونٹی کے کاموں میں ہمیشہ حصہ لیا۔ مسجد میں ینگ ویلفیر ایسوسی ایشن کا آغاز کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔ بلیک برن میلے، کبڈی اور نیزہ بازی کے مقابلوں کا اہتمام کیا۔
افتخار حسین نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنی کمیونٹی کے لئے کام کیا اور اب یہ سلسلہ مئیر بن کر وہ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ کورونا وائرس کے باعث مئیر بننے کی روایتی انداز میں تقریب کا اہتمام نہ ہوسکا اور بلیک برن کی تقریب میں پہلی مرتبہ آن لائن اجلاس کا انعقاد کیا گیا اور جب حالا ت بہتر ہوں گے تو بھرپور انداز میں تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔
انہوں نے اپنی مئیر کی چیریٹی کے لئے ایسٹ لنکاشائر ہاسپس اور اسائلم سیکرزاینڈ ریفیوجز تنظیم کے لئے رقم جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Raja Iftikhar Hussain with wife and daughters

London; Raja Iftikhar Hussain of village Goleen, Bewal, Gujar Khan has been elected new mayor of Blackburn, in a sworn in at virtual council meeting

اسلام پورہ جبر۔نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔محمد انجم ملک سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد جاوید آف گولین نے راجہ افتخار حسین کو بلیک برن برطانیہ سے مئیر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔چوہدری محمد جاوید کو کہنا تھا کہ راجہ افتخار حسین کا مئیر کا منتخب ہوناموضع گولین کے لئے فخر کا باعث ہے-راجہ افتخار حسین کو بلیک برن کا میئر منتخب ہونے پر اہل گولین اور باالخصوص اپنی طرف سے اپنی پوری فیملی کی جانب سے اور اہل علاقہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں

چوہدری محمد جاوید آف گولین

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔راجہ عبدا لجبار بھٹی نے راجہ افتخار حسین کو بلیک برن یوکے کا میئر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی انہوں نے کہا کہ راجہ افتخار حسین کا مئیر منتخب ہونا شرقی گوجرخان کے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔

راجہ عبدا لجبار بھٹی
Show More

Related Articles

Back to top button