DailyNews

Chakswari, AJK; Construction of road solves an important problem of the people of New Abadi Bhoa Raees Abbad

نئی آبادی بوعہ رئیس آباد کے عوام کاایک اہم مسئلہ حل سڑ ک کی تعمیر کاکام جاری

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) نئی آبادی بوعہ رئیس آباد کے عوام کاایک اہم مسئلہ حل ہوگیااس آبادی کے رہنے والوں کوطویل عرصہ سے رابطہ سڑک کی عدم تعمیر سے اپنے گھروں میں آنے جانے کے لئے سخت مشکلات کاسامناتھاسڑ ک کی تعمیر کاکام جاری ہے سڑک کی تعمیر کے تعمیراتی کام کی نگرانی ارشدمحمودمٹھاچیئرمین زکوۃ کمیٹی حلقہ نمبردو چکسواری محمدعجائب اے ای او اورٹھیکیدار عظیم مہربان کررہے ہیں اس آباد ی کے مکینوں نے سڑک کی تعمیر پرسکھ کاسانس لیاہے اوراس سڑ ک کی تعمیر پردلی خوشی کااظہاربھی کیاہے اورمسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کادلی شکریہ اداکیاہے۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئرراہنماحاجی چودھری لیاقت علی سابق کونسلر نے اپنی رہائش گاہ ڈھانگری بہادر میں پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع میرپور کے صدر چودھری قاسم مجیدکے اعزاز میں افطارڈنر کااہتمام کیاجس میں پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر ضلع میرپورکے نائب صدر چودھری جاویداقبا ل سعیدحاجی میاں محمدمسعود صدر پی پی پی یونین کونسل فیض پورشریف سفیان ایوب وائس چیئرمین پی وائی او چودھر ی عمران مانی چودھر ی ثاقب علی لیاقت چودھری ارشدمحمود چودھری واجدشفیع راجہ بشارت علی نجابت چودھری ندیم چودھری وقار سکندر چودھری ذہین ہارون ندیم نقاش اور چودھر ی قاسم نے بھی شرکت کی

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) پی ٹی آئی کشمیر کے مرکز ی راہنمامنشی چودھری عبدالرشیدآف بوعہ نے سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آزادکشمیر چودھری ریاض اختر کے انتقال پرملال پرگہرے رنج والم کااظہارکیاہے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے مرحومہ کی شاندار خدمات پرخراج عقیدت پیش کیاہے اورکہاہے کہ ریاض اختر چودھر ی کی وفات سے آزادکشمیر ایک ممتازقانون دان سے محروم ہوگیاہے ان کی وفات سے پیداہونے والاخلاء مدتوں پرنہیں ہوگاان کی شاندارخدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی

Show More

Related Articles

Back to top button