DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Famous Jashn e noroz mela in Choa Khalsa due to start on 19th March postponed due to Cronavirus

ملک میں کرونا وائرس کے خطرہ کے پیش نظر چوآ خالصہ میں 19 تا 23 مارچ 2020 کو ہونے والا میلہ جشن نوروز ملتوی کر دیا گیا

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)دربار حسینی چوآ خالصہ کے سجادہ نشین مخدوم سید حسن ناصر نقوی کے اعلان کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے خطرہ کے پیش نظر چوآ خالصہ میں 19 تا 23 مارچ 2020 کو ہونے والا میلہ جشن نوروز ملتوی کر دیا گیا ہے۔اب یہ میلہ جشن نوروز 07 اور 08 اگست 2020 یعنی 17اور18 ذی الحجہ کو ہو گا۔مخدوم سید حسن ناصر نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ ملکی اور قومی سلامتی کے معاملات کو ہر چیز پر ترجیح حاصل ہے اللہ پا ک ملک وقوم کو مشکلات سے نجات عطا فرمائے۔

چوآخالصہ کی چھ یونین کونسلوں کے لوگوں نے بنیادی مرکز صحت چوآخالصہ کو اپ گریڈ کر کے رورل ہیلتھ سینٹر کا درجہ دینے کا پرزور مطالبہ

Public demand to upgrade rural health centre in Choa Khalsa

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)قانون گو حلقہ چوآخالصہ کی چھ یونین کونسلوں کے لوگوں نے بنیادی مرکز صحت چوآخالصہ کو اپ گریڈ کر کے رورل ہیلتھ سینٹر کا درجہ دینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ان کے مطابق تحصیل کلر سیداں میں اس وقت کوئی بھی آر ایچ سی موجود نہیں جبکہ کلر سیداں کے بعد چوآخالصہ کا بنیادی مرکز صحت واحد مقام ہے جو راولپنڈی کلر سیداں دھانگلی آزاد کشمیر جانے والی سڑ کے عین او پر واقعہ ہے جہاں آئے روز ٹریفک حادثات جنم لیتے ہیں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو کلر سیداں منتقل کرنا پڑتا ہے جبکہ انہیں یہ سہولت چوآخالصہ میں بھی فراہم کی جا سکتی ہے گزشتہ دور حکومت میں بھی اس پر کام کیا گیا تھا مگر کوئی ڈیڑھ کلو میٹر کا فاصلہ کم ہونے کے باعث اسے اپ گریڈ کرنے سے انکار کر دیا گیا تھا۔شہریوں کا مطالبہ ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت بنیادی مرکز صحت چوآخالصہ کو آر ایچ سی کا درجہ دے کر لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کرے۔

کرونا وائرس کے بارے میں حکومتی احکامات اور ہدایات پر عام لوگوں کے غیر سنجیدہ روئیے نے مسائل کو جنم دیا ہے

Ordinary people’s irrational behavior on government orders and directives about the Corona virus has raised issues

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کرونا وائرس کے بارے میں حکومتی احکامات اور ہدایات پر عام لوگوں کے غیر سنجیدہ روئیے نے مسائل کو جنم دیا ہے، لوگ درپیش صورتحال کو سنجیدہ لینے کو تیار ہی نہیں پیر کے روز حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے پابندی کے باوجود شہر کے وسط میں منڈی لگی جس میں سینکڑوں لوگ شریک ہوئے جنہوں نے دفعہ 144کی پابندی کا سرعام مذاق اڑایا۔حکومت نے شادی ہال میں منعقدہ تقاریب پر پابندی عائد کی تو لوگوں نے اپنے گھروں کے باہر شامیانے نصب کر کے تقریبات کا اہتمام شروع کر دیا۔مدارس کو بند کیا گیا تو لوگ سیر و تفریح کے لیے نکل پڑے گویا عام افراد معاملے کی سنگینی کو سنجیدہ لینے کو تیار ہی نہیں تو ایسے میں حکومتی اقدامات سے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہو سکتے۔اس کے لیے پوری قوم کو متحد ہو کر سرکاری احکامات اور ہدایات پر عمل درآمد کر نا ہو گا۔لوگوں کی عدم دلچسپی کے باعث ہی ہر روز کرونا کے مشتبہ مریضوں کی تعداد میں جو کل تک پچاس کے لگ بگ تھی پیر کی شام تک 107تک پہنچ چکی تھی اور اس ساری صورتحال کی ذمہ دار عوام ہے جس کے غیر سنجیدہ روئیے سے پوری قوم مشکلات سے دو چار ہو سکتی ہے۔

صوفی محمد بشیر خان عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے

Revenue officer Sufi M Bashir returns home after performing Umrah

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)آل پاکستان انجمن پٹواریان کے سابق مرکزی صدر صوفی محمد بشیر خان عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے ان کے عزیز و اقارب نے انہیں وطن واپسی پر خوش آمدید کہا جبکہ محکمہ مال کہ افسران اور اہلکاروں نے ان کے گھر جا کر انہیں دلی مبارکباد دی۔

Show More

Related Articles

Back to top button