DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Two rival groups who fought and stabbed over kite flight dispute solve their differences after intervention of British Pakistani businessman Ch M Sayab

گذشتہ دنوں بیول میں کٹی پتنگ پر جھگڑا کرنیوالے فریقین کے درمیان برطانوی تاجرچوہدری محمدسیاب نے صلح کروادی

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ گذشتہ دنوں بیول میں کٹی پتنگ پر جھگڑا کرنیوالے فریقین کے درمیان برطانوی تاجرچوہدری محمدسیاب نے صلح کروادی۔تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل بیول شہرمیں عثمان حیدر اور بختیار خان کے درمیان میں کٹی پتنگ کی وجہ سے جھگڑا ہو گیا تھا جس میں بختیار زخمی ہو گیا تھا برطانوی تاجر چوہدری محمدسیاب اور حضرت خان نے مل کر دونوں فریقین کے درمیان صلح کروادی اس سلسلے میں ایگ جرگہ ہوا جس میں چوہدری محمد سیاب،سینئر صحافی چوہدری محمد اخلاق،حاجی محمد الیاس،حضرت خان،شفیق الرحمن وارثی،ماسٹر محمد یعقوب،مبین خان،باری داد، دلاور خان،صیام یعقوب بھٹی،محمد حنیف بھٹی،ظفر اقبال بھٹی،سنی راجہ و دیگر شامل ہوئے اور فریقین کے درمیان صلح کروادی۔علاقے کی سیاسی سماجی مذہبی شخصیات نے مشہور برطانوی تاجر چوہدری محمد سیاب کے اس اقدام کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

بیول اور گردونواح میں پچھلے ایک ہفتے سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری

Load shedding continues in Bewal and surrounding regions

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ بیول اور گردونواح میں پچھلے ایک ہفتے سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری۔واپڈا سب ڈویژن بیول کے مطابق بیول اور گردونواح میں مرمتی کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے بغیر شیڈول کے کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے جسکی وجہ سے عوام بالخصوص گھریلو خواتین کو امورخانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے واپڈا سب ڈویثرن بیول،واپڈا سب ڈویژن بھڈانہ نے دو ماہ قبل بیول بھڈانہ قاضیاں حبیب چوک موہڑہ گجراں اور دیگر قصبات میں مرمتی کے نام پر دو ماہ تک بجلی بند رکھی ہے اب بھی مرمتی کے نام پر کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہتی ہے اہلیان علاقہ نے واپڈا کے اعلی حکام سے غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ اب ملک میں پچیس فیصد بجلی استعمال کرنے میں کمی واقع ہوئی ہے اور بلاوجہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button