DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Union Council Bewal becomes hotbed of problems, no medicine in hospitals, no teachers in schools

یونین کونسل بیول مسائل کی آماجگاہ بن گئی،اسپتالوں میں ادویات نہیں،سکولوں میں اساتذہ نہیں

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔یونین کونسل بیول مسائل کی آماجگاہ بن گئی،اسپتالوں میں ادویات نہیں،سکولوں میں اساتذہ نہیں۔سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔تحصیل گوجرخان کی مرکزی یونین کونسل بیول جو سیاست میں بھی منفرد مقام رکھتی ہے یہاں سے دو ایم پی اے منتخب ہوئے ہیں لیکن عوام کی حالت زار میں کوئی واضح فرق نہیں آیا عوام کی بدقسمتی ہے یا منتخب نمائندوں کی غفلت کہ اس یونین کونسل میں بہت سے مسائل ہیں لیکن چند ایک کی نشاندہی کرنا ضروری ہے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی،مرکز صحت میں ادویات ناپید،سڑکوں کی حالت ابتر ہے سابق دور حکومت میں راجہ جاوید اخلاص نے یونین کونسل بیول میں کچھ کام کروائے ہیں اس کے بعد ترقیاتی کاموں کا نام و نشان نہیں ایم این اے راجہ پرویز اشرف کبھی حلقے میں نظر نہیں آئے کام تو دور کی بات ہے اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ ہم نے انتخابات میں غلط لوگوں کا چناؤ کیا اگر بار بار برادری ازم علاقائی بیس اور ذاتی مفادات پر ووٹ دیتے رہیں گے تو پھر ہمارے مسائل کا خدا ہی حافظ ہے ان خیالات کا اظہار سروے کے دوران مختلف لوگوں نے کیا۔

Gujar Khan; Union Council Bewal has become a hotbed of problems with no medicine in hospitals, no teachers at the schools despite having a powerful local politicians. The public have asked that the problems faced by the union council must be addressed.

یونین کونسل جرموٹ کلاں کے گاؤں نگڑال میں قتل کی لرزہ خیز واردات کرنے والا مبینہ قاتل گرفتارِ

Man arrested (Pictured below) for the murder of M Amir at Nagral Kansi

گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) یونین کونسل جرموٹ کلاں کے گاؤں نگڑال میں قتل کی لرزہ خیز واردات کرنے والا مبینہ قاتل گرفتارِ۔ملزم نے چند دن قبل قتل کی واردات میں موٹر سائکل سوار 32 سالہ محمد عامر ولد عاشق حسین کو نگڑال کانسی میں گھات لگا کر فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button