DailyNewsHeadlineKahuta

Kotli Sattian; Volunteers from the Al-Khidmat Foundation, Jamaat-e-Islami , visited seven quarantined centres in Lathar, Dilhor and Behl-Chakha and provided them with food supplies and basic necessities.

الخدمت فاؤنڈیشن جماعت اسلامی کوٹلی ستیاں کے رضاکاروں نے آج لہتراڑ،دلہوڑ اور بہل چکہ میں قرنطینہ کیے گئے سات گھروں کا دورہ کیا اور اُنہیں اشیاء خورونوش اور بنیادی ضروریات کا سامان پہنچایا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… الخدمت فاؤنڈیشن جماعت اسلامی کوٹلی ستیاں کے رضاکاروں نے آج لہتراڑ،دلہوڑ اور بہل چکہ میں قرنطینہ کیے گئے سات گھروں کا دورہ کیا اور اُنہیں اشیاء خورونوش اور بنیادی ضروریات کا سامان پہنچایا اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن کوٹلی ستیاں انعام الحق منصوری،نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن کوٹلی ستیاں خضر محمود ستی.،جنرل سیکرٹری جے آئی یوتھ NA57 عمیر افتخار ستی،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی کوٹلی ستیاں حافظ عبدالمتین ستی اور جے آئی یوتھ کے راہنما عماد احمد ستی بھی موجود تھے اس موقع پر قرنطینہ میں موجود افراد نے جماعت اسلامی اور الخدمت فا ؤ نڈیشن کو ٹلی ستیاں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے ہمارے گھر سیل کرنے کے بعد یہ تک گوارہ نہیں کیا کہ ہماری بنیادی ضروریات زندگی پوری کرنے کے حوالے سے کسی قسم کا تعاون پیش کرتی ان حالات میں الخدمت فاؤنڈیشن جماعت اسلامی کوٹلی ستیاں نے ہمارا درد محسوس کیا ہم اس پر ان کے لیے اجر عظیم کی دعا کرتے ہیں انعام الحق منصوری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ الخدمت فاؤنڈیشن جماعت اسلامی کوٹلی ستیاں مستحقین تک امداد پہنچانے کا سلسلہ انشائاللہ جاری رکھے گی۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… مسلم لیگ ن کو ٹلی ستیاں کے رہنما ؤ ں ڈا کٹر فیا ض را جہ، ارشد ستی، راجہ اشفا ق احمد ستی، ڈا کٹر حمید الحق ستی، ظفر ستی، وہا ب ستی، بدر ستی، مصطفی ستی، ما سٹر افتخا ر حسین ستی، و دیگر نے سابق صوبا ئی وزیر را جہ اشفا ق سرور کی وفا ت کو خطہ کو ہسا ر کا تاریخی نقصا ن قرار دیتے ہو ئے کہا کہ راجہ اشفا ق سرور وہ شخصیت تھیں جنہوں نے سیاسی و سماجی خدما ت میں وہ عظیم مثا ل قائم کی کہ رہتی دنیا ایسے قد آور سیاسی شخصیا ت کو یا د رکھا جا ئے گا راجہ اشفا ق سرور کی وفا ت سے پیدا ہو نے والا خلا صدیوں بعد بھی پو را نہیں گا آپکی سیا سی زندگی سے جو سبق ملتا ہے وہ سیاست میں اپنی جما عت کیساتھ وفا کر نے میں اور استقا مت میں عزت ہے راجہ اشفا ق سرو ر کا شما ر میاں محمد نوا ز شریف کے وفادا ر سپا ہیوں میں ہو تا تھا اللہ تعا لی مرھو م کو اپنے جوا ر رحمت میں جگہ عطا فرما ئے اور لو احقین کو صبر و جمیل عطا فرما ئے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی) حافظ زاہد ستی تحریکی ڈیزائنر پی پی 06 کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ایمانی جوش و جذبے سے سرشار اپنے قائد محترم کی خصوصی ہدایت پر دکھی انسانیت میں سکھ بانٹنے کیلیے تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ پاکستان نے حلقہ پی پی 06 میدان عمل میں آکر مری کی اکثر یوسیز میں لبیک عوامی ریلیف شاپس کا آغاز کردیا گیا جہاں سے غریب و ناداد لوگ انتہائی کم قیمت پر اشیائے خورد و نوش باآسانی خرید سکتے ہیں سابق امیدوار حلقہ این اے ستاون جاوید اختر عباسی نے مری کے مختلف علاقوں میں لبیک عوامی ریلیف شاپس کا افتتاح بھی کردیا جبکہ تحصیل کوٹلی ستیاں میں بھی آغاز کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کا مشن ہی یہی ہے کہ دکھ کی گھڑی