DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Chauk Pindori police station reopened only an hour before it was shut down

کلرسیداں پولیس کی بد حواسیاں،پولیس چوکی چوکپنڈوری کو بند کرنے کے ایک ہی گھنٹہ بعد اسے بحال کر دیا گیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔کلرسیداں پولیس کی بد حواسیاں،پولیس چوکی چوکپنڈوری کو بند کرنے کے ایک ہی گھنٹہ بعد اسے بحال کر دیا گیا جمعہ کے روز پولیس کی جانب سے چوکپنڈوری چوکی ختم کرنے کے بعد اس کے مرکزی گیٹ پر عبارت لکھ کر چسپاں کر دی کہ سی پی او کے حکم سے چوکپنڈوری پولیس چوکی کو ختم کر دیا گیا ہے سائلین تھانہ کلرسیداں سے رجوع کریں مگر چند ہی گھنٹوں بعد چوکی کو بحال کر دیا گیا اس کے مقفل گیٹ کو کھول کو چوکی بندش کی عبارت بھی ہٹا لی گئی عوامی حلقوں نے پولیس کی اس چابک دستی پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

پی ٹی آئی کی حالیہ تنظیم سازی میں پارٹی کے حقیقی کارکنوں کی بجائے شاہد خاقان عباسی کے لوگوں کو اکاموڈیٹ کر کے اپنی ہی جماعت کی پیٹھ میں چھرا گھونپا جارہا ہے۔غلام مرتضیٰ ستی

Ghulam Murtaza Satti alleges party worker are being ignored in favour of Shahid Khaqan Abbassi friendly people

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔پی ٹی ائی کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حالیہ تنظیم سازی میں پارٹی کے حقیقی کارکنوں کی بجائے شاہد خاقان عباسی کے لوگوں کو اکاموڈیٹ کر کے اپنی ہی جماعت کی پیٹھ میں چھرا گھونپا جارہا ہے۔انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے تو جان بوجھ کر ضلع راولپنڈی اور تحصیلوں میں تنظیم سازی کو روکا گیا اور مخصوص لوگوں کے ذریعے کام چلایا جاتا رہا اور اب اچانک تنظیم سازی کے نام پر چن چن کر ایسے لوگوں کو عہدے دیئے جارہے ہیں جو انتخابات میں ایک ووٹ پی ٹی آئی اور دوسری مسلم لیگ ن کو دیتے رہے، پی ٹی آئی کے نام پر شاہد خاقان عباسی کے لوگوں کو اکاموڈیٹ کرنا پارٹی کو دانستہ نقصان پہنچانے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ تنظیم سازی میں پارٹی کے لیئے قربانیاں دینے والے ہارون کمال ہاشمی،حافظ سہیل اشرف،راجہ ساجد جاوید اور راجہ اظہر اقبال جیسے لوگوں کو نظرانداز کرنا پارٹی پالیسی کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ اونچے پہاڑوں سے شجر کشی کرنے والے معاملات کو بہتر انداز میں چلانے میں ناکام ہیں اور ایک منظم سازش کے تحت پارٹی کے حقیقی لوگوں کو کھڈے لائن لگایا جا رہا ہے۔

معمر شہری پولیس تشدد کے خلاف عدالت جاپہنچا

Elderly Shah Mohammad of Mohalla Sheikhan registers a complaint to magistrate after he is beaten by police

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔معمر شہری پولیس تشدد کے خلاف عدالت جاپہنچا محلہ شیخاں کلر سیداں شہر کے شاہ محمد نے علاقہ مجسٹریٹ کو درخواست دی کہ کلرسیداں پولیس نے مجھے ایک مقدمے میں بلاجواز کر کے تشدد کا نشانہ بنایا پولیس اہلکار مجھے تھانے کی حوالات میں بھی لتر مارتے رہے لہذہ عدالت میرے طبی معائینہ کی اجازت دے عدالت نے درخواست گزار کی درخواست قبول کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو میں اس کے طبی معائینہ کی منظوری دے دی۔ادہر ہسپتال انتظامیہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ قانون کے مطابق جس کیس میں پولیس خود فریق ہو اس کا میڈیکل صرف ڈسٹرکٹ بورڈ ہی کر سکتا ہے یاد رہے کہ چند ایام کلرسیداں پولیس نے پتنگ فروشوں کی گرفتاری کی آڑ میں ایک معمر شخص کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔

کمسن طالبہ سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہوگئی

A Child Warisha Fatima dies after being bitten by snake in Dhok Pachand near river Jhelum

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔کمسن طالبہ سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہوگئی یہ واقعہ دریائے جہلم کے عربی کنارے پر واقع گاؤں کی ڈھوک پچنڈ میں پیش آیا تجارب حسیں ن کی بیٹی وریشہ فاطمہ جو کہ کلاس دوئم کی طالبہ تھی گزشتہ روز گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اسے سانپ نے ڈس لیا اسے پہلے ہولی فیملی بعد ازاں ایک نجی ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں وہ ہفتہ کی صبح دم توڑ گئی۔

کلر سیداں پولیس کا اشتہاری مجرم عابد محمود ولد محمد حنیف کی گرفتاری کے لیے سر صوبہ شاہ کے قریب چھاپہ،اس کے ہمراہی کے شور مچانے پر مجرم فرار ہو گیا

Wanted criminal Abid Hussain manages to flee after raid by police in Sir sooba shah

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔کلر سیداں پولیس کا اشتہاری مجرم عابد محمود ولد محمد حنیف کی گرفتاری کے لیے سر صوبہ شاہ کے قریب چھاپہ،اس کے ہمراہی کے شور مچانے پر مجرم فرار ہو گیا کلر سیداں پولیس کو مخبر نے اطلاع دی تھی کہ اشتہاری مجرم عابد اپنے جائے مسکن پر موجود ہے پولیس نے ٹیم تشکیل دے کر رات تین بجے چھاپہ مارا تو وہاں موجود شخص محمد کامران ولد محمد حنیف نے آواز لگائی کہ عابد باگو پولیس آ گئی ہے اور شور مچانا شروع کر دیا جس پر مجرم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اور پولیس نے اس کے ساتھی کامران کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پی ٹی آئی کے سرگرم نوجوان رہنما قمر ایاز کو پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کا ڈپٹی جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا گیا

Qamar Ayaz from Kallar Syedan appointed PTI deputy gen secretary Distt Rawalpindi

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔پی ٹی آئی کے سرگرم نوجوان رہنما قمر ایاز کو پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کا ڈپٹی جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا گیا ان کا تعلق کلرسیداں سے ہے اور ان کا شمار جماعت کے بنیادی ارکان میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو عوامی سطع پر مقبول جماعت بنانے میں بڑی محنت کی ہے ادہر پی ٹی آئی کے سابق ڈویژنل صدرہارون کمال ہاشمی نے شہر یار ریاض،کرنل اجمل صابر،قمرایاز اور دیگر تمام عہدیداران کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیاکہ یہ اپنی صلاحیتوں کی بدولت پاکستان تحریک انصاف کوعوامی سطع پر مزید مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button