MirpurDailyNews

Chakswari, AJK; Public urged to stay at home to combat coronavirus

لوگوں سے اپنے گھروں پررہنے کی اپیل

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) معروف سماجی راہنمامحمدعلی اصغرسابق کو نسلرو شیرف ناٹنگھم برطانیہ نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پرفرائض انجام دینے والے اداروں افواج پاکستان پولیس ڈاکٹر ز پیرامیڈیکل سٹاف سماجی تنظیموں کے عہدیداران اورصحافیوں کوخرا ج تحسین کیاہے اورکہاکہ عوا م کی جانیں بچانے کے لئے باہرڈیوٹی دینے والے ہمارے ہیروہیں کوروناسے نبرد آزماہیرو ز کوان کی جدوجہدپرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان لوگوں کاشکریہ اداکرتے ہیں جوکوروناوائرس کے خلاف جنگ میں ان اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں حکومتی اورانتظامیہ کی ہدایات پرعمل کررہے ہیں اورحفاظتی واحتیاطی تدابیر پرعمل کررہے ہیں اوراپنے گھروں پررہ کرکوروناکی روک تھام میں اپنے حصہ کاکرداراداکررہے ہیں انہوں نے ان لوگوں سے اپنے گھروں پررہنے کی اپیل کی جوبلاوجہ گھروں سے باہرنکلنے کی کوشش کرتے ہیں انہوں پولیس تھانہ چکسواری کے ایس ایچ او چودھری وسیم نوا زاوران کے عملے کی کاکردگی پراطمینان کااظہارکیاہے اورانہیں چکسواری اورگردونواح میں لاک ڈاؤن پرعملدرآمدکویقینی بنانے کے حوالے سے شاندار کردار پرخراج تحسین پیش کیاہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button
Close