میں بلاتفریق مذہب،رنگ،نسل عوام کی خدمت کی جائے اور اسلامی تعلیمات کے عین مطابق نظام حکومت قائم کیاجائے۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ٹلی ستیاں ڈاکٹرابرارالحق ستی کیطرف سے اپنے سٹاف کے ہمراہ کو ٹلی ستیاں مین چو ک میں ہینڈ سنیٹائز،ماسک اور گلوز کے حوالے سے کمپین,مین چو ک میں آ نے والے مردو خواتین کو ہاتھ دھلانے کے حوالے سے عملی تربیت دیتے ہو ے انکی ٹیم نے لوگو ں کو ہا تھ بھی دھلوائے اس موقعہ پر انہوں نے عوام علاقہ سے اپیل کرتے ہو ہے کہا کہ وہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں یہی اسکی سب سے بہتر ین ویکسین ہے بعد ازاں انہوں نے احساس کفا لت ایمرجنسی کیش سینٹر کا بھی وزٹ کیا اور موجود عملہ اور سیکورٹی فورسز کو آگاہی بھی دی اور کہا کہ ہیلتھ یپا ٹمنٹ کیطرف کو ٹلی ستیاں قائم کیے گئے احساس کفا لت ایمرجنسی کیش سینٹر پر ہینڈ سنیٹائزر کی عملی تربیت کے لیے کیمپ قائم کیے جا ئیں گے۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… اظہر اقبال کی ملکیتی زمین سے سر سبز درختوں کی کٹائی، اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں و ایس ایچ او کو ٹلی ستیاں سے قانو نی کا روائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق موضع پرنڈلہ کے رہائشی اظہر اقبال ملکیتی زمین سے سر سبز درختوں کو کاٹ کر چوری کر لیا گیا انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی اور ایس ایچ او کو ٹلی ستیاں وقار احمد سے قانو نی کا روائی کا مطا لبہ کر تے ہو ئے کہا کہ انکی ملکیتی زمین سے دو چیڑ کے درخت تقریبا ڈیڑھ ماہ قبل کاٹے گئے جب معلومات کی گئی تو پتہ چلا کہ ضمیر نا می شخص نے بذریعہ کٹر مشین درخت کٹوائے جس کی کچھ لکٹری موقع پر موجود ہے اور کچھ لکڑی رات کے اندھیرے میں غائب کی گئی جس کی ویڈیوز اور تصا ویر بطور ثبوت موجود ہیں دوسری جانب محمد منیر کی مالکیتی زمین سے بھی محمد ضمیر اور اس کے ہمرا کٹر مشین،آپریٹرنے چیڑ کا درخت چوری کر کے کٹائی کرنے میں مصروف تھے کہ کٹر کی آواز سنے پر محمد منیر اور اظہر اقبال موقع پر پہنچ گئے اور کٹائی کو روکوایا جس پر آپریٹر نے انہیں بتلایا کہ اسے محمد ضمیر نے بلا کر لایا اور سخت نتائج کی دھمکیاں بھی دی۔ دونوں متاثرین نے محکمہ فاریسٹ گزارہ کو اطلاع کی جس پر عملہ موقع پر پہنچا اور عمل درآمد کرتے ہوئے لکڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا متاثرین نے تحریری درخواست بذریعہ اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں ایس ایچ او کو دی اور مناسب کاروائی کی اپیل کی ہے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کیطرف سے اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی کے ذریعے کو ٹلی ستیاں میں قائم کیے گئے قرطینہ سینٹرز کے لیے لو گو ں کا راشن کو ٹلی ستیاں پہنچا دیا گیا چئرمین دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کر نل عمر اور مسز کرنل عمر نے قرطینہ سینٹرز کے لیے راشن اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی کے حوالے کر دیا جو کہ آج ان متا ثرہ خا ندا نو ں یو سی سیکٹریز کے ذریعے تقسیم کیا جا ئے گاوا ضع رہے کہ دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کیطرف سے اس سے قبل بھی کو ٹلی ستیاں میں لینڈ سلا ئیڈنگ کے متا ثرین اور کرو نا وائرس وبا ء کے شروع ہو تے ہی متعد د مستحق گھرا نو ں میں را شن تقسیم کیا جا چکا ہے عوام علا قہ نے چئرمین دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کر نل عمر اور مسز کرنل عمر سمیت اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں اسکا اجر عظیم عطا فرما ئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button