DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Two alleged with murder on Java road not charged by Rawat police as six months passed of the incident

تھانہ روات کے علاقہ میں دوران ڈکیتی قتل ہونے والے دونوں نوجوان پولیس کیلئے کمائی کا ذریعہ بن گئے 6 ماہ گزرنے کے باوجود ملوث ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات کے علاقہ میں دوران ڈکیتی قتل ہونے والے دونوں نوجوان پولیس کیلئے کمائی کا ذریعہ بن گئے 6 ماہ گزرنے کے باوجود ملوث ملزمان گرفتار نہ ہو سکے روات پولیس نے تفتیش کے نام پر متعدد افراد کو گرفتاری کے بعد بھاری نزرانے لیکر چھوڑنا اور پکڑنا معمول بنا لیا،ورثاء انصاف کیلئے دربدر کی تھوکریں کھانے پر مجبور،متعدد ملزمان پولیس حراست میں خفیہ مقام پر منتقل ڈیلنگ جاری تفصیلات کے مطابق 6 ماہ قبل روات جاوا روڈ پر مسلح ملزمان نے ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر نوجوان ظفر منہاس ولد غضنفر علی ساکن تخت پڑی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے جبکہ بعد ازاں انھی موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے روات کلر روڈ پر واقع کریانہ سٹور میں داخل ہو کر مالک عنصر محمود سے رقم مبلغ ساڑھے چار لاکھ روپے چھیننے کے بعد مزاحمت پر اسے گولیاں مار دیں اور حسب روایت فرار ہو گئے پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او روات اور تفتیشی تھانیدار ملزمان کو ٹریس نہ کر سکے مگر واردات کی آڑ میں آئے روز مختلف افراد کو پکڑ کر لاکھوں روپے رشوت بٹورنے کا عمل جاری ہے ذرائع کے مطابق پولیس نے ایک واردات کے ملزمان گزشتہ کئی دن سے گرفتار کر رکھے ہیں مگر گرفتاری ڈالنے کی بجائے بے گناہ افراد کی پکڑ دھکڑ اور مک مکا جاری ہے عوامی حلقوں نے آئی جی پنجاب اور سی پی او راولپنڈی سے فوری اور ذاتی نوٹس کی اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ مقدمات کو کمائی کا ذریعہ بنانے کی بجائے فوری طور پر ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

تحصیل گوجرخان میں کرونا وباء کے باعث متاثر ہونے والے غریب اور دیہاڑی دار 16690 افراد میں فی کس 12000 روپے کے حساب سے تقریبا بیس کروڑ تیراسی لاکھ چھتالیس ہزار روپے تقسیم

Over 20 Caror Rps handed out to working class in Tehsil Gujar Khan for cronavirus

گوجرخان( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری جاوید کوثر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن پر حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کے اشتراک سے تحصیل گوجرخان میں کرونا وباء کے باعث متاثر ہونے والے غریب اور دیہاڑی دار 16690 افراد میں فی کس 12000 روپے کے حساب سے تقریبا بیس کروڑ تیراسی لاکھ چھتالیس ہزار روپے تقسیم کیے گیے بجلی اور گیس کے بلوں میں بھی خصوصی ڈسکاؤنٹ دیا گیا انشاءاللہ جلد ہی چھوٹے دکانداروں جن کا کرونا وباء کے دوران کاروبار بند ہوا انکو بھی چھوٹے قرض دہیے جاینگے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری جاوید کوثر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انکے ویثرن کے مطابق تاریخ میں پہلی دفعہ گوجرخان کے غریب اور دیہاڑی دار طبقے کو خطیر رقم مہیا کی گئی

Show More

Related Articles

Back to top button