اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان نے بیول دورے کے دوران ذخیرہ اندوزی کرنے پر گوجرخان روڈ پر واقع گودام سیل کر دیا
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔ اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان نے بیول دورے کے دوران ذخیرہ اندوزی کرنے پر گوجرخان روڈ پر واقع گودام سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان حرا رضوان نے بیول پل کے قریب واقع معروف آڑھتی سخاوت حسین کے گودام پر چھاپہ مارا۔ گودام میں مکئی زیادہ مقدار میں موجود تھی۔ اس کے علاوہ گندم کا ریکارڈ بھی موجود نہ تھا۔ ذخیرہ اندوزی کرنے پرگودام کو فوراً سیل کر دیا گیا۔ اس گودام کے علاوہ بازار کی کوئی دکان چیک نہیں کی گئی۔
Gujar Khan; Assistant Commissioner Gujar Khan seals warehouse on Gujar Khan Road for stockpiling during his Bewal visit. The warehouse belonged to Saghawat Hussain.
اظہار تعزیت
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ راجہ امین ایڈووکیٹ دیانتدار وکیل اورمحب وطن شہری اور مسلم لیگ (ن) کا قیمتی اثاثہ تھے۔راجہ حمید ایڈووکیٹ۔مسلم لیگ (ن) تحصیل گوجرخان کے صدر و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ حمید ایڈووکیٹ نے راجہ امین ایڈووکیٹ مرحوم کی رہائش گاہ پر انکے بیٹے دانیال امین ایڈووکیٹ اور دیگر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ راجہ امین ایڈووکیٹ انتہائی دیانتدار وکیل اصول پسند اور باکردار شخصیت کے مالک تھے مسلم لیگ (ن) کا وہ قیمتی اثاثہ تھے انکی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا انہوں نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا نہ وہ کبھی جھکے نہ کبھی وہ بکے ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور انکے لواحقین کو صبروجمیل عطا فرمائے۔
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے ممتاز رہنما و روحانی تحریک پاکستان کے بانی عبدالرحمن مرزا اور انکے برادراصغر ممتاز قانون دان محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ نے راولپنڈی ڈویثرن کے نامور وکیل ملنسار اور خوش گفتار خوش شکل اور بار ایسوسی ایشن گوجرخان کے سابق صدر چوہدری جاوید کوثر کے دست راست ممتاز مسلم لیگی رہنما محمد امین ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ان رہنماؤں نے کہا کہ نظریاتی اختلاف اپنی جگہ محمد امین ایڈووکیٹ ایک بلند پایہ شخصیت تھے ان کے اخلاق کردار کا یہ عالم تھا کہ ہر آدمی یہ کہتا ہے کہ میرے انکے ساتھ بہت اچھے تعلقات تھے بار ایسوسی ایشن گوجرخان اور تحصیل گوجرخان کی غیور عوام مدتوں محمد امین ایڈووکیٹ کو یاد کرتے رہیں گے ان رہنماؤں نے رب کریم سے دعا کی کہ کہ رب کریم انکو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبروجمیل عطا فرمائے اور صبروجمیل کے بدلے اجر عظیم عطا فرمائے ان رہنماؤں نے انکے بیٹے راجہ دانیال سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ زاہد خورشید ایڈووکیٹ نے کہا کہ راجہ امین ایڈووکیٹ ایک نابغہ روزگار شخصیت تھے انکی تمام زندگی محنت اخلاق اور جدوجہد سے عبادت تھی راجہ محمد امین ایڈووکیٹ کی وفات سے ایک ایسا خلا پیدا ہوا جسکو علاقے میں دیر تک محسوس کیا جائے گا انکے ساتھ پدرم سلطان گھود والا معاملہ نہیں تھا بلکہ انہوں نے اپنی محنت لگن اور مسلسل جدوجہد سے اپنا نام بھی بنایا اور مقام بھی بنایا وہ ایک جینون سیلف میڈ انسان تھے ان جیسے لائق ستائش اور با اصول لوگ کسی بھی جماعت سے وابستہ ہوں ملک اور قوم کے لیے اثاثہ ہوتے ہیں انہوں نے پیشہ وکالت میں بھی اپنے وقار کا خیال رکھا اور بار کی صدارت پر فائز رہے اور سیاست میں بھی عزت اور وقار کے ساتھ اپنے نظریات کے امین رہے مقامی قیادت کی بے حسی کی وجہ سے چند سالوں سے عملی سیاست سے کنارہ کش تھے لیکن مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ساتھ اپنی وابستگی کو آخری سانس تک قائم رکھا وہ ایک سچے عاشق رسول تھے انہوں نے فضائل درود کے حوالے کتاب بھی تصنیف کی اور اپنے گاؤں میں دین اسلام کی تعلیم اور ریسرچ کے لیے نادر کتب پر مبنی ایک لائبریری بھی قائم کی دکھ کی اس گھڑی میں راجہ امین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور انکے لیے اللہ تعالی سے صبرواستقامت کی دعا مانگتے ہیں۔