DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Mother of four from Pala Syedan allegedly kidnapped as she is missing after going to hospital

چار بچوں کی ماں چیک اپ لے لیئے کلرسیداں ہسپتال ائی اور لوٹ کے گھر نہ پہنچی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔چار بچوں کی ماں چیک اپ لے لیئے کلرسیداں ہسپتال ائی اور لوٹ کے گھر نہ پہنچی دو بچیوں کو بھی ساتھ لے گئی خاوند کی درخواست پر اغوا کا مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق پلالہ سیداں کے ایک شخص نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی اس کی چھ سال قبل شادی ہوئی تھی اس کے چار بچے ہیں جن میں دو بیٹیاں بھی ہیں گزشتہ روز میری اہلیہ نے کہا کہ وہ اپنا چیک اپ کرانے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں جا رہی ہے پھر وہ دو بچیوں سات سالہ علیزہ اور ڈیڑھ سالہ عزہ کو لے کر کلرسیداں روانہ ہوئی اور پھر لوٹ کر واپس نہ ائی اس کا موبائل نمبر بھی مسلسل بند مل رہا ہے اسے کسی نے اغوا کر لیا ہے کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Kallar Syedan; Mother of four from Pala Syedan allegedly kidnapped as she is missing after going to hospital, A Report has been registered at the police station.

چھت پر چڑھ کر ہوائی فائرنگ کرنے اور ڈیک کی آواز اونچی کر کے تنگ کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج

A case has been registered against a man for firing in the air from the roof and disturbing the neighbourhood.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔چھت پر چڑھ کر ہوائی فائرنگ کرنے اور ڈیک کی آواز اونچی کر کے تنگ کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔سہیل قمر سکنہ چنام نے پولیس کو بیان دیا کہ علی رضا شراب کا عادی ہے،چھت پر چڑھ کر فائرنگ اور ڈیک اونچا لگا کر پڑوسیوں اور گاؤں والوں کیلئے درد سر بنا ہوا ہے۔تین یوم قبل میرے بہنوئی محمد شہزاد جو بیرون ملک ہوتے ہیں کے گھرمیں داخل ہوگیااور جب ہم وہاں پہنچے تو وہ پسٹل لہراتے ہوئے دیوار پھلانگ کر فرار ہو گیا۔ گزشتہ روز شب بارہ بجے کے قریب وہ دوبارہ میرے بہنوئی کے گھر کے چھت سے چھلانگ لگا کر ان کے گھر میں داخل ہو گیا اور اس دوران میں بھی اطلاع ملنے پر فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور مجھے دیکھتے ہی مجھ پر حملہ اور ہو گیا جس سے مجھے بھی چوٹیں آئیں۔

کلرسیداں کے گاوں آراضی خاص میں بارہ سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کا شکوہ کرنے پر دوسرا گروپ نے طیش میں آ کر فائرنگ شروع کردی

Attempted rape of a 12-year-old boy in Arazi Khas

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلرسیداں کے گاوں آراضی خاص میں بارہ سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کا شکوہ کرنے پر دوسرا گروپ نے طیش میں آ کر فائرنگ شروع کردی کلرسیداں پولیس نے چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گاؤں آراضی خاص کے ذوالفقار علی نے پولیس کو درخواست دی کہ میں کام ختم کر کے شام پانچ بجے گھر پہنچا تو میرا بارہ سالہ بیٹا بری طرح سے رو رہا تھا اس نے بتایا کہ ملزمان حیدر اور جواد اسے پتنگ کا لالچ دے کرایک زیر تعمیر مکان میں لے گئے اور اس سے زیادتی کرنے کی کوشش کی بچے نے شور مچایا تو گلی سے گزرتے فہد اور اسامہ نے اسے ملزمان سے چھڑایا وہ اس واقعہ کا شکوہ کرنے ملزمان کے گھروں کو گیا تو قاسم،شہزاد،مدثر،کبیر،غفار اور شہزاد نے میرے گھر داخل ہو کر ہمیں گالی گلوچ کی خواتین کو گریبانوں سے پکڑا اور فائرنگ بھی کی کلرسیداں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مشتاق کیانی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نمازجنازہ پنڈ بینسو میں ادا کی گئی

Mushtaq Kayani passed away due to cardiac arrest. Funeral prayers were offered at Pind Bainso

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔سابق کونسلر اصغر کیانی کے بھائی سابق نائب ناظم یوسی نلہ مسلماناں مشتاق کیانی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نمازجنازہ پنڈ بینسو میں ادا کی گئی جس میں جمیل احمد ہاشمی،علامہ محمد اقبال قریشی،محمد ظریف راجا،قاری اجمل قادری،چوہدری شفقت محمود،راجہ ندیم احمد،راجہ صفدر کیانی،ہارون کمال ہاشمی،الحاج غلام ظہیر اور دیگر نے شرکت کی۔

والی بال کے معروف کھلاڑی قاضی کلیم کی نانی انتقال کر گئیں

Leading volleyball player Qazi Kaleem’s grandmother has passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔والی بال کے معروف کھلاڑی قاضی کلیم کی نانی انتقال کر گئیں نماز جنازہ سیکٹر 3ڈڈیال میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی رہنماؤں اور کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button