AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Patwaris went to their respective union councils and started compiling lists, More than two weeks and people are deprived of the help, Chaudhry Aurangzeb

پٹواری حضرات اپنی اپنی یونین کونسلوں میں جا کر لسٹیں ترتیب دینے لگے لوگوں کو آس امید لگائی مگر اب دوہفتے سے بھی زائد وقت ہو گیا ہے لوگ اس امداد سے محروم ہیں, چودھری اورنگزیب

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پی ٹی آئی کشمیر کے مرکز ی راہنما چودھری اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹواری حضرات کے ذریعے لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے افراد کے لئے جو لسٹیں ترتیب دی تھی ابھی تک اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے اور غریب دیہاڑی دار،چھوٹے دوکاندار، رکشہ ڈرائیور،اور دیگر حق دار طبقہ ابھی تک اس حکومتی ریلیف کی راہ تک رہا ہے حکومت نے لاک ڈاؤن تو لگایا اور انتظامیہ کے ذریعے کاروبار بند کردیے گئے اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی سختی سے تلقین کی گئی جس پر عمل درآمد بھی ہوا بعد ازاں حکومت نے بے روزگار افراد کو امدادی پیکیج کا اعلان کیا فیڈرل گورنمنٹ اور بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ والے افراد کو کچھ ریلیف ملا مگر دوسرے شعبے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو کچھ بھی نہیں ملا اور فاقوں تک نوبت بھی آئی حکومت نے ریلیف کو مزید بڑھاتے ہوئے چھوٹے دوکانداروں،رکشہ ڈرائیوروں،دیہاڑی داروں کے لئے بھی امداد کا اعلان کیا اور ہر حلقے کے پٹواری حضرات اپنی اپنی یونین کونسلوں میں جا کر لسٹیں ترتیب دینے لگے لوگوں کو آس امید لگائی مگر اب دوہفتے سے بھی زائد وقت ہو گیا ہے لوگ اس امداد سے محروم ہیں چوہدری اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت جلد سے جلد ایسے افراد کو ریلیف دیں اور انکی مشکلات کو کچھ کم کرنے میں مددکریں۔

Chakswari, AJK; Patwaris went to their respective union councils and started compiling lists. They gave hope to the people but now it has been more than two weeks and people are deprived of this help, Chaudhry Aurangzeb said.

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) بکری چور حرکت میں آگئے رات کی تاریکی میں چکسواری کے نواحی گاؤں موہری پنیام سے6 بکریاں موہری فرنال پنیام بھٹہ خشت سے ایک بکری اس کے دوبچے ایک 70 موٹرسائیکل چوری کرکے رفوچکرہوگئے نامعلوم بکری چوروں کے خلاف ہوہری پنیام کے چودھری رشیداحمدکے ملازم جہانگیر نے تھانہ پولیس چکسواری میں درخواست پیش کردی تھانہ پولیس چکسواری نے جہانگیر کی درخواست پرکارروائی شروع کردی نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جاررہے ہیں موٹرسائیکل پنیام کلیال سے مل گیاجبکہ بکریاں ابھی چوروں سے بازیاب نہیں ہوئی ہیں پولیس کی کارروائی جاری ہے۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ممتاز سیاسی وسماجی راہنماچودھری اعظم لالہ مندری نے انجمن اساتذہ جموں وکشمیر کے سابق مرکزی صدر میرالیاس شاکر کی چچی محترمہ کی وفات پرسوگوار ان کے ساتھ دلی ا ظہارتعزیت کیاہے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع میرپور کے نائب صدر حاجی چودھری مقصوداحمدطاہر نے انجمن اساتذہ جموں وکشمیر کے سابق مرکزی صدر میرالیاس شاکر کی چچی محترمہ کی وفات پرسوگوار ان کے ساتھ دلی ا ظہارتعزیت کیاہے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button