AJKDailyNewsHeadline

Dadyal, AJK; Annual Dadyal festival to go ahead on 11th till 14th April with cultural events

ڈڈیال فیسٹول اس سال 11اپریل تا 14اپریل منایا جائے گا

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
ڈڈیال میں ہر سال کی طرح ہونے والا ڈڈیال فیسٹول اس سال 11اپریل تا 14اپریل منایا جائے گا فیسٹول میں کبڈی میچ، والی بال میچ، بیڈمنٹ ٹورنامنٹ، میرا تھن ریس، شجر کاری، یکجہتی کشمیر واک، کشمیر کانفرنس، صوفی نائٹ، پشتون کلچر شو، کشمیر کی موجودہ صورتحال کے عنوان سے سٹیج ڈرامہ سمیت دیگر کئی پروگرام منعقد ہوں گے چیئرمین ڈڈیال فیسٹول راجہ سکندر علی نے ڈڈیال فیسٹول کی تیاریوں کے سلسلہ میں ایک تقریب منعقد کی جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال، صدر بار، صدر پریس کلب، چیئرمین انجمن ندائے حق سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اس موقع پر موجود تمام لوگوں نے ڈڈیال فیسٹول منعقد کروانے پر چیئرمین ڈڈیال فیسٹول راجہ سکندر علی کو خراج تحسین پیش کیا اور ڈڈیال کیلئے ان کی کاوشوں پر انکا شکریہ ادا کیا اس موقع پر چیئرمین ڈڈیال فیسٹول راجہ سکندر علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ملازمتوں اور کاروبار کے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے نوجوان دنیا کے دیگر ممالک میں جا کر سخت ترین مزدوری کر رہے ہیں اس کیلئے ہم نے ایک پلیٹ فارم ترتیب دیا جس کا نام ڈڈیال فیسٹول ہے فیسٹویل کے پلیٹ فارم سے ہم نے اکنامک گروتھ سیمینار کروائے اسی پلیٹ فارم سے ہم نے اخوت کی برانچ ڈڈیال میں قائم کی جہاں سے نوجوانوں کو بلا سود لاکھوں روپے قرضے مل رہے ہیں نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے اخوت اور ورلڈ بینک کے تعاون سے ٹیکنیکل کالج بنانے کا پلین بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اب تفریق کا وقت نہیں بلکہ اکٹھے ہونے کا وقت ہے ہم نے عالمی دہشت گرد مودی کو بتانا ہے کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں ہم فیسٹول کروا کر یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ ہمیں تمہاری گیدڑ بھبکیوں کا کوئی ڈر نہیں ہمارے جزبے مضبوط اور حوصلے بلند ہیں انہوں نے کہا کہ قبائلی پشتون کمیونٹی نے کشمیر کو آزاد کروانے کیلئے اہم کردار ادا کیا تھا قائد اعظم کی درخواست پر قبائلی ہزاروں کی تعداد میں کشمیر آئے تھے انہیں مجاہدین کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اس بار ہم پشتون کلچر شو منعقد کرنے جا رہے ہیں۔

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
شیخ بابر نے بلدیہ ڈڈیال کے ایڈمنسٹر یٹر بلدیہ کے اعزاز میں شہرمیں ان کے کام کی وجہ سے استقبالہ دیا جس میں خواجہ زعفران توحیدی،چوہدری حسین،وقاص کیا نی تنویر کیانی،توحید کیانی نے شرکت یاد رہے کے بلدیہ ڈڈیال نے تعمیر وترقی کے اتنے کام کئے جس کی مثال نہیں تمام شہر کی تمام گلیوں کو بہت جلد مکمل کر دیا جائے اس موقع پر ایڈمنسٹر یٹر بلدیہ ڈڈیال چوہدری آفتاب احمد نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ ڈڈیال شہر میں جو باقی گلی کا م بھی بہت جلد مکمل کر نے کی کوشش کرو گا اگر انجمن تاجران کا تعاون رہا تو بہت باقی ماند ہ کام مکمل کرو گا


ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر چوہدری اظہر صادق کی چھتروہ میں انٹری دیگر سیاسی جماعتوں سے کئی افراد کو پی ٹی آئی میں شامل کر لیا چوہدری محمد افضال، خاور شاہ، مزمل شاہ، چوہدری خرم سمیت دیگر کئی افراد نے چوہدری اظہر صادق کی حمایت کا اعلان کیاڈڈیال میں اپوزیشن کے ووٹرز کو بدترین انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا گیا لوگوں کی حق تلفی کی گئی میرٹ کا قتل عام کیا گیاپی ٹی آئی کی حکومت میں کارکنوں کے ساتھ کی گئی زیادتیوں کا ازالہ کریں گے یہ الیکشن کاسال ہے ہم نے کمپین سٹارٹ کی ہوئی ہے نئے شامل ہونے والے دوست خود کو اظہر صادق اور بیرسٹر سلطان سمجھیں ہم مشکل وقت میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے والے لوگ ہیں سیاسی کارکن ہمارے بازو ہیں چوہدری محمد یوسف کی طرح کی سیاست کوئی بھی نہیں کر سکے گا انہوں نے سیاست کو حقیق معنوں میں عبادت سمجھ کر کیا چوہدری اظہر صادق کا تقریب سے خطاب تفصیلات کے مطابق وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کے آبائی گاؤں چھتروہ سے کئی افراد نے دیگر سیاسی جماعتیں چھوڑ کر پی ٹی آئی کے امیدوار اسمبلی چوہدری اظہر صادق کی حمایت کا اعلان کر دیا اس سلسلہ مییں چھتروہ کے مقام پر ایک تقریب منعقد کی گئی تقریب سے چوہدری افضال چھتروہ، پی ٹی آئی تحصیل ڈڈیال کے جنرل سیکرٹری سید ابرار شاہ ایڈووکیٹ،سٹی کے جنرل سیکرٹری عامر جمیل انصاری ایڈووکیٹ،پی ٹی آئی تحصیل ڈڈیال کے صدر ممبر چوہدری یاسین،سٹی صدر خواجہ جہانگیر،ضلعی نائب صدرچوہدری تاج چیف اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر چیئرمین راجہ رجاسب، چیئرمین چوہدری اکبر، چیئرمین چوہدری ریاست، خواجہ محمد عارف، نمبردار چوہدری ظہیر، ملک اظہر، راجہ سجاد، زبیر اعظم، چوہدری خادم، چوہدری مہربان، راجہ قربان، چوہدری کالا خان اور دیگر بھی موجود تھے چوہدری اظہر صادق نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ چوہدری افضال اور انکے ساتھیوں کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں میرے سیاسی مخالفین کہتے تھے کہ چوہدری اظہر الیکشن کے بعد اسلام آباد چلا جائے گا مگر پچھلے چار سالوں میں حلقہ میں جتنی ڈیوٹی میں نے دی ہے اتنی نہ موجودہ وزیر نے دی نا کسی اور امیدوار اسمبلی نے دی ہے میری پرورش چوہدری محمد یوسف نے کی ہے جو لوگ میرے ساتھ کھڑے ہیں میں ان لوگوں کو باور کرانا چاہتا ہوں کہ وہ ہر مشکل وقت میں مجھے اپنے پاس پائیں گے میں زیادہ سے زیادہ وقت اپنے لوگوں میں گزارتا ہوں دیگر سیاسی پارٹیوں کے سینکڑوں لوگ میرے رابطے میں ہیں بہت جلد بڑے بڑے نام پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے انہوں نے کہا کہ ضلعی تحصیل اور سٹی کی تنظیم سا زی مکمل کر دی ہے یونین کونسل اور یوتھ کی تنظیمیں بھی اگلے مرحلے میں مکمل کریں گے نوجوان پی ٹی آئی کیلئے دن رات محنت کریں مستقبل پی ٹی آئی کا ہے ہمیں صرف محنت کرنا ہو گی پی ٹی آئی کی حکومت میں میرٹ قائم کریں گے۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) حلقہ نمبردو چکسواری کے تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی پوری کردی گئی ہے ماسوائے چندایک ادارو ں کے محکمہ تعلیم ضلع میرپور کی انتظامیہ نے بہترین حکمت عملی اختیار کی اور آفیسران تعلیمی اداروں میں سٹاف پوراکرنے میں کامیاب ہوگئے این ٹی ایس اورپبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بطورصدرمعلمین اورمعلمین تعینات کیاگیاحکومت آزادکشمیر اورمحکمہ تعلیم سکولز آزادکشمیر کاتاریخی کارنامہ ہے سٹاف کی کمی بڑامسئلہ تھاجس سے طلبہ کی پڑھائی متاثرہورہی تھی اورتعلیمی اداروں کی کارکردگی پربھی منفی اثرات پڑ رہے تھے ناظم اعلے تعلیم سکولز آزادکشمیر سردار عبدالشکور صدیقی سیدابرار حسین شاہ ڈویژنل ڈائریکٹرسکولز ڈویژن میرپور راجہ بشارت اقبا ل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع میرپور کی کاوشیں قابل ستائش ہیں جس طرح دیگراداروں میں سٹاف کی کمی کامسئلہ حل کیاگیاہے اسی طرح گورنمنٹ بوائز مڈل سکول پنڈخورد کے سٹاف کی کمی کامسئلہ بھی حل طلب ہے اس کے ادارے کے مسائل سے آفیسران بخوبی آگاہ بھی ہیں گہری دلچسپی کااظہاربھی کررہے ہیں اورکوشاں بھی ہیں عوام علاقہ نے حکام بالا کی توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری میں پی ای ٹی کی پوسٹ ابھی تک تخلیق نہیں کی گئی جونیئرڈرائنگ مدرس بھی نہیں ہے ان آسامیوں کی تخلیق پہلا مسئلہ اور پھرآسامیاں پرکرنادوسرا مسئلہ ہے گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری مرکزی ادارہ ہے اس میں پی ای ٹی کی تعیناتی ازحدضروری ہے اسی طرح گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈھانگری بہادر میں بھی سٹاف کی کمی ہے چندادارو ں میں چندآسامیوں کی ضرورت ہے سٹاف کی بڑی کمی پوری کرد ی گئی ہے جس کاکریڈٹ محکمہ تعلیم کے آ فیسران کے سرہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button